ٹنڈوالہ یار: حیسکو کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیاجارہا ہے.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آئی جی سندھ گھوٹکی پہنچ گئے، ڈاکوئوں کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کا اعلان

میرپور ماتھیلو(نمائندہ جسارت) آئی جی سندھ پولیس امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے گھوٹکی پہنچ گئے ایس ایس پی گھوٹکی کی آفس میں پریس کانفرنس ، ڈاکوؤں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن گزشتہ روز ڈسٹرکٹ گھوٹکی کے دورے کے دوران ایس ایس پی گھوٹکی کی آفس میرپورماتھیلو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ،کچے میں ڈاکوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اس دائرہ کار وسیع کیا گیاہے ،آپریشن کے دوران جدید ٹیکنالوجی کااستعمال کیا جارہاہے ، اور مزید جدید وسائل بروئے کارلائے جائیں گے ، انہوں نے مزید کہاکہ امن امان کی صورتحال بہترہوئی ہے ،گذشتہ برس ریجن میں 35 مغوی ڈاکوئوں کے پاس قید تھے ، اس سال ریجن میں 13مغوی ڈاکوئوں کے پاس قید ہیں ، جنہیں باحفاظت بازیاب کرانے کی کوشش جاری ہے ،آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مزید کہاکہ ،تھانوں کی تعداد کم کرکہ ڈائریکٹ بجٹ دیں گے ،اور پولیس صحت سمیت بہترسہولیات مہیا کی جارہی ہیں ،انہوں کہاکہ امن امان کی صورتحال بہتری کی طرف جارہی ہے ،کچے کے تمام علاقوں کو ڈاکوئوں کی قید سے آزاد کرائیں گے ،انہوں نے مزید کہاکہ لیڈیزپولیس تھانوں میں اضافہ کیا جارہا ہے ،اور جو پولیس کے جوان امن امان کی صورتحال کو بحال رکھنے میں بہتر کردار ادا کررہے ہیں انہیں شاباس دینے آیا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • آج بروز ہفتہ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان،برفباری کا امکان ہے،موسمیات
  • حیدرآباد:سندھو دریا گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کو انتظامیہ کی جانب سوینئر پیش کیاجارہا ہے
  • بجلی بلز میں ایف پی اے سرچارجز کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر اعتراضات ختم
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان
  • ٹنڈوجام ،مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات ،شہری پریشان
  • آئی جی سندھ گھوٹکی پہنچ گئے، ڈاکوئوں کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کا اعلان
  • شہر کے مختلف علاقوں میں زخمیوں سمیت 16ملزمان گرفتار
  • پرنس کریم آغا خان کا انتقال
  • بجلی اور گیس کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ، پاکستانی دہائیاں دینے لگے