2025-02-05@04:01:09 GMT
تلاش کی گنتی: 2713
«بھی شامل ہیں»:
(نئی خبر)
گزشتہ کئی دن سے سندھ کی سرکاری جامعات خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ بیشتر جامعات میں اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔ تعلیمی اور تدریسی عمل معطل ہے۔ حکومت سندھ اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔ احتجاج کی وجہ یہ ہے کہ سندھ کابینہ نے سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوٹس ایکٹ 2018ء میں کچھ ترامیم کی منظوری دی ہے۔ یہ ترامیم سندھ کی جامعات میں وائس چانسلروں کی تعیناتی کے رائج طریقہ کار میں تبدیلی سے متعلق ہیں۔ تجویز ہوا ہے کہ گریڈ اکیس یا بائیس کا کوئی بھی سرکاری افسر، جو چار سالہ انتظامی تجربے کا حامل ہو، سرکاری جامعہ میں وائس چانسلر کے عہدے کیلئے درخواست دینے کا اہل ہو گا۔ایسے امیدوار کیلئے...
خواتین کے خلاف مظالم کی تاریخ بہت تلخ اور صدیوں پرانی ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ صنفی، جنسی اور جسمانی تشدد کا یہ سلسلہ اس ماڈرن اور ترقی یافتہ دور میں بھی جاری ہے۔ عورت ذات کیلئے کچھ بھی نہ بدلا۔ یہ مسئلہ کسی ایک ملک یا معاشرے کا نہیں بلکہ پوری دنیا اس کی زد میں ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کی ہر تیسری عورت جسمانی، صنفی اور جنسی تشدد کا شکار بنتی ہے۔ اب صورتحال یہ ہے کہ خواتین کو پبلک اور پرائیویٹ دونوں جگہوں پر ہراسمنٹ، صنفی، جسمانی اور معاشی استحصال کا سامنا ہے۔ ٹیکنالوجی کی دنیا میں نت نئی ایجادات انسانی زندگی میں...
مصنوعی ذہانت اب صرف سائنس فکشن کی دنیا تک محدود نہیں ہے بلکہ اس نے بہت کم وقت میں دنیا کو اپنی محیر العقول ترقی سے محظوظ اور ہر شعبہ زندگی میں گہرائی تک رسائی حاصل کی ہے۔ مصنوعی ذہانت عصرِ حاضر کی ایک انقلابی ٹیکنالوجی ہے جو انسانی زندگی کے تقریباً ہر شعبے میں ہی انقلاب برپا کر رہی ہے۔ خود کار گاڑیوں سے لے کر ورچوئل اسسٹنٹ تک، مصنوعی ذہانت تیزی سے انسانی زندگی اور کام کرنے کے طریقوں کو تبدیل کر رہی ہے۔ اس کے فوائد نا قابلِ شمار ہیں، جیسے تیز رفتار اور درست فیصلے کرنے کی صلاحیت، وقت اور وسائل کی بچت، مشکل اور پیچیدہ کاموں کو خود کار بنانا، شعبہ صحت میں بیماریوں کی...
بلاضرورت جنگوں نے دنیا کے اہم ترین ممالک کی اقتصادیات کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ ان میں وہ ممالک بھی شامل ہیں جن کی دہشت دنیا پر طاری رہی، اب ان کا وہی حال ہے جو غریب پسماندہ یا ترقی پذیر ملکوں کا ہے، بس بھرم سا ہے کچھ کا تو وہ بھی نہیں رہا یہی وجہ ہے کہ ان ممالک کے صدور وزرائے اعظم بلکہ بعض کے تو آرمی چیف بھی ان ممالک کے مارکیٹنگ منیجر کا کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں۔ امریکی صدر بھی اب اسی شمار میں آ گئے ہیں ان کا انداز قدرے مختلف ہے۔ وہ دو سو سے زائد ڈائریکٹو جاری اور ان پر عملدرآمد کرنے کے بعد اب ان لوگوں کی...
ویسے تو یہ نعرہ جماعت اسلامی کا ہے کہ ’حل صرف جماعت اسلامی‘ لیکن شہباز شریف بھی اسی نعرے پر 100 فیصد پورا اترنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے خدمت میں کوئی کمی نہیں کی، سلیوٹ بھی پہلے مار دیا، ہر معاشی کارنامے کا سہرا زبردستی اپنے باس کے سر منڈھ دیا۔ کبھی غلطی سے بھی ووٹ کی عزت کا نعرہ نہیں لگایا۔ کبھی بھول کر بھی نظریے کی سیاست نہیں کی۔ کبھی خواب میں بھی انقلاب لانے کا نہیں سوچا۔ آنکھ میں آنکھ ڈال کر نہ کبھی بھائی سے بات کی نہ کبھی بھائی کی چوائس کے سامنے نظریں اٹھائیں۔ مختلف زبانوں میں اگرچہ مختلف ملکوں میں خطاب کیا مگر ہر مقام پر مدعا وہی رہا کہ...
لاہور(نیوز ڈیسک)معروف اداکارہ اور میزبان متھیرا نے بغیر اجازت وڈیو شیئر کرنے پر سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے سخت ردعمل دے دیا۔اداکارہ متھیرا نے سوشل میڈیا پر چاہت فتح علی خان کے ساتھ وائرل ہونے والی وڈیو پر کہا کہ بولڈ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی بھی مجھے دیکھے، گلے لگالے یا میری پشت پر ہاتھ رکھ دے۔متھیرا نے وائرل وڈیو کے حوالے سے کہا ہے کہ جب بھی کوئی مہمان ان کے شو پر آتا ہے تو وہ انہیں عزت دیتی ہیں اور اچھے انداز سے پیش آتی ہیں، لیکن اس طرح کی وڈیو بنانا انتہائی بری حرکت تھی۔ میزبان نے واضح کیا کہ یہ وڈیو ان کے چینل...
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست رھوڈز آئی لینڈز کے شہر پروویڈنس کے سابق چیف جج فرینک کیپریو سے پاکستانی جوڑے کی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سابق جج فرینک کیپریو اپنے فیصلوں میں انسانی ہمدردی کے جذبات اور سائلین کی مدد کے جذبہ کے باعث وہ سوشل میڈیا پر ایک مقبول شخصیت بن چکے ہیں۔کچھ سالوں قبل ان کی عدالت میں ایک پاکستانی جوڑا آیا تھا جس پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا الزام تھا، مقدمے کی سماعت کے بعد انہوں نے جج فرینک کیپریو کو روایتی چترالی ٹوپی بھی تحفے میں دی تھی۔ اب جج فرینک کیپریو نے اپنے فیس بک پیچ پر ایک ویڈیو اپلوڈکی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ بعد میں بھی اس پاکستانی جوڑے سے...
کراچی: ’’ہمیں چند انڈسٹرئیل سائز پنکھے اور ہیٹرز چاہیے ہوں گے،شاید کچھ اور بھی درکار ہو وہ آپ کو بتا دیں گے، دنیا جب اپنی مرضی کی پچز بنا کر میچ جیتتی ہے تو ہم کیوں ایسا نہ کریں‘‘۔ میٹنگ میں جب ایک سلیکٹر نے پی سی بی حکام سے یہ کہا تو سب کو حیرت ہوئی کہ پنکھوں اور ہیٹرز کا پچ کی تیاری سے کیا تعلق جو یہ مانگ رہے ہیں،ایک نے تو آہستہ سے یہ تک کہہ دیا’’وڈا آیا عاقب آئین اسٹائن‘‘ خیر فرمائش پوری کر دی گئی۔ پھر استعمال شدہ پچ پر دوسرا میچ کرانے کا فیصلہ ہوا،پہلا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں برتری حاصل کرنے والی انگلش ٹیم بھی ملتان میں پریکٹس کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ نے پناہ گزینوں کی امریکا میں آبادکاری کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے باعث سب سے زیادہ افغان باشندے متاثرمتاثر ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ حکم نامہ، پاکستان سے امریکا جانے کے منتظر ہزاروں افغانوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے نئی ایمیگریشن پالیسی کا جواز یہ پیش کیا ہے کہ تارکین وطن کو ملک میں آباد کرنے سے معاشرے کو درپیش مسائل اور وسائل کے بوجھ میں اضافہ ہو گا۔ ٹرمپ انتظامیہ کی نئی پالیسی کے باعث ان تمام افغان باشندوں کو روک دیا گیا ہے، جنہیں امریکا میں آباد کاری کا اجازت نامہ بھی مل چکا تھا۔ اس فیصلے نے امریکا میں پناہ گزینوں...
کنزُیومر الیکٹرانک شو (CES2025) جدید ٹیکنالوجی کی ہر سال جنوری میں لاس ویگاس، نیواڈا کنونشن سینٹر ریاست ہائے مُتحدہ امریکا میں ہونے والی نُمائش، اِس سال 7جنوری سے 11جنوری تک ہوئی۔ جس میں شرکت کی ایڈوانس ٹکٹ کی قیمت تقریباً 300ڈالر سے 500ڈالر تک تھی۔ یہ جدید ٹیکنالوجی کا عالمی نمائشی شو جو ہر سال لاس ویگاس کنونشن سنٹر، نیواڈا میں منعقد ہوتا ہے۔ اِس ایونٹ میں دُنیا بھر کی ٹیکنالوجی کمپنیاں، انُوکھے اسٹارٹ اَپس اور اِنڈسٹری کے ماہرین کو ایک جگہ اکٹھا کرتی ہیں تاکہ وہ اپنی جدید ترین مصنُوعات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کرسکیں۔ CES کا مقصد نئی ٹیکنالوجیز کی ترقی، اُن کے اِستعمال، اور اُن کے اثرات پر توجہ دینا ہے۔ اِس ایونٹ میں مختلف شعبوں جیسے...
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی کا سہرہ رخصت ہوتے ہوئے صدر جوبائیڈن سے چھین کر اپنے سر سجا لیا ہے۔ وہ پورے اعتماد کے ساتھ خود کو اس جنگ بندی کا محرک قرار دے رہے ہیں۔ ٹرمپ یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ اگر وہ صدر نہ بنتے تو غزہ میں جنگ بندی ممکن نہ ہوتی۔ اگرچہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوئی تو اس وقت جوبائیڈن ہی وائٹ ہائوس میں اپنی آخری گھڑیاں گزار رہے تھے مگر اس وقت ٹرمپ کے وائٹ ہائوس میں داخل ہونے میں چند ہی دن باقی تھے۔ اس سے پہلے ٹرمپ جنگ بندی نہ ہونے کی صورت میں خوفناک نتائج کی دھمکیاں بھی دے چکے تھے۔ جس...
بعض ہندسے بڑے دلچسپ انداز سے ایک دوسرے سے میچ کرجاتے ہیں۔ امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 45 ویں اور 47 ویں سربراہ ہیں، جبکہ ہمارے یہاں سیاست کے ایوانوں میں، اپوزیشن کے جلسوں میں، اخبارات کی خبروں میں، ٹاک شوز کی بحثوں میں فارم 45 اور فارم 47 چرچا رہتا ہے اور یہ شاید اس وقت تک رہے جب تک کہ امریکا میں 48 واں سربراہ نہ آجائے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہمارے وزیراعظم شہباز شریف میں نمبر 47 ہی مشترک نہیں ہے بلکہ کئی اور چیزیں بھی مشترک پائی جاتی ہیں۔ ٹرمپ کا سارا زور امریکی معیشت کو بہتر سے بہتر بنانے پر ہے ہمارے وزیراعظم کی بھی ترجیح اوّل ملکی معیشت کو بام عروج...
23 جنوری جمعرات شام اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے سائنس کالج وحدت روڈ میں ایک خوبصورت مجلس کا اہتمام کیا۔ لاہور میں جمعیت میں زندگی گزارنے والے بہت سارے ناظمین و ارکان جمع تھے۔ ہزار ایک سے تو زیادہ ہوں گے۔ ماضی کی خوبصورت یادیں، دلچسپ واقعات، کٹھن مراحل، عزیمت و شہادت سے جڑی تصویریں، جس جس کے پاس جو کچھ تھا، وہ انہیں سنا اور دکھا رہا تھا۔ رات قدرے ٹھنڈی مگر خوش گوار تھی اور جمعیت کے فدائین اسے اپنے نعروں اور ترانوں سے مسلسل گرما رہے تھے۔ ماضی کی یادیں تلخ بھی ہوں تب بھی ہمیشہ خوش گوار لگتی ہیں اور اگر وہ جیلوں کے تذکروں اور شہادتوں کے خون سے دھو کر مزین کی گئی ہوں...
دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد ایٹمی تباہی نے جاپان کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا تھا۔ 7 سال تک امریکی نگرانی میں رہنے کے بعد 1952ء میں جاپان نے سان فرانسسکو معاہدے کے تحت آزادی حاصل کی لیکن خطے کی صورتحال کے پیش نظر اب بھی جاپان کو ایک ایسے اتحادی کی ضرورت تھی جو نہ صرف اس کی سلامتی کو یقینی بنائے بلکہ سرد جنگ کے دوران اسے سوویت یونین اور چین جیسی طاقتوں سے تحفظ بھی فراہم کرے۔ ایٹمی تباہی اور معاشی مشکلات کے ساتھ دفاعی طاقت محدود ہونے کی وجہ سے اس وقت جاپان نے امریکا کے ساتھ دفاعی تعاون کا راستہ اختیار کیا، اور یوں 1960 میں ’’اسٹیٹس آف فورسز ایگریمنٹ‘‘ (SOFA) کے...
جب بھی آپ نے بھارت کا قومی ترانہ سنا ہو تو اس کے تیسرے مصرعے کے دوسرے حرف سندھو پر غور کیا ہوگا۔ ہماری طرح آپ بھی سوچ رہے ہیں کہ سندھ کا بھارت سے کیا تعلق؟ سندھ تو پاکستان کا ایک صوبہ اور اس کا ایک اہم حصہ ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ وادی سندھ ہمیشہ سے ہندوستان سے اپنی ایک الگ شناخت رکھتی ہے، وادی سندھ کی تہذیب دنیا کی قدیم ترین تہذیب ہے جس کا ہند یا ہندی تہذیب کے ساتھ کوئی رشتہ نہیں ہے اور سندھ وہ واحد خطہ ہے جو مسلم خلافت کا حصہ رہا ہے، جہاں برصغیر کی پہلی اسلامی حکومت قائم ہوئی تھی۔ محمد بن قاسم کی آمد کے ساتھ سندھ کی سرحدیں...
پاکستان میں پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جن میں بچوں کی بھی قابل ذکر تعداد شامل ہے۔ کوئی شہر، چوراہا، یا محلہ ان کی موجودگی سے محفوظ نہیں۔ یہ مسئلہ نہ صرف معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ بچوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔ لاہور میں حالیہ کارروائی کے دوران پولیس نے ڈیفنس کے علاقے میں بچوں سے بھیک منگوانے والے دو افراد کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے 10 بچوں کو برآمد کیا گیا، جنہیں بعد میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا گیا۔ یہ واقعہ ان گنت کہانیوں میں سے ایک ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ پیشہ ور بھکاری گروہ معصوم بچوں کو زبردستی...
فیصل آباد (وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹربابررشیدنے کہاہے کہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک کے اندر صرف اللہ کا دین ہی کامیاب ہو سکتا ہے۔ اسلام ایک مکمل نظام ہے، اگر یہ قائم نہیں ہو گا تو اس کی برکات حاصل نہیں ہو ں گی۔جماعت اسلامی کی ساری جدوجہد کامقصد وطن عزیز میں اسلامی نظام کاقیام ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے المرکزالاسلامی چنیوٹ بازارمیں ضلعی تربیتی نشست برائے امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ ، نائب امیررائے ندیم الرحمن، انجینئر عبدالوہاب،ڈپٹی سیکرٹری نعمان احسن ملک نے بھی خطاب کیا۔انہوںنے کہاہے کہ جماعت اسلامی کی بے داغ قیادت ہی ملک و قوم کو درپیش مسائل سے نجات دلا سکتی...
نیشنل لیبر فیڈریشن ملک کی واحد تنظیم ہے جوآجر اور اجیر کے مابین خوشگوار اور بہتر تعلقات اسطوار کرنے میںہمیشہ اہم کردار ادا کرتی ہے اور ملک کی صنعتی ترقی اور خوشحالی کے لیے پچھلے 55سال سے زائد عرصہ سے جدوجہد کر رہی ہے اور جن اداروں میں این ایل ایف سے وابستہ ٹریڈ یونینزقائم ہیں ان اداروں میں ٹریڈ یونین سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ادارے کی ساکھ، صنعتی امن اور پروڈیکشن کے حوالے سے محنت کشوں اور یونین کے ذمہ داران کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔ ان اداروں نے ترقی کی منازل طے کی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ نے سندھ آباد گار شوگر ملز میں محنت کشوں اور...
محکمہ بجلی میں ایک لاکھ سے زائد ملازمین کی جگہیں خالی ہیں جن پر حکومت نے بھرتیاں بند کی ہوئی ہیں جبکہ کام کا دبائو دن بدن بڑھ رہا ہے جس کے باعث ایک ملازم سے دس ملازمین کا کام لیا جارہا ہے، اس شدید قلت کے باوجود ملازمین کے واجبات کی ادائیگیاں اور مراعات کو کٹ لگایا جارہا ہے، اوقات کار کو بالائے طاق رکھ کر تعطیلات بھی نہیں دی جارہی ہیں جس کی وجہ سے ملازمین پر شدید دبائو ہے جو حادثات کا باعث بن رہا ہے۔ یونین نے ان حالات میں بھی جدوجہد کرکے 62 لائن اسٹاف کو ترقیاں دلائیں ہیں جبکہ کئی ملازمین کو آفیسر گریڈ میں ترقیاں دلائی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آل...
پانی کانفرنس:6نہروں کا منصوبہ مسترد،91سے پانی کا آڈٹ کرانے کا مطالبہ ،سندھ دشمن منصوبوں کیخلاف مزاحمت کا عزم
حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے کے خلاف ’’پانی کانفرنس‘‘ سے خطاب کررہے ہیں جبکہ سید زین شاہ ،قادر مگسی ،سردار رحیم ، اسد اللہ بھٹو و دیگر بھی موجود ہیں حیدرآباد( نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ کے تحت حیدرآگاد میں پانی کانفرنس نے 6نہروں کامنصوبہ مسترد‘ 91تا2025 پانی کاعالمی ادارے آڈٹ کرانے کا مطالبہ اور سندھ دشمن منصوبوں کیخلاف مزاحمت کے عزم کا اظہار کیا ہے یہاں کانفرنس کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سندھ کی زمینوں کو بااثر کاروباری کمپنیوں اور طاقتور قوتوں کو دینے کی مذمت کرتے ہیں۔ 91 معاہدے کے مطابق سندھ کو اپنے جائز حصے کا پانی...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکا میں کسی بھی چین مخالف تقریب میں شرکت نہیں کی، مخالفین کی جانب سے زہریلا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ہیوسٹن میں میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ نوجوانوں کی تقریب میں ان کی شرکت کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے لیکن کسی بھی چین مخالف تقریب میں نہیں گیا اور اس قسم کے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔محسن نقوی نے واضح کیا کہ ان کے دورہ امریکا کا مقصد دہشت گردی کے خلاف ایک مؤثر حکمتِ عملی ترتیب دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف پاکستان کی جنگ نہیں بلکہ یہ سب کی مشترکہ لڑائی ہے اور پاکستان...
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا طالبان کے سرکردہ رہنماؤں کے خلاف کارروائی میں تعاون پر بہت بڑی انعامی رقم رکھ سکتا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ سن رہے ہیں کہ طالبان کے پاس اس سے زیادہ امریکی شہری یرغمال ہیں جو اس سے پہلے رپورٹ کیے جاتے رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں مارکوروبیو نے کہا کہ یہ سننے میں آیا ہے کہ طالبان نے سابقہ اطلاعات سے زیادہ امریکیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو ہمیں فوری طور پر ان کے سرکردہ رہنماؤں پر بہت بڑا...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اتوار کے روز ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئی پی پیز مافیااور ان کے سہولت کاروں کے خلاف اور عوام کے حقوق کے لیے31 جنوری کو پورے پاکستان میں بیک وقت احتجاجی مظاہرے و دھرنے دیے جائیں گے، احتجاجی تحریک کو ازسر نوشروع کیا جائے گا،دھرنوں میں ہی آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے روڈمیپ دیا جائے گااور حکومت کوگھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بل کم اور ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں، پیٹرول کی لیوی کم کی جائے‘اربوں روپے کی سرکاری مراعات ختم کی جائیں، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کر کے جاگیردار طبقے پر ٹیکس عائد...
ڈاکٹر علی حماد‘ امریکا میں دل کے ڈاکٹر ہیں۔ تقریباً پینتس برس سے دل کی شریانوں میں اسٹنٹ ڈال رہے ہیں۔ آسودہ حال زندگی ہے۔ مگر اپنے اندر سے لاہور کو باہر نہیں نکال پائے۔ ان سے اسکول کے زمانے سے دوستی ہے۔ چند برس پہلے ڈاکٹر صاحب نے صوفی شاعری شروع کر دی ۔ مسلسل مشق سے انھوں نے اس شعبہ میں بھی مہارت حاصل کر لی۔ خیال ہے کہ وہ بنیادی طور پر شاعر تھے۔ جسے روزگار زمانہ نے ڈاکٹر بنا ڈالا۔ لوگوں کی اکثریت کے ساتھ یہی کچھ ہوتا ہے۔ قدرت نے ان کے اندر جوہنر رکھا ہوتا ہے، وہ فکر روزگار میں ماند پڑ جاتا ہے اور کبھی کبھی ایسے محسوس ہوتا ہے کہ ختم ہو...
شاہد خاقان عباسی ایک سمجھدار سلجھے ہوئے سیاستدان سمجھے جاتے ہیں۔انھوں نے اپنی تمام سیاسی زندگی ایک باعزت طریقے اورشرافت سے گزاری۔ملک کی سیاست میں انٹری انھوں نے 1998 میں مسلم لیگ نون کے ساتھ شروع کی اورجب سے اب تک چھ بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ 1997 سے لے کر 1999تک پی آئی اے کے چیئرمین بھی رہے ،وہ یکم اگست 2017سے 31 مئی 2018 تک اس ملک کے وزیراعظم بھی رہے۔ مشرف دور 2003 میں انھوں نے اپنی ایک پرائیویٹ ایئرلائن کی بنیاد رکھی، جسے ایئربلوکے نام سے جانا پہچانا جاتاہے۔جو عزت اورشہرت انھیں مسلم لیگ نون میں رہتے ہوئے ملی وہ شاید کسی اورجماعت سے نہیں مل سکتی تھی ۔وہ ایک شریف انفس سادہ مزاج انسان کے...
دل چاہتا ہے کہ آج زراعت اور کسان کی بات کروں۔ میں بچپن سے سنتا اور پڑھتا آ رہا ہوں کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے‘ دنیا کا سب سے بڑا اور جدید نہری نظام ہمارے پاس ہے‘ ہماری معیشت کا 70فیصد زراعت پر مشتمل ہے۔ مجھے یاد ہے کہ ہمارے ہاں زمیندار کا مطلب خوشحالی اور رعب داب ہوا کرتا تھا‘ شہری بابو سمجھا کرتے تھے کہ گاؤں سے جو بھی آتا ہے‘ اس کے پاس کھیت ہوتے ہیں‘ مویشی ہوتے ہیں‘ وہ بااثر اور خوشحال ہوتا ہے۔ اس میں سچائی بھی تھی لیکن پھر وقت بدلنے لگا‘ سرکاری بابوؤں نے ایسی پالیسیاں تشکیل دیں‘ جن کی بدولت زرعی ملک بدحال ہو گیا اور زمیندار غریب۔ آج حالت یہ...
امریکا دنیا کی وہ واحد سپرپاور ہے جہاں رونما ہونے والی سیاسی تبدیلی کے مثبت اور منفی ہر دو طرح کے اثرات پوری دنیا کو متاثر کرتے ہیں۔ سیاست سے لے کر معیشت تک اور جنگ و جدل سے تجارت تک ہر شعبے میں تغیر کے آثار ہویدا ہو جاتے ہیں۔ اسی باعث پوری دنیا کی نظریں ہر چار سال بعد امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخاب پر لگی ہوتی ہیں۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں مبصرین، ماہرین، سیاستدان اور تجزیہ نگار امیدواروں کی ممکنہ جیت یا ہار کے حوالے سے تبصرے اور تجزیے کر رہے ہوتے ہیں۔ گزشتہ برس ہونے والے امریکی صدر کے انتخاب کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ منتخب ہونے کے حوالے سے دنیا...
آج کل ملک میں نیب کا پھر بہت شور ہے۔ لیکن اگر نیب کا مقدمہ سنیں تو انھیں یہ گلہ ہے کہ ان کے اچھے کاموں پر کوئی بات نہیں کی جاتی۔ جہاں نیب عام آدمی کو انصاف دے رہا ہے وہاں اس کا کوئی ذکر نہیں کیا جاتا۔ میڈیا بھی سیاسی معاملات میں اتنا الجھا رہتا ہے کہ اسے بھی سیاسی مقدمات کے علاوہ ملک میں کچھ نظر نہیں آتا۔ سیاسی مقدمات پر اس قدر فوکس عام آمی کے مسائل کو بہت پیچھے کر دیتا ہے۔ شاید پاکستان کے ادارے بھی عام آدمی کے مسائل پر اس قدر توجہ اس لیے نہیں دیتے کہ اس کی کوئی پذیرائی نہیں ہے۔ عام آدمی کا مسئلہ حل کریں یا نہ کریں...
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 24 اور 25 جنوری کو انٹیلی جنس بیسڈ تین کامیاب آپریشنز کیے ہیں۔ان کارروائیوں میں 30 دہشت گرد مارے گئے ہیں جب کہ 8 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں آپریشن کیا، اس کارروائی میں 18 خوارج جہنم واصل کیے گئے ہیں جب کہ 6 خوارج زخمی ہوئے ہیں۔ ضلع کرک میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا،فائرنگ کے تبادلے کے دوران سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے 8 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ضلع خیبر کے علاقے باغ میں کی گئی تیسری...
نظریۂ پاکستان ایک ایسی زمینی حقیقت ہے جس کو دنیا کا کوئی بڑے سے بڑا محقق یا اسکالر رد نہیں کرسکتا تھا۔ لاکھوں مسلمانوں نے اس نظریے کی خاطر اپنے گھر بار چھوڑے، اپنی جانیں قربان کیں اور کشت و خون کا طویل سمندر پار کرکے پاکستان کی دہلیز پر قدم رکھا گیا۔ اس قدر عظیم اور بے مثال قربانیاں کسی شوق، دنیوی لالچ یا کسی نسلی، لسانی، جغرافیائی مفاد کے لیے ہرگز نہ دی گئی تھیں بلکہ ہر قسم کی نسلی، لسانی، ثقافتی اور جغرافیائی تفاوت سے بالا تر ہو کر صرف مسلم قومیت کی بنیاد پر دی گئی تھیں، کیوںکہ ہندوؤں اور انگریزوں کا گٹھ جوڑ اور اس کے نتیجے میں بڑھتے ہوئے ہندو مسلم فسادات اور تنازعات...
محمد شہباز صدیقی، پاکستان میں Riches to Rags کی عملی مثال ہیں۔ بہت معمولی شروعات کے باوجود ، صبر، محنت ، سیکھنے کی لگن کے ساتھ ایک کامیاب کاروباری فرد بنے ہیں۔ ای کامرس کے ایک پلیٹ فارم کے سی ای او ہیں۔ آن لائن کمائی کے لیے درکار مختلف مہارتوں کی تربیت اور بزنس ٹو بزنس مشاورت بھی دیتے ہیں۔ چین کے ای کامرس کے ایک بڑے گروپ علی بابا کے پاکستان میں کاروباری شراکت دار ہیں۔ سوال: زندگی کی شروعات کیسے ہوئی۔ جواب۔ شروعات تو بہت ہی معمولی تھیں۔ میں کوئی زیادہ پڑھا لکھا نہیں ہوں۔ نہ ہی میرے والد صاحب یا بھائی پڑھے لکھے تھے۔ایک گاؤں میں رہتے تھے۔ روزگار کی وجہ سے سیالکوٹ کے قصبے سمبڑیا...
کراچی: مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت کی جانب سے ڈرافٹ کردہ اعلی تعلیمی کمیشن آف اسلام آباد کے ترمیمی بل کو صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ایوان میں پیش کیے جانے سے روک دیا گیا ہے۔ ایچ ای سی ترمیمی بل گزشتہ جمعہ 24 جنوری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جانا تھا اور اس بل میں کمیشن کی موجودہ حیثیت کو انتہائی محدود کرتے ہوئے کمیشن کے اہم فیصلوں کے تمام تر اختیارات وزیر اعظم کو منتقل ہوجانے تھے جس میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی تعیناتی اور کمیشن کی تشکیل شامل ہے۔ بل کے ذریعے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی کی جانب سے نامزدگی کے موجودہ اختیارات بھی وزیر اعظم کے پاس آجانے...
نئی دہلی: بھارت میں شادی کے بعد دھوکا دہی کے معاملات بہت زیادہ سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ایک کمپنی کھل گئی ہےجو شادی سے قبل لڑکا یا لڑکی کے متعلق مکمل معلومات فراہم کرنے کے چارجز لیتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق شادی سے قبل لڑکا یا لڑکی کی معلومات لینے کے لیے یہ کمپنی باقاعدہ جاسوسی کرتی ہے، 48 سالہ بھاؤنا پلیوال کمپنی کا مالک ہے، جو ہر ماہ تقریبا سات کیسز نمٹاتا ہے۔ کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ ہم جو معلومات فراہم کرتے ہیں وہ مکمل حقائق پر مبنی ہوتی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر کئی لوگ کسی لڑکے کی تنخواہ کے حوالے سے رابطہ کرتے ہیں کہ لڑکے کی تنخواہ کیا ہے؟ لڑکا...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے جادوائی آف اسپنر ساجد خان نے سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ بہت پروفیشنل ہوچکی ہے، کرکٹ میں کچھ بھی ممکن ہو سکتا ہے، دوسرا ٹیسٹ بھی جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ساجد خان نے اپنی ٹیم کی فتوحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی اور ہم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ بھی جیتا اور ہم پر امید ہیں کہ دوسرا ٹیسٹ بھی جیتنے میں کامیاب ہوں گے ۔ ساجد خان نے کہا کہ کرکٹ انتہائی پروفیشنل ہوچکی ہے۔ کوئی بھی بلے باز آؤٹ نہیں...
اوورسیز پاکستانی اپنی فیملی کو پیسہ بھیجنے سے نہیں رکیں گے، مفتاح اسماعیل - فوٹو: فائل عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے سیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ نہ بھیجنے کی اپیل کرنا نامناسب ہے، بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر اوورسیز پاکستانیوں نے پیسہ بھیجنا بند نہیں کیا۔لندن میں پارٹی سربراہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اپنی فیملی کو پیسہ بھیجنے سے نہیں رکیں گے۔ نواز شریف سے کوئی ناراضی نہیں، نہ غلط فہمی ہے، شاہد خاقان نواز شریف کو 8 فروری کو اللّٰہ نے موقع دیا، انہوں نے گنوا دیا، سربراہ عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں افراط...
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ چلنے کی پیش گوئی پہلے ہی کردی تھی، پی ٹی آئی کا مقصد مذاکرات نہیں، نہ ہی وہ مسائل کا حل نکالنا چاہتی، میں پی ٹی آئی کی نفسیات سمجھتا ہوں، پی ٹی آئی کا مقصد صرف ایک شخص کو ریلیف دلانا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتی، یہ لوگ اپنے لیے ریلیف کا راستہ نکالنا چاہتے ہیں۔ ان کاکہناتھا کہ میں بانی پی ٹی آئی کو اچھی طرح جانتا ہوں، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ ایک دوسرے کی گردن کاٹنے کے چکرمیں ہے، پی ٹی آئی میں ہرایک کے مفادات...
بچھو کی تلاش شگفتہ جبیں، سیالکوٹ خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے گھر کے کچن میں ایک بچھو ہے جس کو میری کام والی نے دیکھا ہے اب ہم سب مل کر اس کو تلاش کر رہے ہیں مگر وہ کہیں نظر نہیں آتا ۔ میری ساس مجھے ڈانٹتی ہیں کہ وہ میری لاپروائی سے کچن تک پہنچ سکا ۔ تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ڈر...
وزیراعلیٰ 2 ماہ سے کہہ رہے تھے میں ایک ساتھ 2 ذمہ داریاں ادا نہیں کرسکتا، شیخ وقاص اکرم - فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ جلد بازی میں نہیں کیا، ہم انہیں دوبارہ شروع نہیں کرنا چاہتے۔جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے علی امین گنڈاپور سے ناراض ہونے کی بات میرے علم میں نہیں، وزیراعلیٰ 2 ماہ سے کہہ رہے تھے میں ایک ساتھ 2 ذمہ داریاں ادا نہیں کرسکتا۔ 7 دن پورے مذاکراتی عمل باضابطہ طور پر ختم ہوچکا، بیرسٹر گوہراب بھی حکومت...
غزل جانے والے جا کر آنا بھول گئے خوشبو ٹھہری، ہاتھوں آئے پھول گئے کالے بادل ہم نے خود ہی تان لیے اونٹوں والے چھوڑ کے اجلی دھول گئے کیسے لوگوں کے پہلو میں بیٹھے تھے لوگ وہ اجڑے، اپنے سب معمول گئے تب تھا اس جانب کو تکنا بار تجھے اب کیا ہو گا دن تھے وہ معقول، گئے پیاسے تھے جو تم سے ملنے آئے تھے ہم نے دیکھا تم جو ہو مشغول، گئے پاگل کرنے والی رت ہے ساون کی اپنی بانہیں، تیری جان کے جھول گئے اس نے قتل کیا ہے پھر سے ارماں کا دے کر وعدوں کو وہ اپنے طول گئے اک اندر تھا، اک باہر سیلاب نہ پوچھ جو تحویل میں نامے تھے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے، ہم کسی بھی حوالے سے ان کے ساتھ مذاکرات شروع نہیں کرنا چاہتے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں شیخ وقاض اکرم نے کہا کہ اگر حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کرتی بھی ہے تو جب وہ اعلان کریں گے تب دیکھیں گے لیکن مذاکرات کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے ہم کسی بھی حوالے سے حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات اوور سمجھیں، حکومتی رویے کو دیکھتے ہوئے مذاکرات سے باہر نکلے ہیں، یہ لوگ مذاکرات سے متعلق سنجیدہ...
بھارتی ساختہ آئی فونز، متعلقہ آلات پاکستانی صارفین کیلئے رسک قرار، ایڈوائزری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بھارتی ساختہ موبائل فونزاورمصنوعات پاکستان کے حساس انفارمیشن انفراسٹریکچرمیں مداخلت کا باعث بن سکتے ہیں۔ فیک ویب سائٹس اورایپل طرزکے پورٹل تک رسائی کے ذریعے حساس ڈیٹاچرایاجاسکتاہے، اس سلسلے میں وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اورصوبائی چیف سیکرٹریزکومراسلہ ارسال کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی مینوفیکچرنگ پروڈکٹس، ڈیوائسزکے ذریعے میلویئروائرس کی موجودگی کا خطرہ ہے، پروڈکٹس کی تیاری میں ہارڈویئریاسافٹ ویئرکیساتھ وائرس کی موجودگی کاخدشہ ہے، ممکنہ چھیڑچھاڑ، ملیوئیریاسپائی وئیروائرس کی موجودگی کاخطرہ ہوسکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی مصنوعات ڈیٹاانٹرسیپشن کے ذریعے ٹارگٹ سائبرسرگرمیوں کا باعث بن سکتی ہیں، ہیکرزایپل کے معاون ایجنٹس یا انڈیامیں سروس...
کوئٹہ میں تین روزہ پشتون قومی جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی اور قبائلی عمائدین نے بھرپور شرکت کی، جرگے میں پشتون بیلٹ کے مسائل اور پشتونوں کے حقوق پر بات چیت کی گئی۔ اس جرگے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور جرگے کے سربراہ نواب ایاز جوگیزئی سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ جرگے کے مقررین نے پشتون بیلٹ میں جاری مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں دہشت گردی کی ایک نئی لہر نے جنم لیا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشتون وطن میں بدامنی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہےجس سے علاقے کے عوام شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ مقررین...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری مرتبہ صدر بننے کے لیے آئینی ترمیم کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق، امریکی ایوان میں صدر کو تیسری بار منتخب کرنے کی قرارداد کانگریس کے رکن اینڈی اوگلیس نے پیش کی۔ پیش کردہ ترمیم کے مطابق، کسی فرد کو زیادہ سے زیادہ 3 مدتوں کے لیے صدر کے عہدے پر فائز ہونے کی اجازت ہوگی۔ مذکورہ تجویز میں کچھ شرائط بھی شامل کی گئی ہیں جیسا کہ مسلسل 2 مرتبہ صدر بننے والے فرد کو تیسری مدت کے لیے عہدہ سنبھالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح کسی عبوری یا قائم مقام صدر جو 2 سال سے زیادہ عرصے کے لیے عہدہ سنبھال چکا ہو اس کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جنوری 2025ء) اقلیتیں کئی قسم کی ہوتی ہیں، جن میں خاص طور سے مذہبی، لسانی، نسلی اور مہاجر قابلِ ذکر ہیں۔ لوگ روزی اور تحفظ کی تلاش میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے رہے ہیں۔ اقلیتوں کے لیے کسی نئے مُلک میں جا کر آباد ہونا مُشکلات کا باعث رہا ہے۔ کیونکہ آب و ہوا، ثقافتی اِختلافات اور زبان کے نہ جاننے سے اجنبیت کا احساس ہوتا ہے۔ اس لیے اقلیتوں کو نئے معاشرے میں آباد ہونے اور اس کے رسم و رواج کو سمجھنے میں وقت لگتا تھا۔ اپنے تحفظ کے لیے یہ علیحدہ آبادیوں میں رہتے تھے اور روزی کے لیے کسی ایک خاص پیشے میں مہارت حاصل کر...
امریکی صدر کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے حماس کے رہنماء باسم نعیم کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی پیشکش یا تجویز اچھی نیت سے بھی ہو تو بھی قابل قبول نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ غزہ کی تعمیر نو کے آڑ میں کی جانیوالی ایسی کوئی تجویز قبول نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے مزید پناہ گزینوں کی اردن اور مصر منتقلی کی تجویز مسترد کردی۔ حماس کے رہنماء باسم نعیم نے امریکی صدر کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ایسی کسی پیشکش یا حل کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ ایسی کوئی پیشکش یا تجویز اچھی...
عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار جنک سنر (Jannik Sinner) نے آسٹریلین اوپن 2025 کے مردوں کے سنگلز فائنل میں الیگزینڈر زیویریف کو فائنل میں شکست دیکر ٹائٹل ایک بار پھر اپنے نام کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں:ٹینس کے عظیم کھلاڑی نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن سیمی فائنل میں ریٹائرمنٹ لے لی جنک سنر کی آسٹریلین اوپن میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے، جس کے نتیجے میں وہ 2006 میں رافیل نڈال کے بعد اپنے پہلے گرینڈ سلیم ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرنے والے پہلے شخص بن گئے ہیں۔ جنک سنر کو ابھی تک میچ میں بریک پوائنٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا، اپنے آخری 37 میچوں میں سے 36 میچ جیت چکے ہیں۔ ان کی اس کامیابی میں...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اعتراض کے باوجود چیئرمین ایف بی آر کا اربوں روپے کی گاڑیاں خریدنے پر اصرار۔ یہ بھی پڑھیں:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر کو ایک ہزار سے زائد گاڑیاں خریدنے سے روک دیا ایف بی آر کی جانب سے افسران کے لیے 6 ارب روپے کی نئی گاڑیوں کی خبر سامنے آنے کے بعد اس پر ہونے والے اعتراضات اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اظہار برہمی کے باوجود چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال گاڑیوں کی خریداری پر مُصر ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس متنازع مسئلے پر چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے اعتراض کا احترام...
پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے دو چہرے ہیں۔ ایک چہرہ تعمیر و ترقی کا ہے۔ ملک ریاض نے ڈی ایچ ایز کے بعد پاکستان کے جدید ترین ہاو¿سنگ پراجیکٹس دئیے ہیں۔ ان ہاو¿سنگ پراجیکٹس نے عام پاکستانیوں کو بہترین رہائشی سہولتیں ہی نہیں دیں بلکہ ملک کی جی ڈی پی کو بھی بہترکیاہے، ملک کے چہرے کو بھی نکھارا ہے مگر دوسرا چہرہ اس کے پیچھے ہے کہ یہ سب کچھ کس طرح کیا گیا، کس قیمت پر کیا گیا۔ میرے بہت سارے دوست کہتے ہیں کہ ملک ریاض نے اسی طرح اچھا کام کیا جس طرح عمران خان نے القادر یونیورسٹی بنا کے روحانیت کی خدمت کی ہے۔ یہ ایک دلچسپ نکتہ نظر ہے جس پر ایک طویل بحث...
امریکہ کی سیاسی تاریخ میں سابق صدر جان ایف کینیڈی نے سفید اسٹیبلشمنٹ ( دجالی جنگی ادارہ) سے ٹکر لی تھی۔ پھر اس کا انجام پوری دنیا نے دیکھا۔ کہ کس طرح اسے پراسرار طریقے سے نومبر 1963 کو سرعام شاہراہِ پر قتل کر دیا گیا۔ اب ٹرمپ نے براہ راست دجالیوں (سفید اسٹیبلشمنٹ) سے پنگا لے لیا ہے۔ کیا 61 سال بعد سیاسی قتل کی تاریخ ایک دفعہ پھر دہرائی جانے والی ہے ؟۔ راقم کی رائے میں اس کے 2 پہلو ہو سکتے ہیں۔1- یہ ایک حقیقت ہے کہ ٹرمپ کٹر یہود نواز ہے اور انہی کی مکمل سپورٹ سے ہی وائٹ ہاﺅس تک پہنچا۔ غزہ میں جاری جنگ میں یہودی یرغمالیوں کو چھڑانے میں جب اسرائیل ناکام...
کتاب دماغی میدان میں نئے نظریات کے فروغ میں ایک بیج کا کردار ادا کرتی ہیں ، ان سے جڑے رہنے سے دماغی صحت بہتر نشوونما حاصل کرتی ہے اور فرد نہ صرف اپنے لیے اپنے ملک و قوم کے لیے بھی فایدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ پاکستان ایک بھرپور ادبی ورثے کی حامل ریاست ہے لیکن بدقسمتی سے اب یہاں مطالعہ کا رواج اس حد تک کم ہو چکا ہے کہ اشاعتی ادارے زیادہ تر اب نئے پروجیکٹ پر کام نہیں کر رہے۔ کتابوں کی محدود اشاعت نے کاروبار کو جس طرح نقصان پہنچایا ہے وہ بیان سے باہر ہے۔ حکومتی پالیسیاں بھی کتاب دشمنی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ کاغذ کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ...
جنہیں موسم خزاں پسند ہے وہ چاہتے ہیں کہ نئی کونپلیں نہ نکلیں پھول پتے نمو دار نہ ہوں اور ان پر رنگ برنگی تتلیاں نہ منڈلائیں مگر فطرت ایسا نہیں چاہتی لہٰذا یہ خزاں ر±ت باقی نہیں رہے گی بہار میں بدل جائے گی پھر فضا خوشبووں سے رچ بس جائے گی ماحول میں تازگی اور خوشگواریت کا احساس ہوگا لہٰذا چہروں پر پھیلی ہوئی پژمردگی و اداسی دکھائی نہیں دے گی۔اسی طرح ہم پر امید ہیں کہ سیاست کی دنیا میں جو حزن و ملال کی لہر ابھری ہوئی ہے قہقہوں میں بدل جائے گی۔اگر چہ دوسروں کے د±کھوں کو محسوس نہ کرنے والے حالت موجود کو اِدھر ا±دھر نہیں ہونے دینا چاہتے اور ہر روز اس کی...
غزہ میںجنگ بندی پر دنیا بھر میں جشن منائے گئے۔ بے ساختہ! ولولہ انگیز، حقیقی خوشی کے خوبصورت مظاہر۔ لندن، امریکہ تا پوری عرب دنیا۔ہر زندہ، باشعور انسان، نعرے، دعائیں محبت نچھاور کرتا۔ تیونس میں یحییٰ سنوار صوفے پر بیٹھے کا عکس، فلسطینی جھنڈے اور مبارکباد نچھاور۔ شام، اردن، بیروت! شام میں دمشق، حلب، حمص ، ادلب میں بھرپور خوشی۔ امیہ مسجدمیں اذانیں گونجیں۔ دمشق پکار اٹھا۔ ’یا اقصیٰ! ہماری جانیں تم پر قربان ! لبنان میں فلسطینی، حماس کے جھنڈے ۔اردن بھی جشن مناتا رہا۔ یاد رہے کہ احادیث میں سرزمینِ شام دراصل خلافتِ بنو امیہ، خلافتِ عثمانیہ اور صلاح الدین ایوبی کا شام ہے جو فلسطین، اردن، شام اور لبنان پر مشتمل ہے۔ جس کی ہیئت بدلنے کو...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 26 جنوری 2025ء کوصوبہ بلوچستان میں منعقد ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر(ای ایم سی سی )قائم کر دیا ہے۔ اس سینٹر میں عوام الناس کو ان انتخابات کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔شکایات کے بروقت اَزالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اِس مقصد کے لیے سینٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کے حوالے سے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹرز قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام...
یوں توحالات اور نظام پورے ملک کا ٹھیک نہیں، طبقاتی سسٹم, اقرباپروری اور لوٹ مار کی وجہ سے ہم ترقی اور خوشحالی کے بجائے آئے روز تنزلی اور تباہی کی طرف بڑھتے جا رہے ہیں۔ ہر شخص اور فرد اپنی جگہ پریشان اور حالات سے بیزار ہے۔ غریبوں بالخصوص نچلے طبقے کا تو اب ہر چڑھتے سورج کے ساتھ جینا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے لیکن نئے پاکستان کے تخلیق کاروں کے صوبے میں حالات بد سے بھی بدتر ہیں۔ جب سے اس صوبے پر پی ٹی آئی مارکہ حکمرانوں کاسایہ پڑاہے تب سے صوبہ تباہ ہوکررہ گیاہے۔دس سال سے جاری اس بچگان حکمرانی کے کمالات و کرامات عالیہ کے باعث نہ صرف اکثر سرکاری محکمے اور ادارے بربادی...
بلاشبہ پنجاب حکومت اور اس کی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبہ میں انتظامی معاملات کو احسن طریقے کے ساتھ چلانے کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت کی اچھی مثال سیٹ کی ہے لیکن بعض معاملات ایسے ہیں کہ جن کے فوری طور پر نظر آنے والے نتایج کو بہت بھلے معلوم ہوتے ہیں لیکن اگر ان کا بغور جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان مسائل کا صرف سطحی حل پیش کیا جا رہا ہے ، اور کل کلاں کو حکومت یا انتظامیہ کی تبدیلی کی صورت میں معاملات اسی طرح بگاڑ کا شکار ہو جانے کا اندیشہ ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی خدمت میں کچھ تجاویز پیش کر رہا ہوں امید ہے وہ ان کا جائزہ...
سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم کو میں نے اپنے پچھلے کالم میں سرکار کا ”انعام یافتہ“ قرار دیا تھا کیونکہ وہ اپنی حقیقی اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر حکومت پنجاب کی جانب سے کیش انعام کے مستحق قرار پائے تھے ، اب میں ا±نہیں اللہ کا”کرم یافتہ“ قرار دیتا ہوں ، اللہ کے کرم یافتہ لوگوں کی سب سے بڑی خوبی یا پہچان یہ ہوتی ہے وہ اپنے در پر آنے والے کسی سوالی کو ا±س کا جائز کام کئے بغیر واپس نہیں بھجواتے ، اور کئی حوالوں سے ہمارے ناقص قانون کے مطابق کسی کا تھوڑا بہت کوئی ناجائز کام بھی ہو کوشش کرتے ہیں ا±سے بھی مایوس نہ کریں ، یہاں مجھے ایک واقعہ یاد آرہا...
زندگی کے سفر میں اتار چڑھاﺅ آتے رہتے ہیںکہ انسان غلطی کا پتلا ہے اور یہی بات وہ ماننے کے لئے ہرگز تیار نہیں اورجس دن اس انسان نے اپنی غلطی مان لی تو سمجھ لیں کہ اس کے ستارے چمک اٹھیں گے دیکھا یہ گیا ہے کہ بڑے گھر زیادہ دولت کا نشہ بڑی گاڑیاں، اچھا رہن سہن اور اچھی خواہشات سب کی ہوتی ہیںپس بات اتنی سی ہے کہ جس نے آج کا سوچا وہ کچھ عرصہ تو آج کے تحت زندگی بسر کر سکتا ہے مگر آنے والا کل کبھی کبھی اس کیلئے عذاب بن جاتا ہے۔ میں پہلے بھی انہی کالموں میں اس بات کا ذکر کر چکا ہوں کہ پاکستان کے دو شعبے کھیل اور...
(گزشتہ سے پیوستہ) مدینہ منورہ سے وابستہ یادوں، باتوں ، جگہوں اور مقامات کا خیال آتا ہے تو سچی بات ہے کہ نبی پاک کا مقدس شہر بہت یاد آتا ہے۔ دل میں کسی حد تک محرومی کا احساس ابھرتا ہے اور یہ فکر دامن گیر ہونے لگتی ہے کہ مدینہ منورہ کے قیام کے دواران مسجد نبوی میں جس طرح حاضری دینی اور روضہِ اقدس پر ہدیہ درود و سلام پیش کرنا چاہیے تھا، اس میں شاید کچھ کمی رہی ہے۔ خیال آتا ہے کہ مدینہ منورہ کی نورانی فضاﺅں اور پر کیف ہواﺅں کے جَلو میں مسجد نبوی کے اندر کے دور دور تک پھیلے محراب در محراب حسن و جمال اور زیبائش و آرائش کے پیکر بر...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسرٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے جو عمران خان نے کہا وہی پارٹی کا فیصلہ ہے۔نجی ٹی و ی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے آغاز میں حکومت نے تاخیر کی،کمیشن کی تشکیل میں بھی تاخیر کی، پی ٹی آئی کا فیصلہ وہی ہے جو بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے، اب بھی حکومت سنجیدہ ہے تو ایک بھی مثبت قدم اٹھائے، بانی سے بات کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 7 دن ختم ہونے کے بعد مذاکراتی عمل باضابطہ ختم ہو چکا ہے، حکومت چاہے تو کمیشن...
کونسٹین ٹائن برونزٹ (Konstantin Bronzit) چھوٹی اینی میشن فلموں کے ممتاز روسی ڈائرےکٹر ہےں۔ اُن کی مشہور فلموں مےں or The Round-About Merry-Go-Round، At the Ends of the Earth، Alosha اور Lavatory Lovestory شامل ہیں۔ اپنی پاپولر تخلےقات کے سلسلے مےں وہ تقریباً 70 ایوارڈز بھی حاصل کرچکے ہےں۔ اُن کی فلم Lavatory Lovestory کو اعلیٰ ترےن Best Scenario Award ملا اور اسی فلم کو جےوری نے 2009ءکی مختصر اینی میٹڈ فلموں کی کیٹگری میں ”اکیڈمی اےوارڈ“ کے لیے نامزد بھی کےا۔ ان کی اےک اور 4منٹ 17سےکنڈ کی اینی میٹڈ فلم ”The god“ ریلیز ہوئی۔ اس فلم مےں دےوتا شےوا سے ملتا جلتا اےک مکےنےکل بت دکھاےا گےا ہے جس کے چھ ہاتھ ہےں۔ وہ اپنی قوت اور توازن...
سٹی 42 : چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ محکمے کے نوجوان افسران کے لیے کاریں خریدیں گے ۔ چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ محکمے کے نوجوان افسران کے لیے کاریں خریدیں گے، کیوں کہ یہ آپریشن کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیلز ٹیکس کے لیے وزٹ ضروری ہوتا ہے اور سواری ضروری ہے ۔ حکومتی کمیٹی نے اس فیصلے پر اعتراض بھی کیا تھا، جس پر چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ گاڑیوں کی خریداری پر کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے جواب دے دیا ہے، ہم نے ٹیکس اہداف پورے کرنے ہیں، جوتشی کا کام شروع نہیں کیا ہے۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین...
جگے ماریا لائل پور ڈاکا تے ٹلیاں کھڑک گیاں تے ٹرمپ چکیا حلف امریکا تے ٹلیاں پاکستان کھڑک گیاں ۔یقین کریں کہ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کا اتناانتظار امریکا میں نہیں تھا اس کی جماعت ریپبلکن کو نہیں تھا بلکہ خود ٹرمپ کو نہیں تھا کہ جتنا پاکستان میں ہمارے تحریک انصاف کے دوستوں کو تھا ۔ ٹرمپ نے آتے ہی جو بائیڈن کے 80ایگزیکٹو آرڈرز کو منسوخ کر دیا اور درجنوں نئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے جن میں کیپیٹل ہل پر حملے کرنے والے 1500لوگوں کو عام معافی دے دی لیکن بانی پی ٹی آئی کا ذکر تک نہیں کیا کہ جس کا پاکستان میں اس دن سے بہت چرچا ہو رہا تھا کہ جس دن سے...
تعمیری تنقید سے غلطیوں پر قابو پانے میں مددملتی ہے مگر بے جاتنقید کومعمول بنانے سے مایوسی جنم لیتی ہے ہر وقت کی دشنام طرازی کارکردگی پر اثراندازہوسکتی ہے اسی لیے ایسے طرزِ عمل کی ہر گز ستائش نہیں کی جا سکتی کچھ عناصر اِس وقت عسکری اِدارے کے خلاف فضا بنانے میں سرگرم ہیں طرفہ تماشا یہ کہ اپنے مذموم طرزِ عمل کے باوجود خودکو محب الوطن بھی ظاہرکرتے ہیں خیر یہ جس حد تک بھی چلے جائیں ملک کی اکثریت قومی سلامتی کے ضامن عسکری اِدارے سے محبت کرتی ہے کیونکہ پوراملک جانتاہے کہ دشمن ممالک کی مذموم سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پاک فوج کی قیادت سے لیکر اہلکار تک شب وروز فرائض کی تکمیل کے...
پی ٹی آئی اور حکمران اتحاد مذاکرات عین توقع کے مطابق ٹائیں ٹائیں فش ہو گئے ہیں۔ عمران خان کی ہدایات کے مطابق بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کو مزید جاری نہ رکھنے کا اعلان کر دیا۔ حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان عرفان صدیقی کے بقول پی ٹی آئی مطالبات پر عملدرآمد کے لئے پی ٹی آئی نے جو سات روز کا وقت مقرر کیا تھا اب ڈیڈلائن کے خاتمے سے پہلے ہی پی ٹی آئی نے مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے۔ سات دن 28جنوری کو پورے ہوتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی پہلے ہی مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کر گئی ہے۔ بیرسٹر گوہر کے مطابق ہم نے تین سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججوں یا تین...
مشرق وسطیٰ میں جاری ظلم و بربریت، انسانیت سوز کارروائیوں، عالمی قوتوں کے دوہرے معیار، مسلم ممالک کی بے حسی اور بے بسی کی تصویر جہاں باعث تشویش و الم ہے وہیں حماس اور ناپاک وجود رکھنے والی صیہونی ریاست کے درمیان جنگ بندی کی خبر اور اتوار سے معاہدے پر عملدرآمد غزہ کے بے یار و مددگار مظلوم فلسطینیوں کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا بھی ہے۔ قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبد الرحمن الثانی کے دوحہ میں جنگ بندی اعلان اور ثالثی کردار سے کوئی بھی منحرف نہیں تو دوسری جانب واشنگٹن کی فیس سیونگ، بائیڈن کی رخصتی اور ٹرمپ کی آمد ے ثمرات جیسے تانے بانے جوڑنے اور امیج بلڈنگ پر کام کیا جارہا ہے۔ معاہدے کے چیدہ...
جب بھی ہم حج یا عمرہ کیلئے سعودی عرب جاتے ہیں، نبی کے شہر مدینہ میں جانے اور مسجد نبوی میں حاضری کیلئے ہمارا دل کھینچا جاتا ہے۔ مسجد نبوی میں داخل ہوتے ہی دل میں خواہش ابھرتی ہے کہ روضہ رسول پر حاضر ہو کر حضور کی خدمت میں درود و سلام پیش کریں۔دنیا کے ہر مسلمان کے دل میں یہ آرزو ہوتی ہے کہ اسے حضور کی خدمت اقدس میں حاضری نصیب ہو سکے۔تاہم یہ حاضری بھی خوش قسمتی سے نصیب ہوتی ہے۔ اکثر احباب جنہیں عمرہ کی سعادت حاصل ہوئی، انہیں میں نے یہ کہتے بھی سنا ہے کہ روضہ رسول پر حاضری نصیب نہیں ہو سکی۔ روضہ رسول کا وہ حصہ جو مردوں کیلئے مخصوص ہے،...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جماعت اسلامی پاکستان نے بھی متنازعہ پیکا ایکٹ کی مخالفت کر دی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت پیکا آرڈیننس لیکر آئی ہے ہم اسے قبول نہیں کرتے، 2016 میں ن لیگ اور پھر تحریک انصاف کی حکومت میں بھی پیکا آرڈیننس لایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل پیکا آرڈیننس پنجاب حکومت کے ذریعے لایا گیا، تحریک انصاف کے دور میں کئی صحافیوں کو جبری طور پر اٹھایا گیا تھا، مرضی کے صحافیوں کو استعمال کیا جاتا ہے، ملک میں فیک نیوز بالکل نہیں ہونی چاہئیں، سب کو فیک نیوز کا سدباب کرنا...
دھوپ بستوں میں مضافات کی بھر لانے میں دیر لگ جاتی ہے اسکول سے گھر آنے میں بہاول نگر کے شاعر عامر سہیل کا شعر ستلج کے گیلے ساحلوں پر امید کے بستے اٹھائے ہوئے بچوں کی کیفیت بیان کرتا ہے۔ مضافات میں کچھ اور بھلے نہ ملتا ہو امید ضرور ملتی ہے اسی امید کے سہارے زندگی کی سانس ہمکتی ہے۔ بہاول نگر، پنجاب کے جنوبی علاقے میں واقع پانچ تحصیلوں پر مشتمل ایک خوبصورت اور تاریخی ضلع ہے ہے جو نہ صرف اپنی قدیم تہذیب بلکہ قدرتی وسائل اور ثقافتی ورثے کی وجہ سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ یہ شہر ماضی میں ریاست بہاولپور کا حصہ تھا اور اس کی بنیاد نواب آف بہاولپور کے دور میں رکھی...
پچھلے کچھ روز سے سوشل میڈیا پہ موجود کچھ لوگوں کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پہ موجود اکاﺅنٹ دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ ان میں سابقہ ٹویٹر موجودہ ایکس، فیس بک، ٹک ٹاک اور یو ٹیوب شامل ہیں۔ یقین کیجئے کہ کچھ حضرات تو جانتے بوجھتے جھوٹ بولنے اور پھیلانے، ملک میں فساد پیدا کرنے اور غیر یقینی صورتحال اور بے چینی پھیلانے میں یکتا نظر آئے۔ کیونکہ ایسا کرنے کی وجہ ہی سے ان کا مواد دیکھا اور پڑھا جا رہا تھا اور بدلے میں انہیں ڈالر مل رہے تھے۔ ان کا کنٹینٹ سراسر جھوٹ، بہتان بازی پہ مبنی تھا اور تھمب نیل ایسے تھے کہ جیسے ملک میں انارکی پھیل چکی ہے اور ملک کا انتظامی، عدالتی و...
پاکستان میری پہلی محبت ہے، اس کی خوشی اور غم میری خوشی، غم ہے۔ گزشتہ دنوں میں بہت خوش تھا، خوشی یہ تھی کہ ہمارے شریکوں کو ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کی دعوت نہیں دی گئی تھی۔ بیس جنوری سے میں حالت غم میں ہوں اس لئے کہ ہمارے شریک تو وہاں موجود تھے، ہماری نمائندگی کرنے والا کوئی نظر نہ آیا۔ بھارتی وزیر خارجہ شنکر صف اول میں بیٹھے تھے، کیمرے نے کئی مرتبہ ان کا کلوز دکھایا، ہمارے وزیر خارجہ بھی امریکہ جا سکتے تھے لیکن وہ چین کے مقابلے میں امریکہ کو زیادہ لفٹ نہیں کراتے۔ میں نے اسی دن کے تصور سے آج تک مونچھیں نہیں رکھیں کیونکہ ایسے موقعوں پر مونچھ نیچی ہو جائے...
امریکی صدر ٹرمپ نے 47 ویں امریکی صدر کاحلف اٹھا لیا لیکن میرا وجدان کہتا ہے کہ جہاں ٹرمپ کا عہد ہنگامہ خیزیوں اور امریکی نرگسیت کا عہد ہو گا وہیں یہ دور حکومت اس حوالے سے بھی اہم رہے گا کہ وہ کس طرح اُس اسٹیبلشمنٹ کو کنٹرول کرپائے گا جو دنیا بھر کی اسٹیبلشمنٹس کو کنٹرول کرتی ہے ۔ امریکہ میں دو طرح کی حکومت ایک تو وہ جس کا چہرہ ہمیں اُس کے صدارتی نظام کی شکل میں نظر آتا ہے اور سوکس یا پولیٹکل سائنس کی کتابوں میں پڑھایا جاتا ہے اور دوسری سی آئی اے کی وہ مشینری جوحقیقت میں امریکی نظام کو چلا رہی ہوتی ہے ۔ ٹرمپ جتنی سیاسی بلا خیزیوں سے لڑ...
سات اکتوبر 2023ءکو دنیا اس وقت ششدر رہ گئی جب حماس نے اسرائیل پر اچانک بہت بڑا حملہ کر دیا۔ اس کارروائی سے اسرائیلی حکومت ہل کر رہ گئی۔ مسلم دنیا میں ایک جانب جہاں شادیانے بجائے جا رہے تھے وہیں دوسری طرف سنجیدہ حلقے گہرے اضطراب میں مبتلا تھے۔ ان کا اندیشہ درست ثابت ہوا اسرائیل نے عالمی طاقتوں کی آشیرباد سے کی جانے والی بدترین جوابی کارروائی میں غزہ کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا، محتاط اندازے کے مطابق عورتوں، بچوں، بزرگوں سمیت پچاس ہزار فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ دس ہزار لاشیں آج بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں بالکل درست ہے، بعض مغربی میڈیا ذرائع کے مطابق غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ...
حکومت پنجاب نے آج کل سول و پولیس افسران کی کارکردگی جانچنے کے لئے کوئی بورڈ وغیرہ بنایا ہے جس کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سول و پولیس افسران کو دو ماہ کی تنخواہ کے برابر کیش انعامات دئیے جاتے ہیں ، حال ہی میں پانچ اضلاع کے سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو کیش انعامات دینے کا نوٹیفکیشن میں نے دیکھا ہے ، اس سے پہلے پانچ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو انعامات ملنے کا نوٹیفکیشن میں نے دیکھا تو اپنے ایک کالم میں عرض کیا تھا ”اس انعامیہ نوٹیفکیشن میں اگر افسران کی اعلیٰ کارکردگی کی تفصیل بھی بتا دی جائے اس سے عوام کو یہ یقین ہو جائے گا ا±ن...
پولیس میں "دبنگ افسر” کی اصطلاح اسی کے لیے استعمال کی جاتی ہے جس کا غصہ ناک پر دھرا ہو، جو بات بات پر گالم گلوچ کا عادی ہو اور ماتحت عملہ کو سخت سزائیں دیتا ہو ۔ ملازمین کو ان کی جائز چھٹی دینے کے لیے بھی ترلے منتیں کرانا اور دو چار چکر لگوانا معمول ہے ۔ شاید اس ڈیپارٹمنٹ میں اسی کو افسری کہا جاتا ہے ۔ یہاں بہت اچھے آفیسرز بھی ہیں لیکن مجموعی تاثر یہی ہے کہ اگر ماتحت کو گالیاں نہ دیں تو "حکمرانی ” نہیں ہو گی ۔ پولیس افسران کے اردل روم میں گالیوں کے سوا شاید ہی کچھ ہو ، ماتحت کو سامنے کھڑا کر کے اس کی فائل کھولی جاتی...
شہر کراچی میں گیارہ سال بعد آیا تو احساس ہوا کہ ہم جس دنیا میں رہتے ہیں وہاں ہر آنےو الا دن ترقی اور خوشحالی کی نوید لاتا ہے ، ارتقائی دور میں کوئی چیز ایک جیسی نہیں رہتی مگر آنے والے وقت میں ترقی اور خوشحالی، اور شہر کی حالت زارمیں خوشنمائی ایک لازمی امر ہے مگر ایک دہائی کے بعد کوئی خوبصورت شہر کھنڈر میں تبدیل ہوجائے تو پھر اس بات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ اس شہر کو حکمرانوں، ذمہ داروںکی کرپشن کھا گئی بدعنوانی اس وقت ہوتی ہے جب اقتدار میں لوگ ذاتی فائدے کے لیے اپنی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ کراچی میں کرپشن ایک بڑا مسئلہ ہے۔ کراچی کے علاقے جہاں مراعات...
ایک کہاوت ہے کہ کام کے نہ کاج کے؟دشمن اناج کے‘ آج کل جہاں بھی چلے جائیں ایک ہی بحث چل رہی ہوتی ہے کہ حالات ٹھیک ہیں اور اس بحث‘ تکرار میں ہم کئی بار حدیں پھلانگ لیتے ہیں‘ رشتے داری خراب کر لیتے ہیں دوستی تعلقات میں دراڑیں ڈال لی جاتی ہیں لیکن دوسری طرف انہی حالات کا رونا رونے والوں سے پوچھیں کہ تسی سگریٹ کیوں پیندے او تے جواب آئے گا بس ایویں ای عادت پئی ہوئی اے‘ کسی اور سے پوچھیں کہ بھئی آپ پان کیوں کھاتے ہو تو کہا جاتا ہے کہ بس عادت پڑ گئی ہے اس طرح ہر دوسرا بندا سگریٹ‘ پان و دیگر علتوں کا شکار ہے اور پھر کہتا ہے...
حال ہی میں دوسری مدت صدارت کے لیے عہدہ سنبھالنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی تیسری مدت کے لیے آئینی ترمیم کے لیے کوششیں شروع کردی گئیں۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ری پبلکنز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تیسری مدت کے لیے آئینی ترمیم کے لیے کوششیں شروع کردیں اور اس سلسلے میں امریکا میں صدر کو تیسری بار منتخب کرنے کی قرارداد پیش کردی گئی۔ رپورٹس کے مطابق امریکا میں کوئی بھی صدر 2 بار سے زیادہ اپنے عہدے پر نہیں رہ سکتا اور 2 بار صدر رہنے والے کو اگلا الیکشن لڑنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔ تاہم اب قانون میں ترمیم کی تیاری کی جارہی ہے تاکہ موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تیسری بار بھی صدر...
حال ہی میں، میں نے ایک کالم لکھا تھا: ایف آئی آر درج ہونے پر مٹھائی کی تقسیم۔ یعنی ایف آئی آر درج ہونے پر مٹھائی تقسیم کی گئی تھی‘ آگے کے معاملات تو بعد کی بات ہے۔ وہ کالم بڑا ہٹ ہوا تھا۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ایک ایف آئی آر درج کرانا یہاں مشکل ہو گیا ہے۔ اہلکار جان بوجھ کر چکر لگواتے ہیں۔ انہیں سب کچھ پتا ہوتا ہے لیکن وہ مال پانی بنانے کے چکر میں رہتے ہیں۔ کاش حکومت کوئی ایسا سلسلہ شروع کرے کہ زیادہ فیس لے لے لیکن ایف آئی آر ہر حالت میں درج ہو تو بہت سوں کا بھلا ہو جائے۔ مدعی کسی معاملے میں بہت گرم بھی ہو...
اِسلام آباد میں 11اَور 21جنوری 2025ءکو مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، مواقع اَور چیلنجز کے موضوع پر رابطہ اِسلامی اَور مسلم ورلڈ لیگ کے زیر اہتمام ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی گئی۔ اِس کانفرنس کے آخر میں جو اعلامیہ جاری ہوا ا±س میں کہا گیا کہ شرکاءیہ واضح پیغام دیتے ہیں کہ اِسلام اَور لڑکیوں کی تعلیم کو بدنام کرنا بند کیا جائے۔ شرکاءنے لڑکیوں کی تعلیم صرف مذہبی نہیں بلکہ معاشرتی اِعتبار سے بھی اہم قرار دی۔ شرکاءنے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم میں حائل اِنتہاءپسندانہ خیالات، فتوے اَور نظریات سے خبردار کیا جاتا ہے۔ کانفرنس میں او آئی سی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ ایک طرف دیکھا جائے تو یہ کانفرنس ہونا خوش آئندہے کہ اَب...
پی ٹی آئی فارم سینتالیس کے نعرے لگانے کے باوجو دالیکشن آڈٹ کے مطالبے سے دستبردار ہو گئی ہے اور بہت ساروں کے لئے یہ حیرت انگیز ہے مگر میرے لئے نہیں۔ میں جانتا ہوں کہ ان کے دھاندلی کے الزامات ثابت ہونے کے قابل نہیں ۔ وہ صرف فارم سینتالیس کے دعوے سوشل میڈیا پر ہی کر سکتے ہیں جہاں جعلی فارم شیئرز کرنے کی سہولت موجود ہے لیکن جب وہ الیکشن ٹریبونلز میں جاتے ہیں تو وہاں ایک ایک فارم کی سکروٹنی ہوتی ہے، فارموں کے ریکارڈ کو ووٹوں کے ساتھ جانچا جاتا ہے اور کیا یہ دلچسپ نہیں ہے کہ پی ٹی آئی ( اوراس کی اتحادی جماعت اسلامی بھی) عام انتخابات کے بعد مجموعی طور پرایک...
جنوبی پنجاب کا دورہ جہاں نئی تازگی اور انرجی دیتاہے وہاں اس علاقے کی ترقی نہ کرنے کی وجوہات دکھی کردیتی ہیں۔ اس بار اپنی جنم بھومی بہاولپور کے ایک روزہ وزٹ کے دوران کئی مختصر لیکن بھرپورملاقاتوں نے دل کو تازگی بخشی۔ جی ٹی روڈ کی نسبت اب موٹروے سے سفر زیادہ آرام دہ اور مختصر ہو گیا ہے۔ اپنی گاڑی پر لاہور سے بہاولپور کا سفر ساڑھے 5 گھنٹے میں طے ہو جاتا ہے۔پہلے یہ سفر بذریعہ جی ٹی روڈ کم ازکم 7 گھنٹے میں طے ہوتا تھا۔ بہاولپور شہر میں بچپن سے جوانی تک کا گزرا وقت، ایس ڈی ہائی سکول، ایس ای کالج اور اسلامیہ یونیورسٹی میں تعلیمی ادوار کی یادیں، لگ بھگ 6 دروازوں کی...
لیجئے اب یہ سننا باقی رہ گیا تھا بچپن سے یہ سنتے آئے تھے کہ امریکہ دنیا کی ایک بڑی جمہوریت ہے۔ سیاست ہو یا معاشرت، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ترقی ہو یا پھر اقتصادی کامیابی پاکستان میں ایسے دانشوروں کی کبھی کمی نہیں رہی جو قوم کو یہ باور کرانے میں اپنی زیست گزار دیتے ہیں کہ اگر امریکہ بہادر کی تقلید نہ کی تو ہم کبھی ترقی نہ کر سکیں گے۔ ہمارے سیاسی پنڈت تو امریکہ کے سیاسی نظام کے گن گاتے ہوئے زمین و آسمان کے قلابے ملاتے ہوئے بھی گریز نہیں کرتے۔ تاہم ہمارے لیے یہ حقیقت کسی مژدہ جانفزا سے کم نہیں کہ جس امریکہ کو ہم انسانی و سیاسی ترقی کی معراج سمجھتے ہیں...
ایک وقت تھا جب خبروں تک رسائی کا واحد ذریعہ اخبارات ہی ہوتے تھے ‘ اخبارات میں شائع ہونیوالی ایک سطر بھی معاشرہ پر گہرا اثر ڈالتی تھی۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ بزرگوں کے علاوہ نوجوان طبقہ بھی بڑے ذوق وشوق سے صبح اخبار کا انتظار کیا کرتے تھے اورہاکر کی جانب سے ”اخبار “ کی صدا کانوں کو بھلی معلوم ہوتی تھی۔ اُس وقت پرنٹ میڈیا میں کام کرنیوالے خبر کی اہمیت سے بخوبی آگاہ تھے اور مکمل چھان بین کے بعد مستند اور حقائق پر مبنی خبریں شائع کی جاتی تھیں۔ پروفیشنل ازم کا یہ عالم تھا کہ جس خبر کی سچائی پر ذرہ برابر بھی شائبہ ہوتا اسے روک لیا جاتا تھا کہ کوئی غلط...
دوروز قبل بیس جنوری کو ڈونلڈٹرمپ نے امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا ہے عام خیال یہ ہے کہ ٹرمپ کی نئی صدارتی مدت خاصی ہنگامہ خیز اور جارحانہ ہوگی کچھ کا خیال ہے کہ رپبلکن کے پاس اقتدار ہو یا ڈیموکریٹس کی حکمرانی، داخلی و عالمی حوالے سے امریکی سوچ یا رویے میں زیادہ تبدیلی نہیں آتی دلیل پہلی مدتِ صدارت کے دوران ٹرمپ کو مقتدرہ کا آزادانہ کام کرنے سے روکناہے یہاں تک کہ پہلی بارجوہری حوالے سے امریکی صدر کے اختیارات پر قدغن لگائی گئی مگر ٹرمپ کی جارحانہ طبیعت کے پیشِ نظر کہا جا سکتا ہے کہ پہلی صدارت کے دوران جو نہیں کرپائے وہ سب کچھ موجودہ صدارتی مدت کے دوران...
القادر ٹرسٹ المعروف 190ملین پاﺅنڈ کیس میں عمران خان اور ان کی زوجہ سزا یافتہ ہو چکے ہیں۔ اپریل 2022ءمیں حکومت سے فارغ ہونے کے بعد سے ان کی پارٹی اپنی مزاحمتی سیاست کے ساتھ سڑکوں سے ہوتے ہوئے اب عمران خان و ان کی اہلیہ جیل میں اور پارٹی قیادت کہیں چھپی ہوئی ہے، ریاست کے خلاف نہ صرف بیانیہ فیل ہو چکا ہے بلکہ مزاحمتی سیاست اپنی طبعی موت مر چکی ہے۔ عمران خان حکومت و ریاست کے خلاف بدزبانی اور بدکلامی کرتے کرتے ابھی تک تھکے نہیں ہیں۔ ان کی زبان ابھی تک شعلے اگل رہی ہے وہ اب بھی شیخ مجیب الرحمن، حمود الرحمن کمیشن اور ایسی باتیں کرتے نظر آتے ہیں جس سے ریاست کو...
مصطفیٰ ملک مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ہیں، مصطفیٰ ملک وفاقی وزیر چودھری سالک کی وزارتوں میں بطور رابطہ کار اور بطور مشیر خدمات انجام دیں گے۔ دونوں وزارتوں کی جانب سے مصطفیٰ ملک کی تعیناتی کے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک کو حکومت میں اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ مصطفیٰ ملک کو وزارت اوورسیز پاکستانیز، ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے، مصطفیٰ ملک وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا فوکل پرسن بھی مقرر کیا گیا ہے۔ مصطفیٰ ملک مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ہیں، مصطفیٰ ملک وفاقی وزیر چودھری سالک کی وزارتوں...
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ فیصلہ ہوا تھا کہ مرکزی کابینہ ایک ہفتے میں بنے گی جو اب تک نہ بنی، پارٹی کی مرکزی کابینہ کب بنے گی، یہ سوال خالد مقبول سے پوچھیں، ذاتی طور پر میں بطور ماتحت کام کرنے کو تیار ہوں لیکن اس کا اجتماعی فائدہ بھی ہو۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی سے کوئی لڑائی نہیں، مسائل پر مشاورت کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے پارٹی اختلافات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کوئی پوچھے کہ ایم کیو ایم میں کیا عہدہ ہے تو ہم بغلیں جھانکتیں ہیں، رابطہ کمیٹی...
سندھ کے تاجروں نے وفاقی وزیر اور ن لیگ کے سینیئر رہنما احسن اقبال سے انوکھا مطالبہ کردیا ہے۔ ایک ملاقات میں وفاقی وزیر گفتگو کررہے تھے کہ ایک تاجر نے ان کی بات کاٹتے ہوئے کہا، ’کچھ عرصے کے لیے مریم نواز ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔‘ تاجر کے اس مطالبے کی دوسرے حاضرین نے بھی تائید کی اور احسن اقبال بھی مسکرائے بنا نہیں رہ سکے تاہم انہوں نے اس مطالبے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ یہ بھی پڑھیے:’ہیلی کاپٹر پر چل کر کیسے جاتے ہیں؟‘، ارشد ندیم سے مریم نواز کی ملاقات پر دلچسپ تبصرے آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس...
جماعت اسلامی پاکستان نے بھی متنازعہ پیکا ایکٹ کی مخالفت کر دی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت پیکا آرڈیننس لیکر آئی ہے ہم اسے قبول نہیں کرتے، 2016 میں ن لیگ اور پھر تحریک انصاف کے حکومت میں بھی پیکا آرڈیننس لایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل پیکا آرڈیننس پنجاب حکومت کے ذریعے لایا گیا، تحریک انصاف کے دور میں کئی صحافیوں کو جبری طور پر اٹھایا گیا تھا، مرضی کے صحافیوں کو استعمال کیا جاتا ہے، ملک میں فیک نیوز بالکل نہیں ہونی چاہئیں، سب کو فیک نیوز کا سدباب کرنا چاہیے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت کو پیکا آرڈیننس پر...
جماعت اسلامی نے بجلی بلوں اور آئی پی پیز کے معاملے پر 29 جنوری کو ملک گیر احتجاج کی کال دیدی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی پی پیز کے معاملے پر 29 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم اراکین اسمبلیوں کی تنخواہوں میں اضافہ بھی مسترد کرتے ہیں، ایسی صورت حال ہے جہاں غربت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے لیکن حکومت نہیں سوچ رہی ہے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے متنازع پیکا ایکٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ ضرور چاہتے ہیں کہ میڈیا کا کوڈ آف کنڈکٹ بنے جس کی سب پابندی کریں، سب مل کر مذہب اور ملک کے خلاف...
اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخ رقم کی ہے۔ وہ ایک ٹرم کے بعد دوسری مرتبہ کےلیے منتخب ہوئے ہیں۔ انتخابی مہم میں گولی کھائی، یہ ایک قاتلانہ اقدام تھا جس کی تفصیلات میں جائے بغیر بس اتنا ہے کہ ٹرمپ کو خدا نے ایک نئی زندگی دی کہ گولی اس کا سر کا نشانہ لے کر چلائی گئی تھی۔ گولی بھی نشانے پر تھی لیکن ٹرمپ نے عین وقت پر سر گھما لیا اور گولی اس کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔ اس کے بعد یہ واضح تھا کہ ٹرمپ اب امریکا کا صد ر بنے گا۔ ٹرمپ نے الیکشن میں اسٹبلشمنٹ کے رج کے لتے بھی لیے اور یوں سمجھ لیجیے کہ دنیا...
مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام آج بھارت کے 74ویں یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ منانے کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ بھارت کی جمہوریت اور سیکولرازم دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے سب سے بڑا فراڈ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی دستے پر حریت پسندوں کا اچانک حملہ، 5 اہلکار ہلاک انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی ہے اور نہ ہی ان کے مذہبی مقامات محفوظ ہیں، بھارتی جمہوریت کا راگ الاپنے کا مقصد جنگی جرائم کی پردہ داری ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کا...
پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے شوبز انڈسٹری کے تاریک و مکروہ چہرے سے نقاب اتار کر کئی تلخ باتیں کی ہیں، جو وائرل ہورہی ہیں۔ نادیہ حسین ایک اداکارہ، ماڈل، بزنس وومن اور کانٹینٹ کریئٹر ہیں۔ وہ کئی شعبوں میں کام کررہی ہیں اور دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے فیشن انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ گزشتہ دنوں نادیہ ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انھوں نے شوبز انڈسٹری کے تاریک پہلوؤں اور ناجائز تعلقات پر کھل کر بات کی۔ بقول نادیہ حسین انہوں نے سب کچھ دیکھا ہے اور وہ جانتی ہیں کہ بند دروازوں کے پیچھے کیا ہوتا ہے۔ نادیہ حسین نے اس بات کا انکشاف کیا کہ کس طرح بااثر لوگ عموماً مرد...
دنیا بھر میں جھوٹی خبروں اور میڈیا پروپیگنڈے کے خلاف مختلف ممالک نے سخت قوانین نافذ کیے ہیں تاکہ غلط معلومات کے پھیلا کو روکا جا سکے۔ سنگاپور میں 2019 ء میں ایک قانون متعارف کروایا گیاجسے Protection from Online Falsehoods and Manipulation Act کہا جاتا ہے۔ یہ حکومت کو اختیار دیتا ہے کہ وہ جھوٹی خبروں کو ہٹائے، حقائق درست کرے اور جھوٹی معلومات پھیلانے والوں پرجرمانے عائد کرے۔ جرمنی میں Network Enforcement Act نافذ ہے جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو جھوٹی اور نفرت انگیز معلومات 24 گھنٹوں کے اندر ہٹانے کا پابند بناتا ہے، بصورت دیگر بھاری جرمانے عائد کیےجاتے ہیں۔ فرانس نے 2018 میں ایک قانون بنایا جس کے تحت انتخابات کے دوران جھوٹی خبروں کے...
موجودہ دور سوشل میڈیا کا دور ہے۔ یہ تیز اور عجیب بھی ہے۔ اسکی طوفانی آمد نے سب کچھ بدل دیا ہے ۔ وقت بدل گیا ہے۔ رواج اور مزاج بدل گئے ہیں۔ انٹرنیٹ ٹیکنالوجی نے سب کو موبائل فون کی ڈبیا میں بند کردیا ہے۔ اس ڈبیا کے دلفریبی نے اکثریت کو اسیر بنا لیا ہے۔ اس کے دامن کی رنگینی ،رونق اور روشنیوں نے چشم و اذہان کو جکڑ لیا ہے ۔بظاہر حقیقی دنیا میں موجود انسان دراصل ذہنی طور پر اک الگ دنیا میں رہنے لگا ہے۔حقیقی دنیا میں اس نے اک ورچوئل یا مصنوعی دنیا بنا لی ہے ۔ جس کی کشش اور گہرائی میں اکثریت غرقاب رہتی ہے۔ حقیقی ماحول پر مصنوعی ماحول چھا گیا...
(گزشتہ سےپیوستہ) مگر یہ بات تاریخی طور پر طے شدہ ہے کہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقات اور عام شہریوں کے حقوق اور ان کی بنیادی ضروریات کی طرف مغرب کے معاشرتی انقلاب سے صدیوں پہلے جناب نبی اکرمؐ نے حقوق کی بات کی اور عورتوں، غلاموں، بچوں اور ماتحتوں کے حقوق کی نشاندہی کر کے ان کی ادائیگی اور بحالی کو اسلام کے عادلانہ نظام کا حصہ بنا دیا۔ انسانی اور شہری حقوق کے حوالے سے مغرب کے اس یکطرفہ دعوے کا چند اور حوالوں سے بھی جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ مثلاً:حکومت کا قیام جبر کی بجائے عوام کی رائے پر ہو، اس کا عملی نمونہ سب سے پہلے جناب رسول اکرمؐ نے پیش کیا کہ اپنا جانشین...
پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ڈھاکہ اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے پر غور کررہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہفتے کو پشاور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے دونوں ممالک کے درمیان سفر اور رابطے کی آسانی کے لیے براہ راست پروازوں سے متعلق ممکنہ منصوبے کے بارے میں صحافیوں کو آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی تجارتی وفد کی چٹاکانگ میں بنگلہ دیشی تاجروں سے ملاقات، دو طرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق انہوں نے کہا کہ...