لاہور  (ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکومت  میں بننے والا پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔

پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول میں آٹزم کے مریض بچوں کا مفت علاج کیاجائے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر آٹزم سکول منصوبے کی تکمیل ایک سال میں ہو رہی ہے، پنجاب کے مختلف خصوصی تعلیمی اداروں میں 10 آٹزم یونٹس بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں آٹزم کے شکار بچوں کے لیے درکارمخصوص تعلیمی سہولیات کی فراہمی کاآغاز کردیا گیا ہے۔

 وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی ثانیہ عاشق آٹزم سکول پراجیکٹ کی مانیٹرنگ پر مامور ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز کے حکم پر خصوصی طلبہ کے لیے 9 ہزار 206 معاون آلات کی فراہمی کی گئی ہے، خصوصی طلبہ کو 7 ہزار 702 آلات سماعت، 360 وہیل چیئرز، 300 واکرز، 344 بیساکھیاں اور 500 سفید چھڑیاں دی گئی ہیں۔پنجاب میں سپیشل ایجوکیشن سسٹم کی بہتری کے لیے 35 سکولوں کو مڈل سے سیکنڈری لیول، پرائمری سکولوں کی مڈل لیول پر اپ گریڈیشن جبکہ سپیشل ایجوکیشن کے 28سکولوں کوسنٹر آف ایکسی لینس بنانے کے پراجیکٹ پر کام جاری ہے۔

رواں ماہ کراچی میں کچرا کنڈیوں اورسڑکوں سے 6 نومولود کی لاشیں برآمد

سپیشل ایجوکیشن کے بچوں کیلئے پانچویں کلاس تک خصوصی نصاب تیار کیا گیا ہے جبکہ سماعت سے محروم بچوں کے لیے ترجمہ القرآن کا خصوصی نصاب متعارف کرایا گیا ، پنجاب میں خصوصی طلبہ کیلئے مخصوص سکلز کورسز بھی تیار کیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سپیشل بچے ہمارے لئے سپیشل ہیروز کی مانندہیں ، سپیشل ایجوکیشن مراکز اور سسٹم میں بہتری کا ہدف ہرصورت پوراکریں گے ،پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول کے قیام سے والدین پر مالی بوجھ کم ہوگا، سپیشل بچوں کی بحالی کا مقصد انہیں معاشرے کا مفید اورکارآمد شہری بناناہے۔ 
 

کراچی، طالبات کی فیس لیکر فرار سرکاری کالج  سپرنٹنڈنٹنٹ نے زہریلی دوا پی لی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سرکاری آٹزم سکول کے لیے

پڑھیں:

وزیر خزانہ کی ایزی پیسہ کو پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل بینک بننے پر مبارکباد

پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) سے ڈیجیٹل بینکنگ لائسنس حاصل کرکے پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل بینک بننے پر مبارکباد دی اور اسے پاکستان کے ڈیجیٹلائزیشن سفر میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک بورڈ کے چیئرمین عرفان وہاب خان اور ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے صدر اور سی ای او جہانزیب خان کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں کیا، جس میں وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک اور مشیر خزانہ خرم شہزاد سمیت حکومتی حکام کے علاوہ غیر ملکی سفیروں، معززین اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ تبدیلی ہمیں روایتی کیش لین دین سے ڈیجیٹل معیشت میں منتقل ہونے میں مدد دے گی۔ یہ محض آغاز ہے، اختتام نہیں۔ راست اور نادرا جیسے ڈیجیٹل ادارے ہماری ڈیجیٹل ترقی کے مراکز ہیں۔ ان تمام شعبوں کو جوڑنا اور مربوط کرنا پاکستان کے عوام کو بااختیار بنانے اور ملک بھر میں مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے نہایت ضروری ہے۔

عرفان وہاب خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پہلی موبائل منی سروس سے ملک کے پہلے ڈیجیٹل بینک بننے تک کا سفر غیرمعمولی ہے۔ یہ ڈیجیٹل بینکاری لائسنس ہمیں مالیاتی خدمات کو وسعت دینے اور لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے قابل بنائے گا۔ 50 ملین سے زائد رجسٹرڈ صارفین کے ساتھ ایک ڈیجیٹل بینک کی حیثیت سے ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک پاکستان بھر میں صارفین کو جدید اور آسان ڈیجیٹل مالیاتی خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ایک ڈیجیٹل بینک کی حیثیت سے ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک ایک مستحکم، محفوظ اور آسان بینکاری خدمات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ بہترین ڈیجیٹل فنانشل سلوشنز کے ساتھ بینک پاکستان میں کئی نئی سہولتیں متعارف کرا رہا ہے جن میں ڈیجیٹل ٹرم ڈپازٹس (ٹی ڈی آرز)، موبائل کے ذریعے ڈیجیٹل قرض ، ڈیجیٹل کرنٹ اور سیونگ اکاؤنٹس، ڈیجیٹل ویلتھ مینجمنٹ ٹولز، بین الاقوامی ترسیلات زر، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز شامل ہیں۔ ان تمام پیشکوں تک رسائی ڈیجیٹل طور پر ہوگئی۔ ان شاندار پیشکشوں کا مقصد زیادہ سے زیادہ صارفین کی ڈیجیٹل بینکاری خدمات تک رسائی کو بڑھانا ہے۔

ایزی پیسہ کے 50 ملین رجسٹرڈ صارفین ہیں، جن میں ہر چار میں سے ایک بالغ پاکستانی شامل ہے، اور اس میں خواتین صارفین کی تعداد 31 فیصد ہے۔ 2024 میں ایزی پیسہ کے ذریعے 2.7 ارب ٹرانزیکشنز کی گئیں جن کی مالیت 9.5 کھرب روپے (پاکستان کی جی ڈی پی کا تقریباً 9 فیصد) ہے۔ یہ اعداد و شمار پاکستانی مالیاتی نظام کے ایک اہم رکن کی حیثیت سے ایزی پیسہ کی مستحکم پوزیشن کا ثبوت ہے۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • ملائیشیا اور پاکستان میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل
  • پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم اسکول تکمیل کے آخری مراحل میں
  • صدر پی ٹی آئی خیبر پختون خوا نے پارٹی رہنماؤں کا پہلا اجلاس آج بلالیا
  • پنجاب میں ڈاکٹرز کی ہڑتال چھٹے روز میں داخل
  • سندھ حکومت کا سرکاری اسکولوں میں دوپہر کا مفت کھانا دینے کا فیصلہ
  • وزیر خزانہ کی ایزی پیسہ کو پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل بینک بننے پر مبارکباد
  • سندھ حکومت کا سرکاری اسکولوں میں بچوں کو مفت کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ
  • سرکاری دفاتر میں موبائل نیٹ ورک کا معاملہ،معاون خصوصی شفقت ایاز نے پی ٹی اے کو خط لکھ دیا
  •  اقلیتوں، خواتین، بچوں، سپیشل افراد اور دیگر کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں: مریم نواز