Jasarat News:
2025-04-30@06:32:52 GMT

سردار انٹر پرائزز کے خلاف ڈیوٹی چوری کے تحت مقدمہ درج

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

کراچی ( رپورٹ \محمد علی فاروق ) ایکسپورٹ کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی میںکام کرنے والے تجارتی یونٹ سردار انٹر پرائزز کے خلاف مس ڈیکلریشن اور82 کروڑ 50لاکھ مالیت کی ڈیوٹی چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایکسپورٹ کلکٹریٹ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کمپنی کی جانب سے مالی سال 2023-24میں درآمدکئے جانے والے کھیپ کے آڈٹ میں انکشاف ہوا کہ سردار انٹر پرائززکا ادارہ ای پی زیڈ سے استثنیٰ کے غلط استعمال کے ذریعے اسمگلنگ اور ٹیکس چوری میں ملوث ہے ، ایکسپورٹ کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے سردار انٹر پرائزز کی کمپنی کی جانب جنوری 2025میں درآمدکئے جانے والے جانے والے دو کھیپ درآمدکی تھیں جس میں ایک کھیپ کی تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہواکہ درآمدکنندہ نے مس ڈیکلریشن کا سہارالیتے ہوئے فائل کی جانے والی گڈزڈیکلریشن میںپی سی ٹی ہیڈنگ (ہارمونائزڈ کوڈ) پاکستان کسٹم ٹیرف کوڈ 7204.

4990 کے تحت کھیپ میں مکس پرانے اور استعمال شدہ ایل سی ڈی لیپ ٹاپس، ایل سی ڈی پینلز، کمپیوٹر پارٹس اورپرزہ جات ظاہر کیاگیالیکن تفصیلی معائنہ کرنے پر کھیپ سے استعمال شدہ ٹیبلٹس اور نئے کی بورڈ برآمد ہوئے جو ایکسپورٹ پروسیسنگ اتھارٹی کے قوانین کے تحت درآمد نہیں کئے جاسکتے۔ جبکہ درآمدکئے جانے والے دوسرے کھیپ میں فائل کی جانے والی گڈز ڈیکلریشن ( جی ڈی) میں روئی ظاہرکیا گئی لیکن ایگزامنیشن کے دوران کھیپ میںروئی کی گانٹھوں کے اندار 14ہزار کلوگرام سیلولوزایسٹیٹ ٹوچھپایا گیاتھا۔ سعدیہ شیراز نے بتایا کہ دونوں کھیپ کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے،جبکہ ضبط شدہ صنعتی دھاگے کی مالیت 2 کروڑ 20 لاکھ روپے نکلی،ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ کمپنی نے درآمدکئے جانے والے دونوں کھیپ پر مجموعی طورپر 82کروڑ 50لاکھ مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزچوری کئے گئے ، جس پر ایکسپورٹ کلکٹریٹ پورٹ قاسم کی جانب سے سردار انٹر پرائزز کے خلاف مس ڈیکلریشن اور ڈیوٹی چوری کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور ملزمان اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ کلکٹر سعدیہ شیراز کی قیادت میں ایڈیشنل کلکٹر زہرہ نقوی اور ڈی سی امین حیدر شاہ نے اہم کردار ادا کیا۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: درا مدکئے جانے والے کے تحت

پڑھیں:

کراچی، تیل و گیس کی چوری کیلئے کنویں کی کھدائی کے دوران ایک شخص ہلاک

پولیس حکام نے بتایا کہ کنوئیں میں موجود لاش کو اس کے ساتھیوں نے نکالنے کی کوشش بھی کی، لیکن لاش نکالنے میں ناکامی پر ساتھیوں نے 15 پر کال کی اور فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں شاہ لطیف ٹاؤن ملیر ندی بند کے قریب پلاٹ میں تیل یا گیس کی مبینہ چوری کرنے کیلئے کنویں کی کھدائی کے دوران ایک شخص مبینہ طور پر دم گھںٹے سے ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مددگار ون فائیو پولیس کی اطلاع پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں کو موقع پر طلب کرلیا۔ پولیس کو کنویں کے باہر سے گیس سلینڈر اور لائن میں کنکشن لگانے کیلئے آلات ملے، جبکہ علاقے میں گیس کی بو بھی پھیلی ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے کنوئیں میں اندر جانے کی کوشش کی، تاہم انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پارکو اور سوئی گیس کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے بتایاکہ پارکو حکام کے مطابق کنوئیں کی جگہ سے ان کی لائن دور ہے، پلاٹ کے باہر سے 2 گاڑیاں اور موٹرسائیکل بھی ملی ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ کنوئیں میں اترنے اور چڑھنے کیلئے سیڑھیاں بھی بنائی گئی تھیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ کنوئیں میں موجود لاش کو اس کے ساتھیوں نے نکالنے کی کوشش بھی کی، لیکن لاش نکالنے میں ناکامی پر ساتھیوں نے 15 پر کال کی اور فرار ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ سوئی گیس حکام کی جانب سے گیس کی سپلائی بند کر دی گئی ہے، لیکن بو زیادہ ہونے کی وجہ سے کنویں میں موجود لاش کو نہیں نکالا جا سکا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ریسکیو حکام اور متعلقہ اداروں کا عملہ موقع پر موجود ہے اور انتظار کیا جا رہا ہے، گیس کی بو ختم ہو جائے تو کنویں میں پھسی ہوئی لاش کو نکالا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • ترک دلہن نے جہیز میں ملنے والا 1 کروڑ 12 لاکھ مالیت کا سونا غزہ کیلئے عطیہ کردیا
  • پہلگام حملے پر تبصرہ کرنے پر لکھنؤ یونیورسٹی کی پروفیسر کے خلاف مقدمہ درج
  • روشنیوں کے شہر کراچی میں اندھیروں کا راج، کے الیکٹرک کی بھی انوکھی منطق
  • پہلگام واقعے کو مودی کی چال قرار دینے پر بھارتی گلوکارہ کیخلاف غداری کا مقدمہ
  • یمن نے امریکہ کے کروڑوں ڈالر مالیت کے 7 ڈرونز تباہ کر دیئے ہیں، رپورٹ
  • بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سردار مسعود خان کی ملاقات
  • پہلگام واقعہ، ہانیہ عامر کے ’سردار جی تھری‘ کے کردار کو تبدیل کیے جانے کا امکان
  • کراچی: کینال منصوبے کیخلاف گلشن حدید لنک روڈ پر وکلاء کا احتجاج جاری
  • ماہ رنگ بلوچ کی حمایت میں پوسٹیں کرنے پر اسلام آباد کی وکیل کے خلاف مقدمہ
  • کراچی، تیل و گیس کی چوری کیلئے کنویں کی کھدائی کے دوران ایک شخص ہلاک