معروف اداکار و گلوکار فخر عالم کے گھر چوری کی بڑی واردات
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم کے کراچی میں واقع گھر میں چوری کی واردات ہوئی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے تمغۂ امتیاز یافتہ میزبان نے اس افسوس ناک واقعے کی اطلاع دی ہے۔
فخر عالم نے لکھا ہے کہ کراچی میں میرے گھر کو لوٹ لیا گیا ہے، پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میرے لیے چیزیں اہم نہیں ہیں لیکن ذہنی سکون کی کوئی قیمت نہیں ہوتی اور یہ سب انتہائی پریشان کن ہے، مجھے امید ہے کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
گلوکار کا کہنا ہے کہ ذہنی سکون سب سے اہم و ضروری ہے، جس کا اصل نقصان ہوا ہے، براہِ مہربانی تمام افراد چوکنا رہیں۔
انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس افسوسناک واقعے کے دوران وہ یا ان کے اہلِ خانہ گھر میں موجود تھے یا نہیں۔
فخر عالم کے مداحوں کی جانب سے اس واقعے کی مذمت کی جا رہی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فخر عالم
پڑھیں:
گزشتہ رات اغوا کیے گئے 3 مزدور واردات کے چند گھنٹوں میں بازیاب
پنجاب پولیس راجن پور نے گزشتہ رات اغوا ہونے والے 03 مزدور واردات کے چند گھنٹوں میں بازیاب کروا لیے۔
ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق راجن پور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کچہ کریمنلز کا تعاقب کیا، مغویوں کو کل رات تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ اغواکار مغویان کو اندرون کچہ کی طرف لے کر جا رہے تھے ، اطلاع پر پولیس نے موثر پلاننگ سے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس کی پیش قدمی اور بھر پور جوابی کاروائی کی بدولت اغوا کار مغویان کو چھوڑ کرفرار ہوگئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور پولیس نے بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کمانڈوز، بھاری اسلحہ سمیت آپریشن کیا، مغویوں کی بازیابی پر ورثاء نے پولیس سے اظہار تشکر کیا جب کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی مزدور بازیاب کروانے پر راجن پور پولیس کو شاباش دی۔