پینسلوینیا میں انڈوں کی چوری کا معاملہ پولیس کے لیے درد سربن گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری ۔2025 )امریکی ریاست پینسلوینیا میں انڈوں کی سپلائی کرنے والی کمپنی کا ٹرک ایک لاکھ انڈوں سمیت چوری ہونے کا معاملہ پولیس کے لیے درد سربن گیا ہے ایک طرف شہری اس پر پرمزاح ویڈیوزبناکر شیئرکررہے ہیں تو دوسری جانب پولیس اب تک چوروں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہو سکی.
(جاری ہے)
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پینسلوینیا پولیس کے ترجمان میگن فریزر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چوری کے واقعے کو انڈوں کی بڑھتی قیمتوں سے جوڑا جا سکتا ہے لیکن اس بارے میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی. پولیس ترجمان کے مطابق انہوں نے اپنے پورے کریئر میں کبھی ایسی واردات نہیں دیکھی جس میں ہزاروں انڈے چوری ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ ملزمان تک پہنچنے کے لیے پولیس مقامی کمیونٹی پر انحصار کر رہی ہے اور امید کرتے ہیں کہ اگر کوئی اس واقعے کے بارے میں جانتا ہے کہ تو وہ پولیس کو آگاہ کرے گا. ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس عینی شاہدین سے بات چیت اور سی سی ٹی وی فوٹیج کو بھی دیکھ رہی ہے جس سے ملزمان کی شناخت میں مدد مل سکتی ہے”پیٹ اینڈ جیریز اورگینکس“نے بھی واردات سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمپنی چوروں کو پکڑنے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کر رہی ہے. یاد رہے کہ امریکہ میں ان دنوں برڈ فلو کی وجہ سے انڈوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے امریکہ میں گزشتہ برس دسمبر میں انڈوں کی فی درجن اوسط قیمت 4.15 ڈالر تک پہنچ گئی تھی جو کہ ایک سال قبل 2.51 ڈالر تک تھی امریکی محکمہ زراعت نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں برس انڈوں کی قیمتوں میں مزید 20 فی صد اضافہ ہوگا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پولیس کے انڈوں کی رہی ہے کے لیے
پڑھیں:
گوبر چوری کا الزام، خاتون نے دو بھائیوں کو تھانے پہنچا دیا
پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں ایک عجیب و غریب قسم کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں خاتون نے بھینسوں کا گوبر چوری کرنے کے الزام میں دو بھائیوں سمیت 7 افراد پر مقدمہ درج کرا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ مظفرگڑھ کے قصبے رنگپور میں خاتون کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون نے ملزمان پر 35 ہزار روپے کا گوبر چوری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون کی جانب سے مقدمے میں نامزد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ پولیس نے چوری کیا گیا گوبر بھی برآمد کرلیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews الزام بھائیوں پر مقدمہ پنجاب پولیس تھانہ خاتون گوبر چوری مظفرگڑھ وی نیوز