واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے تحت جلسہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
محکمہ بجلی میں ایک لاکھ سے زائد ملازمین کی جگہیں خالی ہیں جن پر حکومت نے بھرتیاں بند کی ہوئی ہیں جبکہ کام کا دبائو دن بدن بڑھ رہا ہے جس کے باعث ایک ملازم سے دس ملازمین کا کام لیا جارہا ہے، اس شدید قلت کے باوجود ملازمین کے واجبات کی ادائیگیاں اور مراعات کو کٹ لگایا جارہا ہے، اوقات کار کو بالائے طاق رکھ کر تعطیلات بھی نہیں دی جارہی ہیں جس کی وجہ سے ملازمین پر شدید دبائو ہے جو حادثات کا باعث بن رہا ہے۔ یونین نے ان حالات میں بھی جدوجہد کرکے 62 لائن اسٹاف کو ترقیاں دلائیں ہیں جبکہ کئی ملازمین کو آفیسر گریڈ میں ترقیاں دلائی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے آپریشن سرکل حیسکو میرپور خاص زون کے چیئرمین شاہد قائمخانی، شاہد کاظمی، سکندر مہر، غلام رسول، یوسف سومرو، اکبر لغاری و دیگر نمائندگان کی جانب سے منعقدہ واپڈ املازمین کے ایک بڑے جلسے سے مقامی ہال میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے کے مہمان خصوصی سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن سرکل حیسکو میرپورخاص امیر احمد میمن تھے جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں میرپورخاص کے میئر عبدالرئوف غوری، یونین کے صوبائی جنرل سیکرٹری اقبال احمد خان کے علاوہ یونین کے صوبائی میڈیا کو آرڈنیٹر محمد حنیف خان، الادین قائمخانی، نور احمد نظامانی، حامد کے کے، شفیق بابو شامل تھے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر یونین نے مزید کہا کہ یونین نے LM-II کوLM-I اور LM-I کو LS-II جبکہ بہت سارے ملازمین کو SDO کی ترقیاں جبکہ 17گریڈ میں اپ گریڈیشن بھی کرایا ہے۔ ہمارے ملازمین نے کمی کے باوجود دن رات کام کرکے میرپورخاص کے 17 فیڈرز کو فری لوڈ شیڈنگ کیا اور ابھی مزید کے لیے کام جاری ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ جن علاقوں میں بجلی چوری نہیں ہے وہاں بجلی کی مسلسل روانی ہونی چاہیے بجلی چوری کا خاتمہ کرنا اور ادارے کو پروان چڑھانا ہمارا منشور ہے کیونکہ اگر ادارہ ہوگا تو ہم بھی ہوں گے۔ انہوں نے پورے حیسکو ریجن میں میرپورخاص سرکل کو ریکوری میں ٹاپ کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی آپ کی ہے جو آپ کی جدوجہد کے باعث ممکن ہوا ۔جلسے سے ایس ای امیر احمد میمن نے خطاب میں کہا کہ میرے دروازے یونین نمائندگان کے لیے ہمیشہ کھلے ہوئے ہیں اور ہم آپس میں تعاون و اتفاق سے سرکل کو آگے بڑھارہے ہیں اور مزید اس کو آگے لے کر جائیں گے اور ملازمین کے جائز مسائل کو حل کیا جائے گا۔ جلسے سے یونین کے صوبائی سیکرٹری اقبال احمد خان نے منتظمین کو کامیاب جلسے کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ یونین ادارے کی نجکاری نہیں ہونے دے گی، ادارے میں گاڑیوں کی ضرورت کو پورا کیا جائے اور ان کے واجبات دلائے جائیں گے۔ جلسے سے جن دیگر نمائندگان نے خطاب کیا ان میں میئر عبدالرئوف غوری، حاجی محمد یوسف سومرو، شاہد قائمخانی، شاہد کاظمی، سکندر مہر، غلام رسول کے علاوہ ڈگری، عمر کوٹ اور میرپورخاص کے ڈویژن چیئرمین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر جلسہ گاہ میں میرپور خاص کے علاوہ حیدرآباد، سمارو، عمرکوٹ، نوکوٹ، مٹھی، ڈگری، سانگھڑ، نوابشاہ، شہداد پور، ٹنڈو الہیار، بدین، کوٹری سندھڑی سے بھی بڑی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
متنازع کینال منصوبے پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے، شرجیل میمن
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینیئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی 18 اپریل کو حیدرآباد میں تاریخی جلسہ کرے گی جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کینالز منصوبے سے متعلق عوام کو آگاہ کریں گے، 18 اپریل کا جلسہ کینالز کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ متنازع کینالز کے معاملے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا موقف ہی پی پی کا موقف ہے، حالات کچھ بھی ہوں کینالز کے منصوبے پر پیپلز پارٹی کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ ٹندوجام میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ کینالز کا مسئلہ سندھ میں بسنے والے 7 کروڑ عوام کے جینے اور مرنے کا مسئلہ کا ہے، کچھ لوگ نہروں کے معاملے پر سیاست کررہے ہیں، حالات کچھ بھی ہوں، کینالز کے معاملے پر پیپلز پارٹی کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ سینیئر وزیر نے مزید کہا کہ کسی منصوبے کی منظوری صدر مملکت کے اختیار میں نہیں، صدر آصف زرداری کےخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی 18 اپریل کو حیدرآباد میں تاریخی جلسہ کرے گی جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کینالز منصوبے سے متعلق عوام کو آگاہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ 18 اپریل کا جلسہ کینالز کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔