کراچی (اسٹاف رپورٹر) گارڈن سے لاپتا ہونے والے 2 کمسن بچوں کے اہلخانہ نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ دلاسوں کے بجائے بچے بازیاب کرائے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن ویسٹ سے لاپتا 5 سالہ علیان اور 6 سالہ رضا کو 14 جنوری کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا اور 2 ہفتے سے زاید گزرنے کے بعد بھی ان کا کچھ پتا نہ چل سکا۔ کمسن علیان اور رضا کے اہلخانہ احتجاج کرتے ہوئے سندھ اسمبلی پہنچ گئے۔ سندھ اسمبلی کے باہراحتجاج کرتے ہوئے بچوں کی یاد میں تڑپتی ماں نے کہا کہ نہ جانے بچے کس حال میں ہوں گے روزانہ تلاش میں سڑکوں پر مارے مارے پھر رہے ہیں ہر در پہ جارہے ہیں لیکن کوئی ساتھ نہیں دے رہا۔ بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ پولیس روز بچوں کی تلاش کے متعلق آگاہی تو دیتی ہے لیکن بچوں کو ڈھونڈے میں ناکام ہے۔ بچوں کے اہلخانہ نے پولیس سے بات کرنے سے انکار کردیا، والد کا کہنا تھا کہ پولیس پر بھروسہ نہیں، وزیرآکر یقین دہانی کرائیں، مظاہرین نے وزیراعلی سندھ سے اپیل کے ہے کہ دلاسوں کے بجائے جلد سے جلد بچے بازیاب کرائے جائیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سندھ اسمبلی کے اہلخانہ بچوں کے

پڑھیں:

کراچی کے تاجروں سےخطاب کے وقت بلاول کا لہجہ دھمکی آمیز تھا، خالد مقبول صدیقی

کراچی: وفاقی وزیر برائے تعلیم متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)  کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کاکہنا ہےکہ  کراچی کے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین   بلاول زرداری کا لہجہ دھمکی آمیز  تھا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول نے کہا کہ بلاول کوکراچی میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم پر  معافی مانگنی چاہیے تھی، بلاول کے آنے کے بعد شہر قائد کا انفراسٹریکچر ہی تباہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ 15سالوں سے ایک غیر جمہوری پارٹی سندھ پر مسلط ہے،پیپلزپارٹی کی نااہلی کے باعث صوبے بھر کے شہری بدترین حالات سے دوچار ہیں۔

خیال رہےکہ بلاول زرداری نے گزشتہ دنوں تاجروں کو عشائیہ پر مدعوکر کے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کو صوبے سندھ کا وزیر اعلیٰ بنانے پر تاجروں کی خبر لی تھی، جس پر تاجروں نے کہا تھا کہ ہم نے تو مذاق کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • گارڈن سے لاپتا ہونے والے بچوں کے لواحقین اپنے بچوں کی بازیابی کے لیے سندھ اسمبلی کے باہر مظاہرہ کررہے ہیں
  • بیوروکریٹ کے وائس چانسلربننے کی راہ ہموار: سندھ اسمبلی میں ترمیمی بل منظور
  • کراچی؛ 18 روز قبل لاپتا ہونیوالے 2 بچوں کی عدم بازیابی پر اہلخانہ کا اسمبلی کے باہر احتجاج
  • بیوروکریٹ سندھ میں وائس چانسلر بن سکے گا، سندھ اسمبلی میں ترمیمی بل منظور
  • کراچی میں ایک اور واقعہ ، 2 کمسن سگے بھائی لاپتہ
  • کراچی کے تاجروں سےخطاب کے وقت بلاول کا لہجہ دھمکی آمیز تھا، خالد مقبول صدیقی
  • فخر عالم کے گھر چوری کی واردات ، اداکار شدید مایوس
  • ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل حل کئے جائیں،سندھ پنشنرز گرینڈ الائنس
  • جامشورو،پیکا ایکٹ کیخلاف صحافیوں کا احتجاج