امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے بھی متنازعہ پیکا ایکٹ کی مخالفت کر دی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
جماعت اسلامی پاکستان نے بھی متنازعہ پیکا ایکٹ کی مخالفت کر دی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت پیکا آرڈیننس لیکر آئی ہے ہم اسے قبول نہیں کرتے، 2016 میں ن لیگ اور پھر تحریک انصاف کے حکومت میں بھی پیکا آرڈیننس لایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل پیکا آرڈیننس پنجاب حکومت کے ذریعے لایا گیا، تحریک انصاف کے دور میں کئی صحافیوں کو جبری طور پر اٹھایا گیا تھا، مرضی کے صحافیوں کو استعمال کیا جاتا ہے، ملک میں فیک نیوز بالکل نہیں ہونی چاہئیں، سب کو فیک نیوز کا سدباب کرنا چاہیے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت کو پیکا آرڈیننس پر مشاورت کرنی چاہیے تھی، پیکا ایکٹ پر ہم صحافی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ایک کوڈ آف کنڈکٹ ضرور بننا چاہے لیکن آزادی پر حملہ بھی قبول نہیں کرینگے۔ امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ پورا غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا لیکن فلسطینی جھکے نہیں، اسرائیل غزہ میں شکست کھا چکا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
26 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ ہی ختم کرے گی: لیاقت بلوچ
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ—فائل فوٹو
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ملی یکجتی کونسل کا مرکزی وفد وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سے ملاقات کرے گا۔
لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ ہی ختم کرے گی اور عدلیہ کی آزادی بحال ہو گی۔
سویلین کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل سول حکومت کی ناکامی ہے: لیاقت بلوچنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ سویلین کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائیل سول حکومت کی ناکامی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں وفاق صوبوں کے اعتراض دور کرے۔
لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا کہ مزدور دشمن اقدامات پر اتحادی اور حکومت ایک پیج پر ہیں۔