حال ہی میں دوسری مدت صدارت کے لیے عہدہ سنبھالنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی تیسری مدت کے لیے آئینی ترمیم کے لیے کوششیں شروع کردی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ری پبلکنز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تیسری مدت کے لیے آئینی ترمیم کے لیے کوششیں شروع کردیں اور اس سلسلے میں امریکا میں صدر کو تیسری بار منتخب کرنے کی قرارداد پیش کردی گئی۔

رپورٹس کے مطابق امریکا میں کوئی بھی صدر 2 بار سے زیادہ اپنے عہدے پر نہیں رہ سکتا اور 2 بار صدر رہنے والے کو اگلا الیکشن لڑنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔

تاہم اب قانون میں ترمیم کی تیاری کی جارہی ہے تاکہ موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تیسری بار بھی صدر منتخب کرنے کی راہ ہموار کی جاسکے۔

ایوان میں ترمیم کی قرارداد کانگریس مین اینڈی اوگلیس نے پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے خود کو انقلابی شخصیت ثابت کیا ہے اور وہ امریکا کو عظیم بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 21 جنوری کو دسری بار اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر ہیں۔ اس سے قبل وہ امریکا کے 45 ویں صدر بھی رہ چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے

پڑھیں:

ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان مماثلت

القادر ٹرسٹ المعروف 190ملین پاﺅنڈ کیس میں عمران خان اور ان کی زوجہ سزا یافتہ ہو چکے ہیں۔ اپریل 2022ءمیں حکومت سے فارغ ہونے کے بعد سے ان کی پارٹی اپنی مزاحمتی سیاست کے ساتھ سڑکوں سے ہوتے ہوئے اب عمران خان و ان کی اہلیہ جیل میں اور پارٹی قیادت کہیں چھپی ہوئی ہے، ریاست کے خلاف نہ صرف بیانیہ فیل ہو چکا ہے بلکہ مزاحمتی سیاست اپنی طبعی موت مر چکی ہے۔ عمران خان حکومت و ریاست کے خلاف بدزبانی اور بدکلامی کرتے کرتے ابھی تک تھکے نہیں ہیں۔ ان کی زبان ابھی تک شعلے اگل رہی ہے وہ اب بھی شیخ مجیب الرحمن، حمود الرحمن کمیشن اور ایسی باتیں کرتے نظر آتے ہیں جس سے ریاست کو غصہ آتا ہے ان کی پارٹی کذب بیانی اور دروغ گوئی میں مصروف ہے وہ کبھی آرمی چیف سے ملاقات سے انکار کرتے ہیں، کبھی اقرار کرتے ہیں تو اس بارے میں بھی جھوٹ بولتے ہیں۔ جس کی تردید آئی ایس پی آر کو کرنا پڑتی ہے۔ امریکی انتخابات میں 45اور 47کے ہندسے کو پی ٹی آئی والوں نے پاکستانی سیاست سے جوڑنے کی ناکام کاوش کی۔ یہاں فارم 45اور فارم 47کا بہت ذکر کیا جاتا ہے لیکن امریکہ میں یہ ہندسے ٹرمپ کی سیاست کے حوالے سے الیکشن مہم کا حصہ بنے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ پہلی دفعہ امریکہ کے 45ویں صدر منتخب ہوئے تھے جبکہ گزشتہ انتخابات میں وہ 46ویں صدارتی انتخابات ہار گئے تھے وہ 46ویں صدر نہ بن سکے۔ اس دفعہ انہوں نے 47ویں صدر بننے کے لئے انتخابی مہم چلائی اور کامیاب قرار پائے۔ اس طرح 45اور 47کا ہندسہ انتخابی عمل میں سامنے آیا جسے پی ٹی آئی نے پاکستانی سیاست کے حوالے سے ابھارنے کی ناکام کوشش کی۔ پی ٹی آئی اپنی تمام تر منفی کاوشوں کے باوجود الیکشن 2024ءمیں سب سے زیادہ پاپولر ووٹ لینے کے باوجود الیکٹورل پالیٹکس میں اپنی جگہ نہیں بنا پائی ہے انہیں ریلیف نہیں مل پا رہا ہے بلکہ ان کی قیادت کو سزائیں بھی ہو رہی ہیں۔ مذاکرات کی تین نشستیں ہونے کے باوجود معاملات ڈیڈلاک کا شکار نظر آ رہے ہیں۔ عمران خان اور ان کی پارٹی کذب کی سیاست میں یدطولیٰ رکھتے ہیں لیکن یہ سب کچھ کرنے کے باوجود ان کے معاملات بہتری کی طرف جاتے نظر نہیں آ رہے ہیں۔
190ملین پاﺅنڈ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی نے فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کے خلاف گندی مہم شروع کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پر جج کے خلاف باتیں کرنا شروع کر دی ہیں۔ یہاں یہ جان لینا ضروری ہے کہ اس کیس میں 100سے زائد پیشیاں ہوئیں اور اگر فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد کی پیشیاں بھی شامل کر لیں تو 106پیشیاں ہوئیں جس میں پی ٹی آئی کے وکلاءبھی پیش ہوتے رہے۔ اپنا نقطہ نظر بھی پیش کرتے رہے۔ انہوں نے اس دوران کبھی جج کے کنڈکٹ پر اعتراض نہیں کیا بلکہ وہ ان پر اعتماد کا اظہار کرتے رہے ہیں لیکن فیصلہ آنے کے بعد انہیں پتہ چلا کہ جج صاحب کو سپریم کورٹ سے 2004ءمیں ایک فیصلے پر ڈانٹ پڑی تھی اور یہ ڈانٹ تحریری طور پر کی گئی تھی۔ حیران کن بات ہے کہ عمران خان اور ان کی پارٹی قیادت کو یہ بات پہلے پتہ نہیں تھی۔ کور کمیٹی کے گزشتہ روز اجلاس میں شعیب شاہین صاحب نے بتایا کہ اس جج کے متعلق، سپریم کورٹ سے ملنے والی ڈانٹ کے بارے میں فیصل چودھری صاحب کو پتہ تھا اور یہ ان کا فرض تھا کہ وہ پارٹی قیادت کو اس بارے میں بتاتے گویا شعیب شاہین صاحب نے سارا ملبہ فیصل چودھری پر ڈال دیا حالانکہ اس وقت پی ٹی آئی کی قیادت زیادہ تر وکلاءپر ہی مشتمل ہے اور 2004ءمیں جج صاحب کو ملنے والی ڈانٹ کوئی ڈھکی چھپی بات تو نہیں تھی لیکن 106پیشیوں کے دوران پی ٹی آئی والوں نے جج ناصر جاوید رانا کے کنڈکٹ کے بارے میں کچھ نہیں کہا لیکن فیصلے کے اعلان کے بعد ان کے خلاف باقاعدہ منفی مہم جوئی شروع کر دی ہے۔ ایسا کرنا پی ٹی آئی کا وتیرہ رہا ہے کیونکہ ان کی سوشل میڈیا کی ٹیم ایسے ہی عزائم کی تکمیل کے لئے استعمال کی جاتی رہی ہے۔ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور مقاصد کے حصول کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ اپنے روایتی ہتھکنڈوں میں ناکامی کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئے اب ان کی نظریں ڈونلڈ ٹرمپ پر لگی ہوئی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47ویں صدر کا حلف اٹھا چکے ہیں۔ امریکہ کو اپنی اولین ترجیح قرار دے کر انہوں نے امریکی اسٹیبلشمنٹ کے منفی ہتھکنڈوں کو بے نقاب کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔ غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف اعلان جنگ بھی کر دیا ہے۔ میکسیکو سے سرحد پھلانگنے والوں کو گولی مارنے کا حکم بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے امریکہ کو تبدیل کرنے کے عزم کا اظہار کیا، جنگوں کا خاتمہ بھی ان کے عزائم میں شامل ہے۔ انہوں نے اپنے دور حکومت کو نئے دور کا آغاز بھی قرار دیا ہے۔ سب سے اہم انہوں نے کرپٹ امریکی اسٹیبلشمنٹ کا ذکر کیا اور قوم کو اس سے چھٹکارا دلوانے کا کہا۔ لگتا ہے امریکہ، تبدیلی سے ہمکنار ہونے جا رہا ہے۔ عمران خان اور ٹرمپ میں کچھ باتیں مشترک ہیں۔ عمران خان اچھے مقرر ہیں، باتیں کرنا، باتیں بنانا انہیں آتا ہے اور پھر طویل تقریریں کرنا جانتے ہیں۔ اگر میں کہوں کہ لمبی لمبی چھوڑتے ہیں تو غلط نہیں ہوگا۔ عمران خان کی باتوں پر غور کیا جائے تو وہ الہامی اور سچی نظر آتی ہیں۔ انہوں نے اپنی اسی صلاحیت اور ایسی باتوں سے نوجوانوں کی ایک معقول تعداد کو اپنا ہمنوا بنایا ہے۔ وہ تبدیلی کا نعرہ لئے میدان میں اترے اور اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر چڑھ کر اقتدار میں آئے۔ بری کارکردگی، کرپشن اور سیاسی ناپختگی کے باعث، اب مقدمات کا شکار ، جیل میں ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کو للکار رہے ہیں۔ ٹرمپ بھی کچھ ایسے ہی ہیں۔ لمبی لمبی تقریریں کرکے لوگوں کو متاثر کرتے ہیں، بیانیہ اچھا تشکیل دیتے ہیں۔ 45ویں صدر کے طور پر بری کارکردگی کے باعث 46ویں صدر بننے میں ناکام رہے۔ مقدمات کا شکار بھی ہوئے، جیل جاتے جاتے بچے۔ اب اسٹیبلشمنٹ کے مخالف کے طور پر الیکشن جیت کر بھاری اکثریت سے الیکشن جیت کر 47ویں صدر کا حلف اٹھا چکے ہیں۔ عمران خان ابھی دوبارہ اقتدار میں آنے کی جدوجہد کر رہے ہیں، ان کی پارٹی کو امید ہے کہ ٹرمپ کی مداخلت سے ان کے برے دنوں کا خاتمہ ہوگا اور وہ ایک بار پھر بھاری اکثریت سے ایسے ہی اقتدار میں واپس آ جائیں گے جیسے ڈونلڈ ٹرمپ آئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ان کا راستہ نہیں روک سکے گی۔
بہرحال دیکھتے ہیں ٹرمپ کا اقتدار عمران خان کے لئے کیا پیغام لایا ہے، ان کے برے دن ختم ہوتے ہیں یا وہ ایسے ہی جیل میں پڑے پڑے گزارہ کریں گے۔ لیکن ایک بات ہے کہ ٹرمپ عمران خان کو پسند کرتے ضرور ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے امریکا سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ایران
  • امریکا میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع
  • سپریم کورٹ: درخواست گزاروں کی 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف فل کورٹ بینچ بنانے کی استدعا
  • ٹرمپ کے ایک حکم نے ہزاروں افغان شہریوں کی امریکا منتقلی روک دی
  • ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان مماثلت
  • ڈونلڈ ٹرمپ کو تیسری بار صدر بنانے کے لیے تیاریاں شروع، آئینی ترمیم پیش
  • ٹرمپ کی دھمکی کے بعد ’کینیڈا برائے فروخت نہیں‘ والی ٹوپیاں بکنے لگی
  • امریکا: جنوبی کیلیفورنیا میں مزید 5 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی