انڈین فلم 'کابالی' کے پروڈیوسر کی گوا میں پھندہ لگی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
گوا کے شمالی علاقے کے سیولم گاؤں میں ایک کرایہ دار مکان میں تلگو فلم 'کابالی' کے معروف پروڈیوسر کے پی چودھری کی لاش ملی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ انجونا تھانے کے سیولم آؤٹ پوسٹ کو موت کی اطلاع موصول ہوئی، اور اس حوالے سے مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
مزید تفصیلات کے بارے میں پولیس نے کہا کہ "تفصیلات مناسب وقت پر شیئر کی جائیں گی"۔
اہم بات یہ ہے کہ 2023 میں سائبرآباد اسپیشل آپریشنز ٹیم نے چودھری کو منشیات کے کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آئندہ مالی سال کیلیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ کیا ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں
آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ میں 159ارب روپے اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دفاعی اخراجات کا تخمینہ 2ہزار281 ارب روپے ہے، رواں مالی سال کے مقابلے نئے مالی سال دفاعی بجٹ میں 7.49 فیصد اضافے کا تخمینہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے مقابلے رواں مالی سال دفاعی بجٹ 14.16 فیصد زیادہ مختص کیا گیا۔
حکومت نے رواں مالی سال 2024-25 کے لیے دفاعی بجٹ 2ہزار 122ارب روپے مختص کیا۔ گزشتہ مالی سال 2023-24 میں دفاعی اخراجات ایک ہزار 858 ارب 80کروڑ روپے رہے تھے۔گزشتہ سال کے مقابلے رواں مالی سال دفاعی بجٹ میں 263 ارب 20کروڑ روپے اضافہ کیا گیا۔