لاہور، چور شہری کے گھر سے اڑھائی کروڑ مالیت کے زیورات لے اڑے
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
ایف آئی آر کے مطابق چور گھر کی الماری سے 71 تولے سونا اور 65 لاکھ کی گھڑی لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کو بتایا گیا کہ ہم شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے واپس آئے تو الماری کا تالا ٹوٹا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور، تھانہ جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں چوری کی واردات ،نامعلوم چور شہری کے گھر سے اڑھائی کروڑ مالیت کے زیورات لے گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق چور گھر کی الماری سے 71 تولے سونا اور 65 لاکھ کی گھڑی لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کو بتایا گیا کہ ہم شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے واپس آئے تو الماری کا تالا ٹوٹا تھا، سونے کے دو ہار، کڑے، چوڑیاں، انگوٹھیاں اور قیمتی گھڑی غائب تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے، گھر کے 2 ملازمین کو زیر حراست لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
شہری سے کروڑوں لوٹنے اور اغوا کا مرکزی ملزم پولیس اہلکار گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر میں ارسلان نامی شہری کے اغوا اور کرپٹو ڈیجیٹل کرنسی ڈکیتی کیس میں مفرور مرکزی ملزم علی رضا کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم سی ٹی ڈی سول لائن میں تعینات تھا۔ پولیس کے مطابق علی رضا کو ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس کیس میں اب تک 9 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ مزید مفرور ملزمان کی تلاش کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔