2025-03-19@08:53:25 GMT
تلاش کی گنتی: 481

«بچوں کے حقوق»:

(نئی خبر)
    لاہور: کم عمر بچوں کے ساتھ کئی ماہ تک بدفعلی کرنے والے پھل فروش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔   داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 کم عمر بچوں کے ساتھ بدفعلی (زیادتی) کرنے والے اوباش  کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ہربنس پورہ میں 4 ماہ قبل بھی مقدمہ درج ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق مفرور اشتہاری شاکر پھل فروشی کا کاروبار کرتا ہے جو بچوں کے ساتھ مسلسل 3 ماہ تک زیادتی کرتا رہا۔ بعد ازاں بچوں کی جانب سے گھر والوں کو مطلع کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ۔ ملزم شاکر مقدمہ درج ہونے پر روپوش ہو گیا تھا۔ جسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )وفاقی حکومت اور وزیر توانائی کی ہدایات پر واپڈا حکام نے ٹنڈو جام میں بجلی چوری اور بقایا بلوں کی وصولی کے لیے آپریشن ایکسیئن فاروق تنیو ایس ڈی او انیس الرحمٰن تھیہم واپڈا عملے، پاکستان رینجرز اور پولیس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں، جن میں میر کالونی، ریلوے پھاٹک، المدینہ کالونی اور دیگر شامل ہیں، میں چھاپے مارے کارروائی کے دوران بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے، متعدد غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیے گئے، جبکہ بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر بھی کارروائی عمل میں لائی گئی کئی افراد کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ صرف ایک دن میں لاکھوں روپے بقایا بلوں کی مد میں...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف میوزک کمپوزر پریتم چکرورتی کی 40 لاکھ روپے نقد رقم چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ رقم ان کے ملازم آشییش سیال نے لوٹ لی تھی۔پولیس نے 5 فروری 2025 کو سیال کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور لُک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا ہے۔یہ واقعہ 4 فروری 2025 کو گورے گاؤں کے مغرب میں واقع پریتم کے اسٹوڈیو میں پیش آیا، جہاں آشییش سیال نے ایک بیگ چوری کیا جس میں پروڈیوسر مدھو منٹینا کی طرف سے پریتم کے لیے بھیجی گئی 40 لاکھ روپے کی نقد رقم رکھی گئی تھی۔سیال نے بیگ کو چوری کرتے ہوئے چکرورتی کے منیجر ونیت چیڈا کے دراز میں رکھا تھا اور اسے...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق زچہ اور نومولود بچے مکمل صحت یاب ہیں۔تیمرگرہ ٹیچنگ اسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر عباس کےمطابق علاقہ شگو کی رہائشی خاتون کے ہاں 2 بیٹوں اور 3 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ڈاکٹر عباس کے مطابق زچہ اور بچے مکمل صحت یاب ہیں، بچوں کے والد سراج خان نے 5 بچوں کی ولادت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بنوں میں بھی ایک خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔ محکمہ تعلیم سندھ نے 14 فروری کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا
    ٹنڈوجام:بجلی چوروں کے بقایاجات کی وصولی کے لیے آپریشن پولیس اور رینجرز کی نگرانی میں کیا جارہا ہے
    لوئر دیر: خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جن میں 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تیمرگرہ ٹیچنگ اسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر عباس کاکہنا ہےکہ   زچہ اور تمام نومولود مکمل طور پر صحت مند ہیں، بچوں کے والد سراج خان نے اس خوشخبری پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان میں ایک سے زائد بچوں کی پیدائش کے حالیہ واقعات خیال رہےکہ  یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ گزشتہ ماہ بنوں میں بھی ایک خاتون کے ہاں 5 بچوں کی ولادت ہوئی تھی، اس سے قبل فروری 2023 میں ملتان...
    پی ٹی آئی اختلافات کی ہنڈیا بیچ چورا ہے پر پھوٹ گئی، رہنمائوں کے ایک دوسرے پر طنز WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے، صوابی جلسے میں شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجہ میں لفظی گولہ باری ہوئی اور سلمان اکرم راجہ کی تقریر کے دوران شیرافضل مروت نے اسٹیج پر مخالف نعرے لگوائے جبکہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین امین گنڈا پور نے عمران خان کی ناراضی کی تردید کردی۔پی ٹی آئی اختلافات کی ہنڈیا بیچ چورا ہے پر پھوٹ گئی، 8فروری کو صوابی جلسے میں تحریک انصاف کے رہنماوں نے ایک دوسرے پر طنز کے تیر برسا دیے۔شیر افضل مروت...
    وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، دوران وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ’انِ سروس ڈیتھ پالیسی‘ میں تبدیلی کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ’انِ سروس ڈیتھ پالیسی‘ میں تبدیلی منظوری دیدی ہے، جس کے بعد دوران فرائض انتقال کرجانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کا معاشی مستقبل سوال نشان بن گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا: وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کو ملازمت فراہمی کی پالیسی ختم سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ’انِ سروس ڈیتھ پالیسی‘ میں تبدیلی کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارتوں، ڈویژنز کو عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ پالیسی میں اس تبدیلی کے بعد دوران سروس فوت ملازمین کے بچوں کو ملازمت نہیں ملے گی، تاہم وزیراعظم...
    فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن دعوت اسلامی کا فلسطینی بچوں کے لیے یتیم خانہ اور غزہ میں متاثرہ خاندانوں کے لیے رہائشی منصوبہ بنانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (ایف-جی-آر-ایف) دعوت اسلامی نے اپنے آئندہ فلاحی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دعوت اسلامی فلسطینی یتیم بچوں کے لیے ایک یتیم خانہ قائم کرے گی اور غزہ میں متاثرہ خاندانوں کے لیے رہائشی منصوبہ تعمیر کرے گی۔ ایف جی آر ایف دعوت اسلامی کے ہیڈ حاجی عبد الحبیب عطاری کے مطابق ایف جی آر ایف فلسطینی عوام کی مدد میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اور اپنی انسانی ہمدردی کی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے نہ پلانے پر4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق گلشن اقبال میں بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے نہ پلانے پر مبینہ ٹائون تھانے میں 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج کے بعد 4افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں3 بھائی بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز گلشن اقبال میں پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلانے سے انکارپر جھگڑا ہوا تھا اور اس دوران پولیس کانسٹیبل کا یونیفارم پھٹ گیاتھا۔
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور عوام اور بانی کے درمیان محبت ختم نہیں کرسکے۔صوابی جلسے سے خطاب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے بانی پی ٹی آئی کو اکثریت دلائی تھی، رات کی تاریکی میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ عوام اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان محبت ختم نہ کرسکے، آج کارکنوں نے تاریخ رقم کردی ہے، بانی کی آواز پر کارکنوں نے لبیک کہا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پنجاب میں ہم آگے تھے، رات کی تاریکی میں مینڈیٹ چوری کیا گیا، بانی چیئرمین نے ملک کی خاطر مذاکرات شروع کرنے کا کہا۔اُن کا کہنا تھا...
    پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے مطالبہ کیا کہ بانی پاکس+تان تحریک انصاف عمران خان سمیت تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کیا جائے ہری پور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج پارلیمنٹ اور سڑکوں پر جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال عام انتخابات میں مینڈیٹ چوری ہونے پر آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کر رہے ہیں، مینڈیٹ چوری پر ہمارا احتجاج پارلیمنٹ اور سڑکوں پر جاری رہے گا۔
    ویب ڈیسک:  بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے پر 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔  پولیس کے مطابق گلشن اقبال میں بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے پر مبینہ ٹاؤن تھانے میں 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔  پولیس کا کہنا ہےکہ مقدمے کے اندراج کے بعد 4 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں 3 بھائی بھی شامل ہیں۔  پولیس کے مطابق سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں دہشتگردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف  واضح رہے کہ گزشتہ روز گلشن اقبال میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے...
    دو ہزار چوبیس کے انتخابات میں پورے پاکستان میں جیتنے والے فارم 47 پر منتخب ہوئے، گورنر پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ 2024 کے انتخابات میں پورے پاکستان میں جیتنے والے فارم 47 پر منتخب ہوئے ہیں، 2013، 2018 اور 2024 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، 2024 میں فارم 45 اور فارم 47 کی خرابی تھی، ملکی تاریخ میں کوئی ایک آدھ ہی ایسا الیکشن ہوا ہوگا، جس پر سب نے کہا ہو کہ شفاف الیکشن ہوئے۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ 2024 میں پنجاب میں بلاول بھٹو کو ملنے والے ووٹ کم ظاہر کیے گئے، ہم نے تو...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میڈیکل فیکلٹی کے گزشتہ سال کے ہزاروں امتحانی پرچے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ فیکلٹی کے کسی بھی متعلقہ شعبے نے اس کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔دستاویزات کے مطابق، سیکریسی اور کنڈکٹ سیکشن نے بھی ان پرچوں کی موجودگی سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے، جس سے ہزاروں طلباء کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ڈی جی فیکلٹی نے تمام متعلقہ شعبہ جات کو خطوط لکھ کر جواب طلب کیا تھا، تاہم سات روز گزرنے کے باوجود یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حل شدہ امتحانی پرچوں کو محفوظ رکھنے کی ذمہ داری کس شعبے کی ہے۔پیرامیڈیکس امتحانات میں شرکت کرنے والے ہزاروں طلباء کے...
    پڈعیدن: مورو کے قریب باراتیوں کی بس میں زہریلا کھانا کھانے سے اسپتال میں داخل بچوں کو طبی امداد دی جارہی ہے
    ٹنڈوالہ یار: حیسکو کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیاجارہا ہے
    فاروق آباد(نمائندہ خصوصی)نواحی آبادی نوکھر قدیم میں ندیم مغل بھٹہ پر مزدوری کرتا ہے، اس کے دوکمسن بیٹے 2 سالہ اذان علی اور 3 سالہ عفان علی کھیلتے ہوئے کچی اینٹوں کی تیاری کیلئے کھودے گئے پانی کے گڑھے میں گرگئے۔ راہگیروںنے بچوں کو دیکھ کر نکالا تو وہ مردہ حالت میں تھے۔بچوں کے نعشیں پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ اہل علاقہ نے افسوسناک واقعہ پر ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھٹوں پربنائے گئے تالابوں کے گرد حفاظتی باڑ لگائی جائے۔
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چودھری ایڈووکیٹ کو پولیس چوکی اڈیالہ جیل سے چھوڑ دیا گیا۔ڈان نیوز کے مطابق آج کچھ دیر قبل بانی پاکستان تحریک انصاف کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چودھری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا، وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے آئے تھے۔فیصل چودھری کو اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے تحویل میں لے لیا گیا، فیصل چودھری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل آئے تھے۔فیصل چودھری نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے عملے سے تلخ کلامی کی تھی، فیصل چودھری جیل میں جانے پر تاخیر پر مشتعل ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز (6...
    سٹی42 : بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔  فیصل چودھری آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے،پولیس نے فیصل چودھری کو جیل سے واپسی پر حراست میں لےکر اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا۔  یاد رہے کہ گزشتہ روز فیصل چودھری کی جیل عملے کو گالیاں دینے کی بھی ویڈیو سامنے آئی تھی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری کی جیل عملے کو ننگی گالیاں دینے کی ویڈیو سامنے آئی تھی،فیصل چودھری کو جیل عملہ نے سماعت شروع ہونے تک انتظار کا کہاتھا،فیصل  چودھری نے سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار کو ننگی گالیاں دینا شروع کر دیں،فیصل چودھری نے سیکیورٹی اہلکار سمیت تمام جیل انتظامیہ...
    لاہور: شہر میں وارداتوں کی ففٹی کرنے والا گینگ بالآخر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ ڈولفن اسکواڈ نے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاہور شہر میں وارداتوں کی ففٹی کرنے والا گینگ گرفتار کرلیا۔ 2رکنی گروہ نے صرف ماڈل ٹاؤن و اقبال ٹاؤن ڈویژن میں مجموعی طور پر 85 وارداتیں کی۔ ترجمان کے مطابق ڈولفن اسکواڈ نے ملزمان کو ریکی و انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ اس دوران  ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی چوری کی نکلی، جس کا مقدمہ 334/25 تھانہ جوہر ٹاؤن میں درج ہے۔ ڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزمان کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ملزمان پر منشیات، ڈکیتی، چوری، جھپٹا و دیگر سنگین...
    لاہور: اہل خانہ کے انتقال پر جانے کے دوران چور ایک گھر سے تین کروڑ مالیت کے زیورات اور دیگر سامان لے اُڑے۔ پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں ایک گھر میں چوری کی بڑی واردات ہوئی، جس میں چور انوار الحق نامی شہری کے گھر سے 3 کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر سامان لے اُڑے۔ واردات کے بعد درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق  انوار الحق کی  اہلیہ کسی کے انتقال پر گئی ہوئی تھی کہ اس دوران گھر میں چوری کی واردات ہو گئی۔ چور گھر سے 3 کروڑ روپے مالیت کے ہار، انگوٹھیاں، چوڑیاں اور دیگر سامان چوری  کرکے فرار ہو گئے۔ پولیس نے نامعلوم...
    راولپنڈی(آئی این پی)پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری اور اڈیالہ جیل حکام کے درمیان تلخ کلامی،وکیل نے چوکی پر جیل انتظامیہ کے خلاف حبس بے جا رکھنےاور زدکوب کرنے کی درخواست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز  بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چودھری کو اڈیالہ جیل میں داخلہ سے روک دیا گیا۔اور انھیں جیل سپرٹینڈنٹ کے کمرہ میں بیٹھا دیا گیا،اڈیالہ جیل میں داخل ہوتے ہیں فیصل چوہدری کو اندر جانے سے روک دیا گیا۔جیل کے داخلی گیٹ پر فیصل چودھری اور جیل کے عملے کے مابین تلخ کلامی بھی ہوئی۔ فیصل چودھری نے اڈیالہ جیل چوکی میں جیل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست دی ہے جیسے چوکی انچارج نے وصول کرلیا ہے۔ ...
    لاہور کے ایک معروف ہوٹل میں ایک بوڑھا شخص تنہا بیٹھا بڑے مزے سے بلیک کافی پی رہا تھا۔ میری اس شخص پر نظر پڑی تو محسوس ہوا کہ مجھے بھی یہ مشروب پینا چاہئے اور اگلے ہی لمحے میں نے بھی کافی کا آرڈر دے دیا۔ ویٹر نے بلیک کافی علیحدہ چینی کے ساتھ پیش کردی۔ چینی کے بغیر اس کافی کا پہلا گھونٹ بہت ہی کڑوا محسوس ہوا۔ چینی شامل کرکے بھی کڑواہٹ برقرار رہی۔ اب سامنے والا بوڑھا شخص مجھے دیکھ رہا تھا اور زیر لب مسکراتے ہوئے مخاطب ہوا کہ بلیک کافی چینی کے بغیر 60 سال کے بعد پی جاتی ہے۔ ابھی شائد آپکی عمر 50 کے لگ بھگ ہوگی اس لئے چینی ڈال کر...
    ایف آئی آر کے مطابق چور گھر کی الماری سے 71 تولے سونا اور 65 لاکھ کی گھڑی لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کو بتایا گیا کہ ہم شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے واپس آئے تو الماری کا تالا ٹوٹا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور، تھانہ جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں چوری کی واردات ،نامعلوم چور شہری کے گھر سے اڑھائی کروڑ مالیت کے زیورات لے گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق  چور گھر کی الماری سے 71 تولے سونا اور 65 لاکھ کی گھڑی لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کو بتایا گیا کہ ہم شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے واپس آئے تو الماری کا تالا ٹوٹا تھا، سونے...
    خیبر پختونخوا حکومت نے وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کو محکمے میں ملازمت دینے کا کوٹہ سسٹم باضابطہ طور پر ختم کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے نظر ثانی شدہ پالیسی میں اس شق کو ختم کردیا ہے جس میں سرکاری ملازمین کے دوران ملازمت فوت ہو جانے پر ان کے بچوں کو اسی سرکاری محکمے میں ملازمت دینے کی پالیسی نافذ العمل تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران ملازمت وفات پا جانے والے سرکاری ملازمین کے علاوہ صوبائی حکومت نے معذور سرکاری ملازمین کے بچوں کا خصوصی کوٹہ بھی ختم کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے بھرتیوں، ترقیوں اور تبادلوں سے متعلق قواعد میں ترمیم کرتے ہوئے...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری ۔2025 )امریکی ریاست پینسلوینیا میں انڈوں کی سپلائی کرنے والی کمپنی کا ٹرک ایک لاکھ انڈوں سمیت چوری ہونے کا معاملہ پولیس کے لیے درد سربن گیا ہے ایک طرف شہری اس پر پرمزاح ویڈیوزبناکر شیئرکررہے ہیں تو دوسری جانب پولیس اب تک چوروں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہو سکی. پولیس کے مطابق پینسلوینیا کے علاقے اینٹرم ٹاﺅن شپ سے انڈوں کے معروف ڈسٹری بیوٹر”پیٹ اینڈ جیریز اورگینکس“ کے ڈسٹری بیوشن ٹرک جس میں ایک لاکھ انڈے تھے چوری ہوگیا تھا جس کا سراغ نہیں لگایا جاسکاچوری ہونے والے انڈوں کی مالیت لگ بھگ 40 ہزار ڈالرز بتائی جاتی ہے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پینسلوینیا پولیس کے ترجمان میگن...
    15 ہزار سے زائد آبادی پر محیط وادی نیلم کے علاقے سرگن میں پولیو مہم چلانا شدید مشکلات سے بھرپور ہے۔ برفباری، دور دراز گھر، اور دشوار گزار راستے خواتین رضاکاروں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں۔ مہناز سجاد سرگن کی رہائشی ہیں اور پولیو مہم میں 3 سال سے سوشل ورکر کے طور پر کام کرتی ہیں۔ مہناز کا تعلق کراچی سے اور شادی کے بعد سے سرگن میں مقیم ہیں۔ ‎وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہروں میں ڈور ٹو ڈور پولیو مہم آسان ہوتی ہے، لیکن یہاں برفباری والے علاقوں میں جہاں درجہ حرارت منفی ہوتا ہے وہاں کام کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ہمارے پاس کوئی سہولت نہیں ہوتی کہ ہم راستہ...
    بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرنے پر 5 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی کا اغاز کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق، شہر میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران 90 افراد نے اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا، تاہم انسداد پولیو ٹیمز کے سمجھانے پر 60 والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے پر رضامند ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: 2025 کی پہلی پولیو مہم کا آغاز: پولیو کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف انہوں نے مزید بتایا کہ اس دوران 5 افراد نے بچوں کو پولیو...
    میرپورخاص (نمائندہ جسارت) گزشتہ رات اولڈ میرپور پولیس اسٹیشن کی حدود گوٹھ چودھری برکت نزد بس ٹرمینل سے حاکم علی آرائیں کے گھر سے نامعلوم چور گھر کی الماری میں رکھی 18 لاکھ روپے کی رقم چوری کرکے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس تکنیکی ٹیم نے تمام تر وسائل کو بروکار لاتے ہوئے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں چور کا پتا لگا لیا،رقم چوری کرنے والا اور کوئی نہیں خود فریادی کا بھتیجا زوہیب ولد ارشد آرائیں نکلا، جسے پولیس نے حراست میں لے لیا اور چوری شدہ رقم برآمد کرلی گئی. گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ میرے چاچا والے رشتہ داروں کی شادی میں گئے ہوئے تھے اور اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میں...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)قاسم آباد کے گوٹھ مسرور جتوئی کی رہائشی عورتوں نے لطیف آباد بی سیکشن پولیس کی جانب سے پانچ روز قبل گھروں پر چڑھائی کر کے تشدد کے بعد15سے زائد عورتوں مردوں سمیت شیر خوار بچوں کو گرفتار کر کے لاپتہ کیے جانے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے پیپلز پارٹی کی کونسلر زہرہ اوٹھو ،حاجیانی ماچھی ،راستی ماچھی اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیا گیا ۔اس موقع پر عورتوں نے بتایا کہ یکم فروری کی رات دو بجے کے قریب ایس ایچ او بی سیکشن تھانہ لطیف آباد نیک محمد کھوسو نے مختلف تھانوں کی پولیس نفری کے ہمراہ ہمارے گھروں پر چڑھائی کر کے عورتوں مردوں اور بچوں کو تشدد کا...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 فروری ۔2025 )امریکی ریاست پنسلوانیا میں برڈ فلو کی وبا پھیلنے کے بعد قیمتوں بڑھنے پر چوروں نے گروسری اسٹور سے 40 ہزار ڈالر مالیت کے ایک لاکھ انڈے چوری کرلیے برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا میں چوروں نے ایک گروسری اسٹور سے ایک لاکھ سے زائد انڈے چوری کر لیے جن کی مالیت 40 ہزار ڈالر ہے.(جاری ہے) پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں نے یکم فروری کو گرین کاسل میں پیٹ اینڈ گیری آرگینیکس میں ایک لاری کے پچھلے حصے کو نشانہ بنایا تھا یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برڈ فلو کی وبا کے دوران انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جس...
    پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء) پتوکی نومولود بچوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کو ٹریس کرنے کیلئے پنجاب پولیس کی جدید ٹیکنالوجی ناکام ہوگئی پتوکی پولیس متعدد کیس کا کوئی سراغ نہ لگاسکی آئی جی پنجاب کے لمحہ فکریہ شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔(جاری ہے) تحصیل پتوکی کے تھانہ سٹی پتوکی کے علاقوں میں کوڑا کے ڈھیروں سے نومولود بچوں کی نعشیں ملنا معمول بن گئیں سال 2024میں بھی نومولود بچوں کے متعدد کیس رپورٹ ہوئے مگر پولیس ملزمان کا کوئی سراغ نہ لگا سکی نامعلوم خواتین و لڑکیوں نے نومولودکو جنم دیکر قتل کرنا معمول بنالیا نامعلوم خواتین ،لڑکیوں کیساتھ...
    اسلام آباد، وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چودھری سالک حسین سے فرانس کے سفیرنکولس گیلے ملاقات کررہے ہیں
    گلستان جوہر منور چورنگی پر انڈر پاس کی تعمیراتی کام کی وجہ سے بند کی جانے والی سڑک پر چائے کے ہوٹل والے نے اپنی کرسیاں اور ٹیبلیں رکھ دی ہے کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) رمضان المبارک سے قبل کراچی کی معروف اور مین سڑک گلستان جوہر منور چورنگی پر انڈر پاس کا تعمیراتی کام شروع ہونے کے باعث ایک ٹریک کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ انڈر پاس پر تعمیراتی کام کے آغاز کی وجہ سے منور چورنگی پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا، گلستان جوہر چورنگی فلائی اوور سے کامران چورنگی اور موسمیات کی جانب جانے والے ٹریفک کو سروس روڈ کی جانب منتقل کیا گیا ہے اور مین سڑک کو بڑے بڑے کنکریٹ...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین ڈاکٹر سید شرف علی شاہ کی ہدایت پر انٹرمیڈیٹ حصہ اول کامرس ریگولر، آرٹس ریگولر اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 28ہزار 251 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 27ہزار 457 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں 8494 امیدوار تمام 7 پرچوں میں کامیاب قرار پائے۔ آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 10 ہزار 500 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل جبکہ 9ہزار 792 امیدواروں نے شرکت کی ان میں سے 2818 امیدوار تمام 6 پرچوں میں کامیاب ہوئے۔ خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں 109امیدواروں نے شرکت کی...
    راولپنڈی: بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چودھری کاکہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے خط میں قوم کو متحد ہو کر فوج کے پیچھے کھڑا ہونے کا پیغام دیا ہے، جو حکم عدولی ہو رہی ہے، اس کا نزلہ اسٹیبلشمنٹ پر گر رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری نے کہا کہ آج ایس او پیز کے تحت وکلاء اور فیملی کی ملاقات کرائی گئی، لیکن بشریٰ بی بی کی ملاقات نہیں ہونے دی گئی، جو عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خواتین کارکنوں کو ہراساں کر رہی ہے اور جیل میں بھی ناانصافی کی جا...
    اسکردو کے علاقے حسین آباد میں ایک نوعمر لڑکے کے ساتھ مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا  ہے، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق حسین آباد تھانے میں متاثرہ لڑکے کے اہلخانہ کی جانب سے دی گئی درخواست پر کارروائی عمل میں لائی گئی،ایس ایچ او حسین آباد اور ان کی ٹیم نے  قانونی عمل کے تحت ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کو جنسی زیادتی اور ہتک عزت کے الزام میں 50 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم  پولیس کا کہنا ہے کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزم کو عدالت میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکول سے باہر بچوں کی تعداد بھارت سے بہت زیادہ ہے۔کراچی کی نجی یونیورسٹی سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سسٹم آف گورننس فیل ہوچکا، ملتان سکھر، لاہور اسلام آباد موٹروے بن جاتی ہے، سندھ تک آتے آتے پیسہ ختم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل تک شہباز شریف پیکا قوانین کے خلاف اور عمران خان حامی تھے، آج سب الٹ ہوگیا۔سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ بھارت میں 11 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں جبکہ پاکستان میں 2 کروڑ 65 لاکھ بچے سکول سے باہر ہیں، پاکستان میں سکول سے باہر بچوں کی تعداد دنیا میں سب سے...
     نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپلوڈ کر دیئے گئے ہیں۔ طلباء اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ کے ذریعے بھی معلوم کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کامرس ریگولر، آرٹس ریگولر اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 28 ہزار 251 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، جن میں سے 27 ہزار 457 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ ان میں سے 8 ہزار 494 امیدوار تمام سات پرچوں میں، 4 ہزار 608 امیدوار چھ پرچوں میں، 3 ہزار 384 امیدوار پانچ پرچوں میں،...
    فیصل چودھری(فائل فوٹو)۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ آج بشریٰ بی بی کی ملاقات بانی سے نہیں کرائی گی جس کی مذمت کرتے ہیں۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود بشریٰ بی بی کی ملاقات نہیں کرائی گئی۔ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ فیصل چودھری کے مطابق کچھ ایسے لوگ ہیں جو ملک میں سیاسی عدم استحکام ختم نہیں ہونے دے رہے۔ یہ بھی پڑھیے آرمی چیف کو عمران خان کا کوئی خط نہیں ملا: سیکیورٹی ذرائع عمران خان کا آرمی چیف کو خط، پالیسیاں تبدیل کرنے کی درخواست: وکیل کی تصدیق انھوں نے کہا کہ ہم 8...
    کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کامرس ریگولر، آرٹس ریگولر اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 28 ہزار 251 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، جن میں سے 27 ہزار 457 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ ان میں سے 8 ہزار 494 امیدوار تمام سات پرچوں میں، 4 ہزار 608 امیدوار چھ پرچوں میں، 3 ہزار 384 امیدوار پانچ پرچوں میں، 2 ہزار 631 امیدوار چار پرچوں میں، 2 ہزار 353 امیدوار تین پرچوں میں، 2 ہزار 141 امیدوار دو پرچوں میں جبکہ 2 ہزار 90 امیدوار ایک پرچے میں...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 فروری 2025)صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ملازمہ نے غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکال دیا، ملازمہ نے بچے کو پنگھوڑے سے نکال کر کئی بار زمین پر پٹخا ، تھپڑ مارے اور منہ پر کپڑا رکھ کر اس کا سانس روکنے کی کوشش کی ، نومولود بچے کے رونے سے ملازمہ کی نیند میں خلل آنے کے باعث سفاک گھریلو ملازمہ اپنا غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکالتی رہی ، بچے کی طبیعت بگڑنے پر والدین نے اسے ہسپتال منتقل کیا۔ اس حوالے سے پولیس کے مطابق لاہور میں شمالی چھاونی کے علاقے میں واقع گھر میں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ پر گھریلو ملازمہ غصہ نومولود بچے پر نکالتی...
    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں بیوہ و نادار عورتوں اور یتیم و یسیر بچوں کے لیے خصوصی الاونس کی فراہمی کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے محکمہ سماجی بہبود نے تمام تر منصوبہ بندی کرلی ہے۔ صوبے میں حکومتی سرپرستی میں غریب جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں 16 سال کی عمر تک کے یتیم و یسیر بچوں کو 5 ہزار روپے الاونس دینے کے لیے منصوبہ تیار کیا ہے جبکہ 16 ہزار بیوہ خواتین جن کی عمر 45 سال سے زائد ہو ان کو بھی راشن کی مد میں خصوصی الاونس دیا جائے گا۔ بتایا جا رہا ہے...
      لاہور: پاکستان کی معروف میزبان و اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ بچوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بعض اوقات ذاتی قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔ شائستہ لودھی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ کام کی مصروفیت کی وجہ سے آپ کے بچوں کے رویے پر کیا اثرات پڑے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے تینوں بچے میری طاقت ہیں اور انہیں میرے کام سے کبھی کوئی شکایت نہیں ہوئی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ اگرچہ مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ اگر میں تھوڑی کم محنت کرتی تو اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکتی تھی،...
    راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال میں آئے دن کی چوریوں نے ڈاکٹرز کو پریشان کردیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال راولپنڈی میں مبینہ طور پر چوری کرنے والے شخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ فوٹیج میں مبینہ چور کو ڈاکٹرز ہاسٹل سے نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جنرل سرجن ڈاکٹر وحید اقبال نے تھانہ گنج منڈی میں چوری کا مقدمہ درج کروا دیا۔   ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم چور ڈاکٹر وحید اقبال کا قیمتی موبائل اور لیپ ٹاپ چرا کر لے گیا۔ چورنے ڈاکٹرز ہاسٹل سے دیگر ڈاکٹرزکے موبائل فون بھی چرائے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسپتال میں آئے دن کی چوریوں کے بارے میں انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے۔...
    گوا کے شمالی علاقے کے سیولم گاؤں میں ایک کرایہ دار مکان میں تلگو فلم ‘کابالی’ کے معروف پروڈیوسر کے پی چودھری کی لاش ملی ہے۔  پولیس نے بتایا کہ انجونا تھانے کے سیولم آؤٹ پوسٹ کو موت کی اطلاع موصول ہوئی، اور اس حوالے سے مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔  مزید تفصیلات کے بارے میں پولیس نے کہا کہ "تفصیلات مناسب وقت پر شیئر کی جائیں گی”۔ اہم بات یہ ہے کہ 2023 میں سائبرآباد اسپیشل آپریشنز ٹیم نے چودھری کو منشیات کے کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔   TagsShowbiz News Urdu
    دادو ،ڈی سی مختار علی ابڑو پولیو مہم کے دوران بچوں کو ویکسین پلارہے ہیں
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیوں کی چوری و چھینا چھپٹی کی وارداتیں تھم نہ سکیں، پیر کے روز بھی 60 سے زاید موٹر سائیکلیں اور دیگر گاڑیاں چوری و چھین لی گئیں، ملزمان نے وارداتوں کے دوران گل بہار سے 2 موٹر سائیکلیں، شاہراہ نور جہاں 1، شاہراہ فیصل 2، لانڈھی 6، ڈاکس 1، بلوچ کالونی 2، گلستان جوہر 7، پیر آباد 1، عزیز بھٹی 1، سچل 4، کورنگی انڈسٹریل ایریا 2، شرافی گوٹھ 1، شاہ فیصل کالونی 2، سرجانی ٹاؤن 2، پاکستان بازار 1، مومن آباد 1، سہراب گوٹھ 2، بہادر آباد 1، ماڈل کالونی 1، مدینہ کالونی 2، درخشاں 2، گڈاپ سٹی 2، شاہ لطیف ٹاؤن 2، کھوکھراپار 2، اورنگی ٹاؤن 1،...
    گوا کے شمالی علاقے کے سیولم گاؤں میں ایک کرایہ دار مکان میں تلگو فلم 'کابالی' کے معروف پروڈیوسر کے پی چودھری کی لاش ملی ہے۔  پولیس نے بتایا کہ انجونا تھانے کے سیولم آؤٹ پوسٹ کو موت کی اطلاع موصول ہوئی، اور اس حوالے سے مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔  مزید تفصیلات کے بارے میں پولیس نے کہا کہ "تفصیلات مناسب وقت پر شیئر کی جائیں گی"۔ اہم بات یہ ہے کہ 2023 میں سائبرآباد اسپیشل آپریشنز ٹیم نے چودھری کو منشیات کے کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔  
    اسلام آباد: مسلم لیگ( ن) کے رہنما طارق فضل چودھری نے 5 فروری کو آزاد کشمیر کے 5 مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کا اعلان کر دیا۔ قومی اسمبلی میں حکمراں جماعت کے چیف وہپ اور رہنما مسلم لیگ ن طارق فضل چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں نافذ کالے قوانین کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ 5 فروری کے حوالے سے سرکاری سطح پر تقریبات اور سیمینارز ہوں گے۔ جبکہ 5 فروری کو کشمیر کے مسئلے کو بھی بھر پور طریقے سے اجاگر کیا جائے گا۔ اور اس حوالے سے شاہراہ دستور پر واک کا اہتمام...
    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے والدین سے پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کی درخواست کر دی۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر مراد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم 3 تا 9 فروری تک جاری رہے گی۔ اور صوبے میں ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین پلائیں۔ جبکہ پولیو ورکرز کی حفاظت کے لیے 21 ہزار 844 سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے...
    برطانیہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے بچوں کے بڑھتے جنسی استحصال کے خلاف قانون سازی کرنے اور اسے جرم قرار دینے والا دنیا کا پہلا ملک بننے  جارہا ہے۔ برطانوی حکومت نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ ملک میں جلد ہی ایسی قانون سازی کی جائے گی جس سے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایسے آن لائن ٹولز رکھنے اور استعمال کرنے پر پابندی ہوگی جن سے بچوں کی نامناسب تصویریں بنائی جاتی ہیں۔ برطانیہ کے مطابق ایسا کرنے والوں کو 5 سال قید تک کی سزا ہوسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: فلپائن: بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے خلاف متحرک ’سائبر سپاہی‘ برطانیہ کے مطابق مصنوعی ذہانت سے بچوں کی اصلی تصویروں کو جنسی طور پر نامناسب طریقے سے...
    کم و بیش تین بچوں کے حالیہ ہفتے میں اغوا کے واقعات نے کراچی کے شہریوں کو ایک بار پھر تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ یہ المناک واقعات نہ صرف خاندانوں کے لیے تکلیف کا باعث ہیں، بلکہ شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہیں۔ ایسے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے ’’اینٹی کڈنیپنگ کمیٹی‘‘ کا قیام ایک حوصلہ افزا قدم ہے، تاہم اس کی کامیابی کا انحصار ٹھوس اقدامات اور فوری نتائج پر ہوگا ورنہ اس طرح کی کمیٹیاں درجنوں بنتی رہتی ہیں۔ کہا یہ گیا ہے کہ اس پانچ رکنی کمیٹی کی سربراہی ڈی آئی جی سی آئی اے کو سونپی گئی ہے، جبکہ ایس ایس پی ساؤتھ،...
    محراب پور(جسارت نیوز)پیر آف رانی پور کے بنگلے میں چوری، مرید سراپا احتجاج، ٹرانسفارمر کوائل چور پکڑا گیا، مورو پولیس تھانہ کی حدود بائی پاس کے مقام پر پیر آف رانی پور پیر عاشق محی الدین شاہ کے بنگلے میں نقب لگا کر چور لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چرا کر لے گئے، چوری واردات کیخلاف مریدوں نے احتجاج کیا، دوسری طرف ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں کباڑی مافیا کا ایک کارندا فرحان خاصخیلی آئرن اسٹور کے پاس لگے ہوئے ٹرانسفارمر کی کوائل چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا، چور کو دھلائی کے بعد شہریوں نے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔
    کوٹری(جسارت نیوز)دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کوٹری میں 250سے زائد قرآن پاک حفظ و ناظرہ کرنے والے شاگردوں میں تقسیم اسناد کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔جس میں سندھ کے نگران عرفات عطاری۔محمود عطاری۔زوار عطاری اور عبدالجبار عطاری نے اسناد تقسیم کیں۔دعوت اسلامی کے مدرستہ المدینہ کے زیراہتمام حیدرآباد ڈویژن کے مختلف اضلاع جامشورو ٹنڈوالہیار ٹنڈو محمد خان اور حیدرآباد سمیت دیگر شہروں کے سینکڑوں شاگردوں کی جانب سے رواں سال قرآن پاک حفظ و ناظرہ مکمل کرنے پر کوٹری کے نجی ہال میں دعوت اسلامی سندھ کے نگران محمد عرفات عطاری قادری سمیت دیگر معزز مہمان نے شاگردوں کو اسناد کے ساتھ تحائف بھی دیئے۔نگراں سندھ محمد عرفات عطاری قادری کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی کے مختلف شبعہ...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج نے رینج کے تمام ایس ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولیو کے خاتمے کی مورخہ 03 فروری 2025 سے 09 فروری 2025 تک شروع ہونے والی 7 روزہ قومی مہم کی کامیابی کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں اس ضمن میں عوامی آگاہی کے لئے نہ صرف پولیس نے بلکہ علاقے کی مساجد کے پیش امام صاحبان اور مدارس کے مدرسین نے بھی پولیو کے حفاظتی قطروں کی افادیت و اہمیت کے متعلق اس قومی فریضہ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے نمازیوں اور اہل محلہ کو پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کی اپیل کی ہے انہوں نے مزید کہا...
    باہمی تعاون سے ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )زیراعظم شہباز شریف نے قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کے دوران بچوں کو قطرے پلا کر رواں سال کی پہلی مہم کا افتتاح کردیا۔اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہم 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز کررہے ہیں اور اس تقریب میں معصوم بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے ملک کے کروڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر نہ صرف اس مرض سے محفوظ کریں...
    بچوں پر منفی اثرات مرتب ہونے پر انڈونیشیا نے سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے عمر کی حد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی وزیر برائے ڈیجیٹل افیئر نے بتایا کہ صدرِ مملکت پرابوو کی ہدایت پر سوشل میڈیا استعمال سے متعلق قانون سازی کر رہے ہیں۔ انڈونیشیا کی وزیر نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے عمر کی حد مقرر کی جا رہی ہے اس سے کم عمر بچوں پر پابندی ہوگی۔ وزیر نے کہا کہ اس قانون کو رواں برس ہی منظوری کے بعد جلد لاگو کردیا جائے گا تاہم انھوں نے ٹائم فریم نہیں بتایا۔ انڈونیشیا کی وزیر کا کہنا ہے کہ ابھی زیر بحث ہے کی سوشل میڈیا استعمال کے لیے عمر کی حد کیا...
    وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف — فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسپیشل بچوں کے لیے آٹزم اسکول پروگرام کا آغاز کر دیا۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق لاہور میں بننے والا پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم اسکول تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ اس سرکاری اسکول میں آٹزم کے مریض بچوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صوبے کے مختلف خصوصی تعلیمی اداروں میں آٹزم کے 10 یونٹس قائم کیے گئے ہیں۔ ویٹ لینڈز کا تحفظ ماحولیاتی بقا کیلئے ناگزیر ہے: مریم نوازوزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ویٹ لینڈز کا تحفظ ماحولیاتی بقا کے لیے ناگزیر ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ...
    عون چودھری سے ملاقات عاطف خان کے گلے پڑ گئی ، گنڈا پور کے طعنے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز پشاور: پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے عاطف خان کو طعنے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، عون چوہدری سے ملاقات کی تصویر گروپ میں شیئر کرنے پر عاطف خان ناراض ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق گورنر شاہ فرمان نے واٹس ایپ گروپ میں عاطف خان اور عون چوہدری کی ملاقات کی تصیور شئیر کی، جس پر عاطف خان نے انہیں کھری کھری سنائیں۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور...
    لاہور  (ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکومت  میں بننے والا پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔ پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول میں آٹزم کے مریض بچوں کا مفت علاج کیاجائے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر آٹزم سکول منصوبے کی تکمیل ایک سال میں ہو رہی ہے، پنجاب کے مختلف خصوصی تعلیمی اداروں میں 10 آٹزم یونٹس بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں آٹزم کے شکار بچوں کے لیے درکارمخصوص تعلیمی سہولیات کی فراہمی کاآغاز کردیا گیا ہے۔  وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی ثانیہ عاشق آٹزم سکول پراجیکٹ کی مانیٹرنگ پر مامور ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز کے حکم پر خصوصی طلبہ کے لیے 9 ہزار 206 معاون آلات کی فراہمی کی گئی ہے،...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) گارڈن سے لاپتا ہونے والے 2 کمسن بچوں کے اہلخانہ نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ دلاسوں کے بجائے بچے بازیاب کرائے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن ویسٹ سے لاپتا 5 سالہ علیان اور 6 سالہ رضا کو 14 جنوری کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا اور 2 ہفتے سے زاید گزرنے کے بعد بھی ان کا کچھ پتا نہ چل سکا۔ کمسن علیان اور رضا کے اہلخانہ احتجاج کرتے ہوئے سندھ اسمبلی پہنچ گئے۔ سندھ اسمبلی کے باہراحتجاج کرتے ہوئے بچوں کی یاد میں تڑپتی ماں نے کہا کہ نہ جانے بچے کس حال میں ہوں گے روزانہ تلاش میں سڑکوں پر مارے مارے پھر رہے...
    ایک بیان میں سردار شاہ نے کہا ہے کہ میں نے کوشش کی کہ تعلیم سے متعلق تمام قوانین پڑھوں، ڈھائی کروڑ بچے اسکولز سے باہر بیٹھے ہیں، محکمۂ تعلیم سندھ کا 92 فیصد بجٹ تنخواہوں وغیرہ میں جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیرِ تعلیم سردار شاہ نے کہا ہے کہ شروع سے ریاست نے تعلیم کو ترجیح نہیں دی۔ اپنے ایک بیان میں سردار شاہ نے کہا ہے کہ میں نے کوشش کی کہ تعلیم سے متعلق تمام قوانین پڑھوں، ڈھائی کروڑ بچے اسکولز سے باہر بیٹھے ہیں۔ وزیرِ تعلیم سندھ نے کہا کہ آئین کہتا ہے کہ 16 سال تک کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمۂ تعلیم سندھ کا...
    نوشہرو فیروز: ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم تعلقہ اسپتال میں بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کر رہے ہیں
    ماتلی ( نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی نے سول اسپتال بدین میں بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے افتتاح کے بعد عوام میں پولیو کے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے سول اسپتال بدین سے ڈی ایچ او آفس تک آگاہی واک بھی کیا گیا ۔آگاہی واک سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جو ہمارے بچوں کو عمر بھر کی معذوری میں مبتلا کر سکتی ہے، اس لیے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں ۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہر شہری کو اپنا...
    گارڈن سے لاپتا ہونے والے بچوںکے لواحقین اپنے بچوںکی بازیابی کے لیے سندھ اسمبلی کے باہر مظاہرہ کررہے ہیں
    کراچی:  کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں بچوں کو اغوا کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ڈی آئی جی سمیت 5 پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی۔  ٹیم کا سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کا بنایا گیا ہے جبکہ ٹیم کے دیگر ممبران میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزوز علی ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ عارب مہر ، ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل انیل حیدر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی قیس خان شامل ہیں۔ بنائی جانے والی ٹیم شہر میں بچوں کے اغوا میں ملوث گینگ کا سراغ لگائے گئی جبکہ پولیس ٹیم گرفتار ملزمان سے پیر آباد اور سعود آباد تھانے میں...
    کراچی میں بچوں کے اغوا اور لاپتہ ہونے کے واقعات کے بعد ایڈیشنل آئی جی نے کیمٹی قائم کردی۔ کمیٹی کے چیئرمین ڈی آئی جی سی آئی اے مقرر کیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ رکنی کمیٹی میں ایس ایس پی ساؤتھ، ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ، ایس ایس پی اے وی سی سی اور ایس ایس پی کورنگی شامل ہوں گے۔ بچوں کو اغوا کرنے والے گینگ کے خلاف اسپیشل کمیٹی کام کرے گی، بچوں کو اغوا کرنے والے گینگ کی گرفتاری کو یقنی بنایا جائے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے چیئرمین تین دن میں رپورٹ پیش کریں گے۔واضح رہے کہ شہر میں گذشتوں دنوں مختلف واقعات میں کم از کم 3 بچے اغوا ہوچکے...
    کراچی:  گارڈن سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے کمسن بچوں عالیان اور علی رضا کے لواحقین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ، پولیس کی ناقص کارکردگی کے خلاف لواحقین نے اہل محلہ کی بڑی تعداد کے ہمراہ سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کر دیا۔  دونوں کمسن پڑوسی بچے 5 سالہ عالیان اور 6 سالہ علی رضا گزشتہ ماہ 14 جنوری کی دوپہر گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئے تھے جس کے بعد گارڈن پولیس نے دونوں بچوں کی گمشدگی کا مقدمہ نمبر 12 سال 2025 کمسن بچے عالیان کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا تھا تاہم 18 دن سے لاپتہ کمسن بچوں کو پولیس تاحال بازیاب کرانے میں بری طرح...
    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ سے 25 سو بچوں کو فوری طور پر علاج کے لیے باہر نکالا جائے۔ غزہ میں کام کرنے والی ڈاکٹرز کی ٹیم سے ملاقات کے بعد انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے بچوں کو فوری علاج کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کی ضمانت ہونی چاہیے کہ بچے علاج کے بعد اپنے خاندانوں میں واپس جاسکیں۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں میں 47 ہزار 354 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہدا اور زخمیوں میں ہزاروں معصوم بچے بھی...
    حیدر آباد(نیوز ڈیسک)حیدرآباد کے سول اسپتال میں ادویات چوری کرنے والی 2 نرسز پکڑی گئیں۔سول اسپتال کے اسسٹنٹ میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر فیضان میمن کے مطابق پکڑی جانے والی دونوں نرسز کافی عرصے سے ادویات چوری میں ملوث تھیں۔انہوں نے بتایا کہ شکایات موصول ہونے پر دونوں نرسز کی ریکی کی گئی اور رنگے ہاتھوں پکڑ گیا۔ دونوں نرسز کے قبضے سے ہینڈ بیگز کے علاوہ دواؤں سے بھرے شاپر بھی ملے ہیں۔برآمد ہونے والی ساری ادویات وہ تھیں جو بازار میں مہنگے داموں فروخت ہوتی ہیں،دونوں نرسز پیڈز وارڈ میں تعینات تھیں۔دونوں نرسز کی خدمات ہیلتھ سیکرٹریٹ کو واپس کرکےانکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ خاتون پروفیسر کی کلاس روم میں طالب علم سے شادی کی ویڈیو وائرل
    کراچی ( پ ر)امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی فضل احد نے شہر میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں خطرناک اضافے کو پولیس اور انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبائی حکومت کی جانب سے غیر سنجیدہ رویے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پولیس کی غفلت کی وجہ سے مجرمانہ گروہ بے خوف ہو کر بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ پولیس اغواکاروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرے، سی سی ٹی وی کے نظام کو شہر میں فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو گلیوں یا بازاروں میں اکیلے بھیجنے سے گریز کریں اور ان...
    احتجاجی مظاہرے شاہراہ فیصل اسٹار گیٹ، کالا پل، کورنگی ڈی سی آفس، داؤد چورنگی، نورانی کباب ہاؤس شاہراہ قائدین، مین سپر ہائے وے، پاور ہاؤس چورنگی، ڈالمین شاپنگ مال حیدری، اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر چورنگی، بنارس چوک، واٹر پمپ چورنگی شاہراہ پاکستان، قاضی چوک (9 نمبر) بلدیہ ٹاؤن اور جوہر موڑ پر کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حاظ نعیم الرحمن کی اپیل پر آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کے باعث ہونے والی 1100 ارب روپے کی بچت کا فائدہ عوام کو منتقل اور بجلی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف جمعہ 31 جنوری کو ملک گیر احتجاج اور دھرنو ں کے سلسلے میں کراچی میں بھی 13 مقامات پر بیک وقت احتجاجی مظاہرے...
    کراچی: وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ سائنسی تعلیم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئی صوبائی حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں میں اسٹیم (STEAM) ایجوکیشن کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج نارتھ ناظم آباد میں واقع پرائیوٹ اسکول میں اسٹیم (STEAM) کی نمائش کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کر کے اپنے خطاب میں کیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اسٹیم ایگزیبیشن میں کراچی کے 100 سے زائد نجی اسکولز کے طلباء نے 400 سے زائد آرٹ اینڈ سائنسی کے ماڈلز نمائش کے لیے پیش کیے۔ اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے بچوں کی طرف سے...
    بچوں کے جھوٹ بولنے کی عادت اکثر والدین کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن جاتی ہے، اور انہیں اس بات کا شکوہ ہوتا ہے کہ ان کے بچے جھوٹ کیوں بولتے ہیں۔ حالانکہ کئی بار والدین خود ہی بچوں کے جھوٹ بولنے کی عادت کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ اس کے باوجود، والدین اگر مناسب طریقے سے رہنمائی فراہم کریں تو کچھ چھوٹی چھوٹی کوششوں کے ذریعے والدین اپنے بچوں کو اس عادت سے نجات دلانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ بچوں کے ماہرہن کے مطابق، ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ بچوں میں جھوٹ بولنا کوئی پیدائشی عادت نہیں ہوتی، ان کو یہ عادت اس دنیا میں ملتی ہے۔ یہ ماحول اور والدین کی تربیت کا نتیجہ ہوتا ہے۔...
    بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور نے فوٹوگرافرز اور میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے بچوں تیمور علی خان اور جہانگیر (جے) علی خان کی تصاویر نہ لیں اور نہ ہی ان کے گھر کے باہر موجود رہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ درخواست 16 جنوری کو سیف علی خان کے گھر میں ہونے والی ڈکیتی اور حملے کے بعد کی گئی ہے، جس میں اداکار شدید زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد جوڑے نے اپنی اور بچوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا۔ جوڑے کے منیجر نے میڈیا سے گزارش کی کہ:”چاہے گارڈن ہو، کوئی تقریب یا کھیل کی سرگرمی – براہ کرم بچوں کی تصاویر...
    پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم کے کراچی میں واقع گھر میں چوری کی واردات ہوئی  ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے تمغۂ امتیاز یافتہ میزبان نے اس افسوس ناک واقعے کی اطلاع دی ہے۔  فخر عالم نے لکھا ہے کہ کراچی میں میرے گھر کو لوٹ لیا گیا ہے، پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ میرے لیے چیزیں اہم نہیں ہیں لیکن ذہنی سکون کی کوئی قیمت نہیں ہوتی اور یہ سب انتہائی پریشان کن ہے، مجھے امید ہے کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔   گلوکار کا کہنا ہے کہ ذہنی سکون...
    پاکستان شوبز کے معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فخر عام نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اطلاع دی کہ چور ان کے گھر کا صفایا کرگئے ہیں۔ فخر عالم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ان کے کراچی میں موجود گھر کو لوٹ لیا گیا ہے جبکہ پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اور واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق فخرعالم کے گھرپرتعینات معمر چوکیدار کوکسی نامعلوم شخص نے آگرنشہ اور کھانا دیا ہے اور کھانا کھانے کے بعد معمر چوکیدار بےہوش ہوگیا جس کے بعد 3 سے 4 ملزمان فخرعالم کے گھرمیں داخل ہوئے ہیں...
    کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم کے کراچی میں واقع گھر میں چوروں نے ہاتھ صاف کردیا۔اداکار نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر یہ افسوسناک خبر دی اور بتایا کہ ‘کراچی میں میرے گھر کو لوٹ لیا گیا ہے، پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں’۔ فخر عالم نے لکھا ‘یہ انتہائی پریشان کن ہے، مجھے امید ہے کہ ملزمان جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے، میرے لیے چیزیں اہم نہیں ہیں لیکن ذہنی سکون کی کوئی قیمت نہیں ہوتی اور یہ ہی ضروری ہے’۔ البتہ فخر عالم کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ لوٹ مار کی واردات کے دوران وہ گھر میں موجود تھے یا...
    بھارت کی ریاست آسام میں خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا کر اس پر اس کے بچوں کے سامنے تیزاب پھینک دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آسام کے کاچھر ضلع میں 30 سالہ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر اس پر اس کے 2 بچوں کے سامنے تیزاب بھی پھینک دیا گیا۔ بھارتی پولیس کے مطابق 22 جنوری کو متاثرہ خاتون کا پڑوسی زبردستی گھر میں داخل ہو گیا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا، خاتون نے ملزم کی کافی بے عزتی بھی کی تھی۔ بعد ازاں شوہر کے گھر سے جانے کے بعد ملزم دوبارہ خاتون کے گھر آیا، شوہر نے واپسی پر دیکھا...
    ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت)حیسکو چیف حیدرآباد کی ہدایت پر بجلی چوروں ، کنڈا مافیا اور حیسکو کے نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن میں آج ایکسیئن حیسکو ٹنڈوآدم اختیار میمن کی سربراہی میں ایس ڈی او اوڈیرولال سب ڈویژن ٹنڈوآدم لقمان بلوچ نے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سب ڈویژن اڈیرو لال میں کارروائی کرتے ہوئے محمدی ٹاؤن ، کنڈا کنکشن اور بقایا جات کنکشن کے اوپر حیدرآباد روڈ ، طور کالونی، محکمہ جاتی کارروائی کی اور حبیب ٹاؤن ، جمن شاہ اور دیگر علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 200 میٹر تار اپنے قبضے میں لے لئے اور 27 لاکھ روپے کے بقایا جات کے 20 کنکشن منقطع کر دیے اور3 لاکھ جرمانے کے بل دیے اور دو افراد...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے بچوں کے اغوا اور قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انسانیت سوز جرائم ہمارے معاشرے کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بچوں کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے، جبکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو تحفظ فراہم کریں۔ امیر ضلع کورنگی نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان واقعات کی روک تھام کے لیے سخت کارروائی...
    کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے عالمی ادارے کے اشتراک سے سرکاری اسکولز میں بچوں کو دوپہر کا مفت کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکو اوشی یاما نے ملاقات کی جس کے دوران اسکولز کے بچوں میں غذائیت کی کمی اور خوراک جیسے چیلینجز حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے کہا کہ خاندانی وسائل میں مشکلات اور آبادی کے رجحان کے سبب والدین بچوں کو بہتر غذا مہیا نہیں کر پاتے اور بچوں میں غذائیت کی کمی جیسے مسائل کی وجہ سے ان کے سیکھنے کا عمل بھی متاثر ہوتا ہے۔ سردار شاہ نے کہا کہ ہم...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ڈیل کی امید نظر نہ آنے پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا، قائد محمد نوازشریف اور وزیر اعلی مریم نواز کا ذکر کئے بغیر آج بھی کچھ لوگوں کی سیاست نامکمل ہے،9 مئی کے دہشتگرد اور توشہ خانہ کے چور این آر او مانگنے کیلئے چور دروازے تلاش کر رہے ہیں۔ بدھ کوبیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ این آر او کا متلاشی پی ٹی آئی کا لیڈر اور ان کا خاندان ہے، ڈیل کی امید نظر نہ آنے پر اس نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا،چور دروازے...
    میرپورخاص(نمائندہ جسارت) حیسکو افسران کی جانب سے بجلی صارفین نادہندہ گان کی گرفتاری کے دوران تذلیل اور صارفین کو حراساں کرنے پر علما ایکشن کمیٹی میرپورخاص،جمعیت علمااسلام،جماعت اسلامی، ایم کیو ایم اور انجمنِ تاجران سٹی نے اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے عمل کو سخت ترین الفاظ میں مسترد کردیا ،اگر چوری ختم کرنی ہے تو محکمہ کے اندر کالی بھیڑوں کو پکڑ کر سزا دو جماعت اسلامی کا مؤقف۔ تفصیلات کے مطابق علما ایکشن کمیٹی،جمعیت علما اسلام ،ایم کیو ایم پاکستان ،جماعت اسلامی اور انجمن تاجران سٹی میرپور خاص سے تعلق رکھنے والے مفتی عبید اللہ انور، مفتی مسعود، مولانا حفیظ الرحمٰن فیض، مولانا ہارون معاویہ، مفتی صغیر احمد، حافظ اکبر راشد، قاری...
     نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک متنازعہ ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے خواجہ سرا بچوں اور کم عمر نوجوانوں کی تبدیلی جنس سے متعلق طبی علاج پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ فیصلہ ان ایگزیکٹیو آرڈرز میں سے ہے جنہیں نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے بلکہ بعض آرڈرز کو عدالتوں میں بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:مرد اور عورت، امریکا میں 2 ہی جنس ہوں گی، ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم نامہ جاری کردیا تبدیلی جنس سے متعلق اس فیصلے سے کچھ گھنٹے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس کے بارے میں انہوں نے رپورٹرز کو بتایا کہ یہ امریکی افواج سے ’ٹرانس جینڈر...
    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا شدید زخمی بچوں کو عنقریب پاکستان میں علاج کے لیے منتقل کیا جائے گا تاکہ ان کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔ اس مقصد کے لیے برطانوی ڈاکٹرز پر مشتمل تنظیم ’ڈاکٹرز آف رحمان‘ حکومت پاکستان اور چند دیگر فلاحی اداروں کی مدد سے اس کو ممکن بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ برمنگھم میں ایک تقریب کے دوران ’جنگ نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے تنظیم کے روح رواں ڈاکٹر یوسف الدین شیخ نے بتایا کہ مزید 150 فلسطینی طلباء کو غزہ سے پاکستان بھیجنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں، جس سے پاکستان میں زیر تعلیم فلسطینی طلباء کی تعداد 325 ہوجائے گی۔ ڈاکٹر یوسف الدین...
    روہڑی،سیپکو ٹیم کی جانب سے نادہندگان و بجلی چوری کے الزام میں گرفتار صارفین پولیس موبائل میں بیٹھے ہوئے ہیں
    کراچی ( رپورٹ \محمد علی فاروق ) ایکسپورٹ کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی میںکام کرنے والے تجارتی یونٹ سردار انٹر پرائزز کے خلاف مس ڈیکلریشن اور82 کروڑ 50لاکھ مالیت کی ڈیوٹی چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایکسپورٹ کلکٹریٹ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کمپنی کی جانب سے مالی سال 2023-24میں درآمدکئے جانے والے کھیپ کے آڈٹ میں انکشاف ہوا کہ سردار انٹر پرائززکا ادارہ ای پی زیڈ سے استثنیٰ کے غلط استعمال کے ذریعے اسمگلنگ اور ٹیکس چوری میں ملوث ہے ، ایکسپورٹ کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے سردار انٹر پرائزز کی کمپنی کی جانب جنوری 2025میں درآمدکئے جانے والے...
    خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ایک خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی  ۔ بنوں سٹی کے ایک نجی میٹرنٹی ہوم میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ نجی میٹرنٹی ہوم کے سرجن ڈاکٹر وحید الرحمان کے مطابق خاتون کے ہاں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں پیدا ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر وحید الرحمان کے مطابق بچے اور ماں صحت مند ہیں، ان کی بھرپور نگہداشت کی جارہی ہے۔
    علامتی تصویر۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ڈاکٹر وحید الرحمان نے اس حوالے سے بتایا کہ مذکورہ خاتون کے ہاں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں پیدا ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر وحید رحمان کے مطابق بچے اور ماں مکمل صحت مند ہیں۔
    کراچی: دودھ پاؤڈرز کمپنیز دودھ کے ڈبوں پر اب صرف دودھ لکھنے کے بجائے مصنوعی دودھ پاؤڈر کے الفاظ استعمال کریں گے، صرف دودھ لکھ کر فروخت کرنے والی کمپنیوں پر جرمانہ ہوگا، بغیر ڈاکٹری نسخے کےخشک دودھ کے ڈبے کی فروخت کرنے  پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔  میڈیا رپورٹس کےمطابق پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن، یونیسیف اور محکمہ صحت کے اشتراک سے تیار کردہ ایک قانون سندھ اسمبلی میں منظور کیا،میڈیکل اسٹورز بغیر ڈاکٹر کے نسخوں کے دودھ پاؤڈر فروخت نہیں کریں گے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے خلاف جرمانہ ہوگا۔ قانون کے مطابق بغیر کسی عذر کے اگر کسی ڈاکٹر نے دودھ پاؤڈر پلانے کامشورہ دیا تو 5 لاکھ روپے جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے  بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی ذاتی معالج،اہلیہ سے ملاقات اور بیٹوں سے فون کال پر بات کروانے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کے بیانات کے بعد بانی پی ٹی آئی کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری اور سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل غفور انجم عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل سے استفسار کیا کہ یہ درخواست سہولیات سے متعلق ہے آپ نے درخواست گزار کو کیا سہولیات دیں۔ سپریٹینڈنٹ اڈیالہ نے جواب دیا کہ کیٹیگری بی کے تحت تمام سہولیات دی جا رہی ہیں۔  ٹی وی اوراخبار...