بچوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے قربانی دینا پڑتی ہے: شائستہ لودھی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
لاہور: پاکستان کی معروف میزبان و اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ بچوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بعض اوقات ذاتی قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔
شائستہ لودھی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ کام کی مصروفیت کی وجہ سے آپ کے بچوں کے رویے پر کیا اثرات پڑے ہیں؟
اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے تینوں بچے میری طاقت ہیں اور انہیں میرے کام سے کبھی کوئی شکایت نہیں ہوئی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ اگرچہ مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ اگر میں تھوڑی کم محنت کرتی تو اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکتی تھی، لیکن کام کرنا ضروری تھا تاکہ ہماری زندگی کا معیار بہتر ہو سکے۔
شائستہ لودھی نے یہ بھی کہا کہ اب مجھے کام کرنے کی اتنی عادت ہو گئی ہے کہ اگر میرے سامنے چھ کام آئیں تو میں انہیں مکمل کرنے کا فیصلہ کرتی ہوں۔ ان کے مطابق ان کے بیٹے کو دیکھ کر یہ بات کہی کہ ایک وقت میں اتنے کام نہیں کیے جا سکتے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
امریکی وفد سے ملاقات کے حوالے سے میرے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پہلے ہی کہہ رکھا ہے کہ ملکی مفادات پر اتفاق ہونا چاہئے، بانی پی ٹی ائی نے واضح کیا کہ دوست ممالک کے سربراہان یا وفود آئیں تو آپ نے ساتھ دینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ آج سپیکر آفس سے پوچھوں گا کہ امریکی وفد سے ملاقات کے حوالے سے میرے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ ملاقات کے لیے نہ ہی کوئی کارڈ آیا، نہ ہی واٹس ایپ پر رابطہ کیا گیا، میرے ساتھ وفود سے ملاقات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پہلے ہی کہہ رکھا ہے کہ ملکی مفادات پر اتفاق ہونا چاہئے، بانی پی ٹی ائی نے واضح کیا کہ دوست ممالک کے سربراہان یا وفود آئیں تو آپ نے ساتھ دینا ہے۔
بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ سفارت خانے کی جانب سے ہم سے رابطہ کیا گیا ہے، جہاں تک میرے علم میں ہے مجھے کوئی ٹیلی فون کال یا میسج نہیں آیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ امریکی سفارت خانے کی جانب سے کوئی کارڈ یا انوی ٹیشن میں نے نہیں دیکھا، اگر ہمارے ساتھ کوئی رابطہ ہوتا تو ہم ضرور جاتے۔