انڈونیشیا کا کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگانے پر غور
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
بچوں پر منفی اثرات مرتب ہونے پر انڈونیشیا نے سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے عمر کی حد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی وزیر برائے ڈیجیٹل افیئر نے بتایا کہ صدرِ مملکت پرابوو کی ہدایت پر سوشل میڈیا استعمال سے متعلق قانون سازی کر رہے ہیں۔
انڈونیشیا کی وزیر نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے عمر کی حد مقرر کی جا رہی ہے اس سے کم عمر بچوں پر پابندی ہوگی۔
وزیر نے کہا کہ اس قانون کو رواں برس ہی منظوری کے بعد جلد لاگو کردیا جائے گا تاہم انھوں نے ٹائم فریم نہیں بتایا۔
انڈونیشیا کی وزیر کا کہنا ہے کہ ابھی زیر بحث ہے کی سوشل میڈیا استعمال کے لیے عمر کی حد کیا ہونی چاہیے۔
خیال رہے کہ انڈونیشیا مسلم آبادی والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جہاں انٹرنیٹ 79.
سب سے زیادہ سوشل میڈیا استعمال 12 سال سے کم عمر کے بچوں میں ہے جو یوٹیوب، ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور فیس بک پر ہر وقت سرگرم رہتے ہیں۔
ابھی یہ بل پارلیمان میں پیش نہیں ہوا ہے لیکن عوام کی جانب سے ابھی سے اس بل کی پذیرائی کی جا رہی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا
پڑھیں:
خارجی دہشتگردوں کی پے در پے ہلاکتیں, سرغنہ نور ولی محسود کی خفیہ گفتگو منظرعام پر
احمد منصور:فتنہ الخوارج کے سرغنہ نور ولی محسود کی خفیہ گفتگو منظر عام پر آگئی، نور ولی کی جانب سے تمام دہشت گردوں کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد کردی گئی،خارجی دہشت گردوں کی پے در پے ہلاکتوں کی وجہ سے فتنۃ الخوارج کی قیادت موبائل فون کے استعمال سے خائف ہو گئی، اس سلسلے میں فتنہ الخوارج کے سرغنہ نور ولی محسود کی خفیہ گفتگو منظر عام پر آگئی۔
ذرائع کے مطابق کالعدم فتنہ الخوارج کے سرغنہ خارجی نور ولی محسود کی جانب سے تمام دہشت گردوں کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد کردی گئی، خفیہ گفتگو میں خارجی نور ولی محسود دہشت گردوں کو موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی ہدایات دے رہا ہے۔
لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا
خارجی نور ولی محسود نے کہا کہ سارے مجاہدین کو یہ پیغام پہنچا دو کہ موبائل سادہ ہو یا انٹرنیٹ والا ہو، مستقبل میں کسی کو بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے، جب ضرورت ہو تو موبائل استعمال کریں اور پھر فوراً بند کر دیں۔
ذرائع کے مطابق خارجی نور ولی محسود نے اپنی خفیہ گفتگو میں مزید کہا کہ ہماری چھان بین ہو رہی ہے اور ہم پر نظر رکھی جا رہی ہے، سب مجاہدین کو کہہ دو کہ بلاضرورت موبائل کے استعمال کی اجازت کسی کو نہیں ہے،خارجی نور ولی محسود نے مزید کہا کہ صرف ضرورت کے تحت موبائل استعمال کرنا ہے اور پھر فوراً بند کر کے اس سے دُورہو جانا ہے۔
وکالت کے لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کیلئے بار ووکیشنل کورس لازمی
دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پابندی اس وقت عائد کی گئی ہے جب فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دہشتگردوں کی ہلاکتوں کی وجہ سے فتنۃ الخوارج کی قیادت سکیورٹی تدابیر میں سختی لانے پر مجبور ہوئی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس سے قبل بھی دہشت گردوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے فتنتہ الخوارج نے مختلف اقدامات کیے، یہ پابندی اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ فتنۃ الخوراج کو پے درپے ہلاکتوں کا سامنا ہے، موبائل فون کے استعمال پر پابندی کا مقصد سیکیورٹی فورسز کی نظر سے بچنا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی
دفاعی ماہرین نے بتایا کہ موبائل فون کے استعمال پر پابندی کا مقصد خارجیوں کے مواصلاتی نظام کو بھی خفیہ رکھنا ہے، موبائل فون استعمال پر پابندی سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں موثرطریقے سے جاری ہیں۔