Daily Ausaf:
2025-04-30@09:06:31 GMT

لوئر دیر میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق زچہ اور نومولود بچے مکمل صحت یاب ہیں۔تیمرگرہ ٹیچنگ اسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر عباس کےمطابق علاقہ شگو کی رہائشی خاتون کے ہاں 2 بیٹوں اور 3 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

ڈاکٹر عباس کے مطابق زچہ اور بچے مکمل صحت یاب ہیں، بچوں کے والد سراج خان نے 5 بچوں کی ولادت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بنوں میں بھی ایک خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

محکمہ تعلیم سندھ نے 14 فروری کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: خاتون کے ہاں کی پیدائش بچوں کی

پڑھیں:

پنجاب پولیس میں محکمانہ پروموشن کا عمل جاری

سٹی42: پنجاب پولیس میں ترقیوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری ،  7 سینئر سکیل اسٹینوگرافرز کو پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے اے آئی جی ایڈمن اسد اعجاز ملہی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ترقی پانے والے افسران کو مکمل میرٹ، سینیارٹی اور قواعد و ضوابط کو مدِنظر رکھتے ہوئے پروموشن دی گئی ہے۔

2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران ریکارڈ 26 ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں کو پروموشن دی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کارکردگی، قابلیت اور سینیارٹی کی بنیاد پر ترقیوں کا یہ عمل مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق محکمانہ ترقی نہ صرف افسران کے کیریئر میں اہم سنگ میل ہے بلکہ یہ ان پر بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں کا بھی عکاس ہے۔

تعطیل کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ: ماہر امراضِ چشم ڈاکٹر محمد سعید خان کے نام بڑا اعزاز
  • پنجاب پولیس میں محکمانہ پروموشن کا عمل جاری
  • نشہ کرنے سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی بچوں پر چھری سے حملہ، تین افراد زخمی
  • 2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی
  • بچوں کے دل کے علاج کیلئے بھارت جانے والی فیملی وطن واپس پہنچ گئی
  • ملک بھر کے 44 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق
  • کیا ایلون مسک 100 بچوں کے باپ ہیں؟ حیران کن انکشاف سامنے آگیا
  • ایلون مسک کے بچوں کی تعداد 100 سے زائد؟ نئی رپورٹ نے ہلچل مچا دی
  • اپر اور لوئر کرم میں امن معاہدے کے مطابق اسلحہ جمع کرانے کا سلسلہ جاری
  • ڈاکٹر کارل ساگان: حیات و خدمات