Jasarat News:
2025-02-04@21:57:14 GMT

انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2024ء کے نتائج کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین ڈاکٹر سید شرف علی شاہ کی ہدایت پر انٹرمیڈیٹ حصہ اول کامرس ریگولر، آرٹس ریگولر اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 28ہزار 251 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 27ہزار 457 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں 8494 امیدوار تمام 7 پرچوں میں کامیاب قرار پائے۔ آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 10 ہزار 500 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل جبکہ 9ہزار 792 امیدواروں نے شرکت کی ان میں سے 2818 امیدوار تمام 6 پرچوں میں کامیاب ہوئے۔ خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں 109امیدواروں نے شرکت کی اور 85 امیدوار تمام 6 پرچوں میں کامیاب قرار پائے۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.

biek.edu.pk پر اپ لوڈ کردیے گئے ہیں۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: امتحانات میں امیدواروں نے

پڑھیں:

پاکستان میں شرحِ پیدائش میں کمی

اقوام متحدہ نے ورلڈ فرٹیلیٹی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 2024ء میں پاکستان میں شرحِ پیدائش میں کمی دیکھی گئی۔

ورلڈ فرٹیلیٹی رپورٹ 2024ء میں 1994ء سے 2024ء تک کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق 1994ء میں پاکستان کی شرحِ پیدائش 6 فیصد تھی جو کہ 2024ء میں کم ہو کر 3.6 فیصد ہو گئی ہے۔اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023ء میں شرح 3.238 تھی، جو 2022ء کے مقابلے میں 1.88 فیصد کم تھی۔

رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 2024ء میں 63 ممالک میں رہنے والے 1.8 ارب افراد آبادی میں کمی کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔

توقع ہے کہ 2054ء کے بعد ان ممالک میں شرحِ پیدائش مزید کم ہو جائے گی۔

رپورٹ میں حکومتوں پر کم عمری کی شادی پر پابندی، خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے تحفظ اور تولیدی صحت کی مکمل سہولتیں یقینی بنانے کے لیے مؤثر قوانین کے نفاذ پر زور دیا گیا ہے۔

1970ء میں عالمی شرحِ پیدائش 4.8 تھی، جو 2024ء میں 2.2 تک گر چکی ہے

متعلقہ مضامین

  • کراچی بورڈنے فرسٹ ایئر کامرس کے نتائج کا اعلان کر دیا
  • خیبرپختونخوا میں میٹرک، انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیے گئے
  • کراچی انٹر بورڈ نے سال اوّل کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا
  • کراچی انٹر بورڈ نے سال اوّل کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا
  • پاکستان میں شرحِ پیدائش میں کمی
  • ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوال نامے کے اجراء کی درخواست شٹل کاک بن گئی
  • ’یو ایس ایڈ‘ مجرمانہ تنظیم،وقت آ گیا ہے اسے ختم کر دیا جائے، ایلون مسک کا اعلان
  • تمام سرکاری یونیورسٹیوں میں پیر اور منگل کو تدریسی سرگرمیوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان
  • اسکول ٹیچرز بی پی ایس 16کے نتائج کااعلان کردیاگیا