کراچی؛ 18 روز قبل لاپتا ہونیوالے 2 بچوں کی عدم بازیابی پر اہلخانہ کا اسمبلی کے باہر احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
کراچی:
گارڈن سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے کمسن بچوں عالیان اور علی رضا کے لواحقین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ، پولیس کی ناقص کارکردگی کے خلاف لواحقین نے اہل محلہ کی بڑی تعداد کے ہمراہ سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کر دیا۔
دونوں کمسن پڑوسی بچے 5 سالہ عالیان اور 6 سالہ علی رضا گزشتہ ماہ 14 جنوری کی دوپہر گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئے تھے جس کے بعد گارڈن پولیس نے دونوں بچوں کی گمشدگی کا مقدمہ نمبر 12 سال 2025 کمسن بچے عالیان کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا تھا تاہم 18 دن سے لاپتہ کمسن بچوں کو پولیس تاحال بازیاب کرانے میں بری طرح سے ناکام دکھائی دے ری ہے۔
پولیس کی ناقص کارکردگی پر لاپتہ بچوں کے لواحقین کا صبر جواب دے گیا اور انھوں نے اہل محلہ کی بڑی تعداد کے ہمراہ سندھ اسمبلی کے باہر جمع ہو کر لاپتہ بچوں کی بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔
اس موقع پر احتجاج میں شریک خواتین اور بچے لاپتہ ہونے والے دونوں کمسن پڑوسی بچوں کی تصاویر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے صرف اندھیرے میں تیر چلایا جا رہا ہے ، 18 روز گزر جانے کے باوجود پولیس تاحال ہمارے لخت جگروں کا سراغ لگانے میں ناکام دکھائی دیتی ، پولیس صرف زبانی جمع خرچ سے کام لے رہی ہے ، ہم ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے بچوں کا فوری طور پر سراغ لگایا جائے اب تک کسی کے بھی کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایمل ولی خان نے جنید اکبر کے احتجاج کے اعلان کو ڈرامہ قرار دے دیا
ویب ڈیسک : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے جنید اکبر کے احتجاج کے اعلان کو ڈرامہ قرار دیدیا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے جنید اکبر کے احتجاج کے اعلان کو ڈرامہ قراردیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے منتخب ارکان ایفڈیویٹ دیکر پاس ہوئے ہیں، اگر یہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف ہوتے تو وزیر اعلیٰ بل پیش نہ کرواتے۔ میں تو پہلے دن سے کہتا ہوں انکی اتنی اوقات نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم آج انقلابی بننے والے ہیں، انگریزوں کے ساتھ ہمارا کوئی مسئلہ نہیں تھا، انگریزوں سے جنگ وسائل کی تھی، آج پھر ایک شکل میں ون یونٹ بن رہا ہے۔ اٹھارویں ترمیم پختون قوم کے لئے بزرگوں کا تحفہ ہے، آج اس چال سے واضح ہے اے این پی پر کیوں خودکش حملے ہوئے، ہم پر دھماکے ہوتے تھے، فتوے لگتے تھے، ڈالر بھی آتے تھے۔ آج میں اے این پی اور ورکرز کے لئے سخت ترین راستہ چُن رہا ہوں، آج میں قوم کے بچوں کے لئے تحریک کا اعلان کرتا ہوں، مائینز اینڈ منرلز بل کا لانا ہماری لڑائی کو تیز کرنا ہے، ٹرمپ کی بھی منرلز میں دلچسپی ہے۔
حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ
ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ ہماری لڑائی 18 ویں ترمیم پر من وعن عمل تک جاری رہیگی، ہم ایکٹ کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔