آئی پی پیز معاہدے، بجلی قیمتیں کم نہ کرنے کے خلاف جماعت اسلامی 13 مقامات پر احتجاج کرے گی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
احتجاجی مظاہرے شاہراہ فیصل اسٹار گیٹ، کالا پل، کورنگی ڈی سی آفس، داؤد چورنگی، نورانی کباب ہاؤس شاہراہ قائدین، مین سپر ہائے وے، پاور ہاؤس چورنگی، ڈالمین شاپنگ مال حیدری، اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر چورنگی، بنارس چوک، واٹر پمپ چورنگی شاہراہ پاکستان، قاضی چوک (9 نمبر) بلدیہ ٹاؤن اور جوہر موڑ پر کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حاظ نعیم الرحمن کی اپیل پر آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کے باعث ہونے والی 1100 ارب روپے کی بچت کا فائدہ عوام کو منتقل اور بجلی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف جمعہ 31 جنوری کو ملک گیر احتجاج اور دھرنو ں کے سلسلے میں کراچی میں بھی 13 مقامات پر بیک وقت احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، جن میں کے الیکٹرک کی مختلف آئی بی سیز اور اہم شاہرائیں و چورنگیاں شامل ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان شام 4:30 بجے کے الیکٹرک آئی بی سی نزد شاہین کمپلیکس پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کریں گے۔ احتجاجی مظاہرے شاہراہ فیصل اسٹار گیٹ، کالا پل، کورنگی ڈی سی آفس، داؤد چورنگی، نورانی کباب ہاؤس شاہراہ قائدین، مین سپر ہائے وے، پاور ہاؤس چورنگی، ڈالمین شاپنگ مال حیدری، اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر چورنگی، بنارس چوک، واٹر پمپ چورنگی شاہراہ پاکستان، قاضی چوک (9 نمبر) بلدیہ ٹاؤن اور جوہر موڑ پر کیے جائیں گے جن سے ضلعی امراء و دیگر ذمہ داران خطاب کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: احتجاجی مظاہرے
پڑھیں:
آئی ایس او کراچی کے تحت فلسطین پر جاری مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرے
احتجاجی مظاہروں سے خطاب میں مقررین نے عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ عملی یکجہتی پر زور دیا۔ مظاہرین نے اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
کراچی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت فلسطین پر جاری مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے مختلف اضلاع اور یونٹس کی جانب سے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف بعد نمازِ جمعہ بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ ضلع ملیر/کورنگی کے ڈرگ روڈ یونٹ نے مسجد و امام بارگاہ امامیہ قدیم میں نمازِ جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں مظاہرین نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اسی طرح ضلع سینٹرل کے نارتھ کراچی یونٹ کی جانب سے مسجد و امام بارگاہ جعفریہ نارتھ کراچی میں احتجاجی اجتماع منعقد ہوا، جس میں شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی مظلومین کے حق میں نعرے درج تھے۔ ضلع ملیر/کورنگی کے کورنگی یونٹ کی جانب سے بھی مسجد و امام بارگاہ عزا خانہ صغریٰ، کورنگی نمبر 4 میں نمازِ جمعہ کے بعد احتجاج کیا گیا، جہاں مقررین نے عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ عملی یکجہتی پر زور دیا۔ مظاہرین نے اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔