لاہور(نیوز ڈیسک)معروف اداکارہ اور میزبان متھیرا نے بغیر اجازت وڈیو شیئر کرنے پر سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے سخت ردعمل دے دیا۔اداکارہ متھیرا نے سوشل میڈیا پر چاہت فتح علی خان کے ساتھ وائرل ہونے والی وڈیو پر کہا کہ بولڈ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی بھی مجھے دیکھے، گلے لگالے یا میری پشت پر ہاتھ رکھ دے۔متھیرا نے وائرل وڈیو کے حوالے سے کہا ہے کہ جب بھی کوئی مہمان ان کے شو پر آتا ہے تو وہ انہیں عزت دیتی ہیں اور اچھے انداز سے پیش آتی ہیں، لیکن اس طرح کی وڈیو بنانا انتہائی بری حرکت تھی۔

میزبان نے واضح کیا کہ یہ وڈیو ان کے چینل کے کیمروں سے نہیں بنائی گئی بلکہ چاہت فتح علی خان کی جانب سے بغیر اجازت بنائی گئی، اداکارہ یا ان کی ٹیم کو وڈیو بنانے کا علم نہیں تھا۔اداکارہ متھیرا نے بتایا کہ ان کے شو کے کیمرے کہیں اور ہوتے ہیں جبکہ یہ وڈیو دوسری جگہ سے بنائی گئی ہے جس کی اجازت نہیں ہوتی ہے، لوگ شہرت کے لیے عجیب حرکتیں کرتے ہیں، مجھے بہت مایوسی ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بطور خاتون یہ سب میرے لیے تکلیف دہ تھا کیونکہ وہ یہ سب حرکتیں نہیں کرتیں کہ لوگوں کو گلے لگائیں، سمجھ نہیں آرہا کہ اگر چاہت فتح علی خان نے وڈیو بنائی بھی تھی تو اسے بغیر اجازت پوسٹ کیوں کیا؟ٹی وی ادکارہ نے اعتراف کیا کہ وہ انتہائی بے باک ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی بھی مجھے دیکھے اور گلے لگالے، کوئی بھی باشعور انسان ایسا نہیں کرے گا۔

متھیرا نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم چاہت فتح علی نے یہ حرکت کیوں کی؟ میں نے ان سے بات بھی کی، چاہت فتح علی نے وڈیو ہٹانے کا کہا تاہم ایسا نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ تلخ ہونے کا شکوہ کرتے ہیں، لیکن جب آپ لوگوں سے اچھے انداز میں بات کرتے ہیں تو وہ تمام حدیں پارکر جاتے ہیں۔واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان اور ماڈل متھیرا کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں راحت فتح علی خان کو اداکارہ کو گلے لگاتے اور ہاتھ ملاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کچھ عرصے کیلئے مریم ہمیں دے دیں، مراد علی شاہ آپ رکھ لیں، تاجروں کا احسن اقبال سے مکالمہ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: چاہت فتح علی خان متھیرا نے

پڑھیں:

لیاری آگرہ تاج کالونی مسجد روڈپرسیوریج کانظام عرصہ دراز سے درہم برہم ہے

لیاری آگرہ تاج کالونی مسجد روڈپرسیوریج کانظام عرصہ دراز سے درہم برہم ہے

متعلقہ مضامین

  • باپ کو لوٹنے کی کوشش ناکام؛ بیٹے نے لاکھوں روپے کہاں چھپائے؟ وڈیو دیکھیں
  • سونو نگم پدما ایوارڈز میں لیجنڈری گلوکاروں کو نظر انداز کرنے پر برہم
  • چاہت فتح علی خان کی جانب سے ویڈیو نہ ہٹانے پر متھیرا آگ بگولہ ہو گئیں۔
  • ’بولڈ ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ گلے لگالیں‘، چاہت فتح علی کے ساتھ وائرل ویڈیوز پر متھیرا کا ردعمل
  • چاہت فتح علی خان کے ساتھ وائرل ویڈیو : متھیرا کا سخت ردعمل سامنے آگیا
  • مردان؛ کاٹلنگ میں دو اوباشوں کی 15 سالہ لڑکے سے بدفعلی، وڈیو وائرل کردی، مقدمہ درج
  • متھیرا بغیر اجازت بنائی گئی نازیبا وڈیو شیئر کرنے پر چاہت فتح علی خان پر برہم
  • بھتہ خوری: چینی شہریوں کے عدالت سے رجوع کرنے پر سندھ حکومت اور پولیس کا ردعمل
  • لیاری آگرہ تاج کالونی مسجد روڈپرسیوریج کانظام عرصہ دراز سے درہم برہم ہے