لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ڈیل کی امید نظر نہ آنے پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا، قائد محمد نوازشریف اور وزیر اعلی مریم نواز کا ذکر کئے بغیر آج بھی کچھ لوگوں کی سیاست نامکمل ہے،9 مئی کے دہشتگرد اور توشہ خانہ کے چور این آر او مانگنے کیلئے چور دروازے تلاش کر رہے ہیں۔

بدھ کوبیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ این آر او کا متلاشی پی ٹی آئی کا لیڈر اور ان کا خاندان ہے، ڈیل کی امید نظر نہ آنے پر اس نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا،چور دروازے سے اقتدار میں آنے والا شخص بات چیت پر یقین نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے قیدی کو محمد نواز شریف نے نہیں کہا تھا 9 مئی اور 26 نومبر کی بغاوتیں کرو، اس میں محمد نوازشریف کا کوئی قصور نہیں، وزیر اعلی مریم نواز کو پنجاب کے لوگوں کی خدمت سے فرصت نہیں۔

(جاری ہے)

مذاکرات کا بخار پی ٹی آ ئی کے لوگوں کو ہی چڑھا تھا۔انہوں نے کہا کہ جس شخص کی پوری زندگی بساکھیوں کے سہارے گزری ہو وہ کبھی لیڈر نہیں بن سکتا، جو شخص اپنے علاوہ کسی کو اہمیت نہیں دیتا ایسے شخص سے بات چیت کرنا بھی وقت کا ضیاع ہے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آ ئی خود ہی کہتا تھا چوروں، ڈاکوں اور دہشت گردوں کی جگہ جیل میں ہوتی ہے، ایوانوں میں نہیں ،وقت کی ستم ظریفی دیکھیں آج 9 مئی کے دہشتگرد اور توشہ خانہ کے چور این آر او مانگنے کیلئے چور دروازے تلاش کر رہے ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چور دروازے نے کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، 10 دہشتگرد گرفتار

ویب ڈیسک: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے 189 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں پنجاب کے مختلف شہروں سے 10 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، جہلم اور گجرانوالہ میں کی گئیں۔ دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد ،ڈیٹونیٹر، 16حفاظتی فیوز، 37 فٹ تار،  پمفلیٹ ، نقدی اور پرائمہ کارڈ برامد کیے گئے۔

آئندہ ماہ سے افراطِ زر میں اضافہ ہوگا: گورنر سٹیٹ بینک

ترجمان کے مطابق رولپنڈی سے 2 خطرناک دہشت گرد بادل سنگھ اور سورج سنگھ کو گرفتارکیا گیا۔ دونوں کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے۔ دیگر دہشتگردوں کی شناخت سراج، ہدایت للہ، دیدار حسین، صداقت حسین ،سلیمان خان اور زید وغیرہ کے نام سے ہوئی۔ دہشتگرد مختلف مقامات پر کارروائی کرکے عوام میں خوف وہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

رواں ہفتے میں  2053 کومبنگ آپریشنز کے دوران263 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔ کومبنگ آپریشنز میں 82473 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے اوردہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔

نیتو کپور نے رشی کپور کیساتھ منگنی کی یادگار تصویر شیئر کردی

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • غصے میں دروازے اور کھڑکیاں توڑ دیتی ہوں؛ حرا مانی کا اعتراف
  • وفاقی وزیر اطلاعات کا جماعت اسلامی کو خراج تحسین، اراکین اسمبلی کی تالیاں
  • عظمی بخاری نے آفرین خان کو معاف کر دیا
  • سابق کرکٹرز پر تنقید: شعیب اختر نے محمد حفیظ کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا
  • وفاق وزیرِ اعلیٰ KP کے خط پر مکمل خاموش ہے: بیرسٹر سیف
  • پنجاب میں سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، 10 دہشتگرد گرفتار
  • افغانستان فوری طور پر دہشتگرد تنظیموں کو لگام ڈالے، وزیراعظم
  • سندھ حکومت اپنی اداؤں پر غور کرے، وزیر اطلاعات پنجاب
  • سندھ حکومت اپنی اداؤں پر غور کرے: وزیر اطلاعات پنجاب
  • پانی کا مسئلہ تقریروں سے حل ہو گا نہ جلسے جلوس سے: عظمیٰ بخاری