پاکستان کے لیے براہ راست پروازوں پر غور کررہے ہیں، بنگلہ دیش
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ڈھاکہ اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے پر غور کررہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہفتے کو پشاور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے دونوں ممالک کے درمیان سفر اور رابطے کی آسانی کے لیے براہ راست پروازوں سے متعلق ممکنہ منصوبے کے بارے میں صحافیوں کو آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی تجارتی وفد کی چٹاکانگ میں بنگلہ دیشی تاجروں سے ملاقات، دو طرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق
انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سفارتی تعلقات بہتر اور مزید مضبوط ہورہے ہیں، براہ راست فضائی روابط سے سیاحت، تعلیم، تجارت اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔
بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر نے چٹگرام اور کراچی کو ملانے والے جہاز رانی کے راستوں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارت کو سراہا اور خیبرپختونخوا میں صحت اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کی بھی حوصلہ افزائی کی۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ کی فسطائیت کا شکار بنگلہ دیش میں قید 178 نیم فوجی اہلکاررہا
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش آزادی اظہار کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے لیے بااختیار بنانے میں سوشل میڈیا کے کردار کی بھی تعریف کی۔
ہائی کمشنر نے بنگلہ دیش میں آئندہ انتخابات سے متعلق بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک کی اقتصادی ترقی پر توجہ دینا بنگلہ دیش حکومت کی ایک اہم ترجیح ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام اباد براہ راست پروازیں بنگلہ دیش پاکستان ڈھاکہ ہائی کمشنر اقبال حسین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد براہ راست پروازیں بنگلہ دیش پاکستان ڈھاکہ ہائی کمشنر اقبال حسین ہائی کمشنر کے درمیان بنگلہ دیش براہ راست کے لیے
پڑھیں:
بنگلادیش اور پاکستان میں تعلقات کا نیا دور شروع ہوا ہے، ہائی کمشنر محمد اقبال حسین
بنگلادیش کے لوگوں کی زیادہ ڈیمانڈ ہے کہ یہاں کی فیبرک برآمد کریں، محمد اقبال حسین - فوٹو: فائلپاکستان میں تعینات بنگلادیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے کہا ہے کہ بنگلادیش اور پاکستان میں تعلقات کا نیا دور شروع ہوا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بنگلادیشی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کاروبار اور ثقافت کے باب کھلیں گے۔
ہائی کمشنر محم اقبال حسین نے کہا کہ بنگلا دیشں کے ساتھ پاکستان حکومت نے چاول کے کاروبار کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، ہمارے لوگ چاہتے ہیں کہ پاکستان سے چینی برآمد کریں، بنگلادیش کے لوگوں کی زیادہ ڈیمانڈ ہے کہ یہاں کی فیبرک برآمد کریں۔
پاک بنگلادیش تجارتی تعلقات مضبوط ہونا شروع، 2 وفود ڈھاکا جائیں گےاعلامیے میں کہا گیا کہ بنگلا دیش میں پاکستانی ہائی کمیشن کے تعاون سے وفود بھیجے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش کی براہ راست فلائٹ نہیں ہے، دونوں طرف سے براہ راست فلائٹ شروع کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، فلائٹس شروع کرنے کےلیے اقدامات کریں گے۔
بنگلادیشی ہائی کمشنر نے بتایا کہ میں نے پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، پاکستان میں جہاں جاتا ہوں جی ٹی روڈ کا نام سنتا ہوں۔