لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 فروری 2025)صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ملازمہ نے غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکال دیا، ملازمہ نے بچے کو پنگھوڑے سے نکال کر کئی بار زمین پر پٹخا ، تھپڑ مارے اور منہ پر کپڑا رکھ کر اس کا سانس روکنے کی کوشش کی ، نومولود بچے کے رونے سے ملازمہ کی نیند میں خلل آنے کے باعث سفاک گھریلو ملازمہ اپنا غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکالتی رہی ، بچے کی طبیعت بگڑنے پر والدین نے اسے ہسپتال منتقل کیا۔

اس حوالے سے پولیس کے مطابق لاہور میں شمالی چھاونی کے علاقے میں واقع گھر میں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ پر گھریلو ملازمہ غصہ نومولود بچے پر نکالتی رہی، گھریلو ملازمہ صائمہ کو گھر کے کام کاج اور بچے کی دیکھ بھال کیلئے ایک ایجنسی کے ذریعے رکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

واقعے سے قبل بچے کی ماں نے کام میں غفلت برتنے پر ملازمہ کو سرزنش کی تھی جس کا بدلہ اس نے نومولود سے لیا۔

ملازمہ نومولود کے گھر سے جانے سے قبل گھر سے نقدی ، زیورات چوری کر کے فرار ہوگئی۔ نومولود کے والدین نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو بچے پر تشدد کا انکشاف ہوا جس پربچے کے والد مطلوب ظفر کی جانب سے پولیس کو رپورٹ درج کرائی، بچے کے والد کی جانب سے دائر کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی دیکھ بھال کیلئے رکھی گئی 30 سالہ ملازمہ صائمہ 3 ماہ کے بچے کو تشدد کا نشانہ بناتی رہی تھی۔

بچے کے رونے پر اسے تھپڑ مارے۔ بچے کی طبیعت خراب ہونے پر والدین نے کلوز سرکٹ فوٹیج میں تشدد دیکھ لیا ۔ والدین کو تشدد کا علم ہونے پر ملازمہ زیورات اور رقم چوری کر کے فرار ہوگئی۔ مطلوب ظفر کے مطابق 29 جنوری کو وہ اپنے بچے کو ڈاکٹر سے چیک اپ کے بعد گھر واپس آئے تو ملازمہ غائب تھی اور اس کے ساتھ ہی گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد اور 13 لاکھ روپے مالیت کے زیورات بھی چوری کر لئے گئے تھے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ شمالی چھاونی میں گھریلو ملازمہ صائمہ کے خلاف نومولود پر تشدد اور چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے اور اسے جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گھریلو ملازمہ بچے پر بچے کے بچے کی

پڑھیں:

شہری کو یرغمال بنا کر تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار

لاہور میں پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے شہری کو یرغمال بنا کر تشدد کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

لاہور میں چونگ پولیس نے 6 ملزمان کو اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کیا۔ شہری ایمیگریشن وکیل کے طور پر کام کرتا ہے۔ ملزمان نے شہری کو  پراپرٹی آفس میں یرغمال بنایا۔ تشدد کرتے رہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔ ملزمان نے شہری کے والد کو کال کرکے دھمکایا اور اس سے کام چھوڑنے کا مطالبہ کرتے رہے۔

ملزمان میں محسن علی،ارسلان ، محمد وارث،  عثمان، شاہد امین اور محمد عمران شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خان کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر نے ٹیکس چوری روکنے کیلئے اضافی عملہ اور وسائل مانگ لیے
  • رانی پور: کمسن ملازمہ قتل کیس، مقتولہ کی ماں نے ملزمان سے صلح کرلی
  • مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ پر ملازمہ کا نومولود پرتشدد، کپڑا رکھ کر سانس روکنے کی کوشش
  • مالکان کی ڈانٹ سے ناراض ملازمہ کا 3 ماہ کے بچے پر تشدد، ویڈیو منظر عام پر
  • نیند میں خلل آنے پر سفاک ملازمہ کا نومولود پر تشدد
  • آخری سانس تک لڑنے کیلئے تیار ہیں، نیتن یاہو مزید جنگ چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں، ڈاکٹر خالد قدومی
  • ہم نے ہمیشہ تصادم روکنے کی کوشش کی ، علی محمد خان
  • شہری کو یرغمال بنا کر تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار
  • ایران: کرنسی اصلاحات سے مہنگائی روکنے کی کوشش کیا ہے؟