مصطفیٰ ملک کو وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
مصطفیٰ ملک مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ہیں، مصطفیٰ ملک وفاقی وزیر چودھری سالک کی وزارتوں میں بطور رابطہ کار اور بطور مشیر خدمات انجام دیں گے۔ دونوں وزارتوں کی جانب سے مصطفیٰ ملک کی تعیناتی کے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک کو حکومت میں اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ مصطفیٰ ملک کو وزارت اوورسیز پاکستانیز، ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے، مصطفیٰ ملک وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا فوکل پرسن بھی مقرر کیا گیا ہے۔ مصطفیٰ ملک مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ہیں، مصطفیٰ ملک وفاقی وزیر چودھری سالک کی وزارتوں میں بطور رابطہ کار اور بطور مشیر خدمات انجام دیں گے۔ دونوں وزارتوں کی جانب سے مصطفیٰ ملک کی تعیناتی کے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چودھری سالک کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ ملک کی تقرری سے پارٹی ورکروں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملی، مصطفیٰ ملک کی تقرری وزارتی امور میں بھی مدد دے گی۔ چودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ وزارتیں پارٹی اور قوم کی امانت ہیں، ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس حوالے سے مصطفیٰ ملک کا کہنا ہے کہ اعتماد پر چودھری شجاعت حسین اور ان کے بیٹوں کا مشکور ہوں، کوشش ہو گی چودھری شجاعت کا سیاسی رواداری اور حب الوطنی کا مشن آگے بڑھاوں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملک کی
پڑھیں:
سپریم کورٹ : 9 مئی کے مزید اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر
سپریم کورٹ نے 9 مئی کے مزید متعدد اہم مقدمات کل سماعت کے لیے مقرر کردیے۔ ان مقدمات میں ایک بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں بھی ہیں۔ جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری بحال کرنے کے خلاف بھی اپیلیں بھی مقرر کی گئی ہیں۔
کل جی ایچ کیو حملہ کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی بریت کی درخوست بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی ضمانت منسوخی کی اپیل بھی مقرر کر دی ہے۔ علاوہ ازیں فواد چوہدری کی انسداد دہشتگردی عدالتوں سے متعلقہ دستاویزات نہ ملنے کی درخواست بھی مقرر ہوگئی ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ مقدمات کی کل سماعت کرے گا۔ بینچ کے دیگر ارکان جسٹس ایم شفیع صدیقی اور جسٹس شکیل احمد ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سانحہ 9 مئی سپریم کورٹ آف پاکستان شیخ رشید احمد عمران خان فواد چوہدری