بچوں کے اغوااورقتل کے واقعات قابل تشویش ہیں‘فرحان بیگ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے بچوں کے اغوا اور قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انسانیت سوز جرائم ہمارے معاشرے کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بچوں کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے، جبکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو تحفظ فراہم کریں۔ امیر ضلع کورنگی نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان واقعات کی روک تھام کے لیے سخت کارروائی کریں اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ معاشرے میں امن و امان قائم ہو سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عروہ حسین کی بالی وڈ گانے کے ساتھ سوشل میڈیا پر انٹری، ویڈیو وائرل
پاکستانی ادکارہ عروہ حسین نے بالی وڈ کے مشہور گیت ’’مسکلی‘‘پر ادائیں دیتی ہوئے بنائی گئی ویڈیو فینز کے ساتھ شیئر کردی۔’’میری لاڈلی‘‘،’’نیلی زندہ ہے‘‘، ’’اڈاری‘‘اور’’میری شہزادی‘‘جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ عروہ حسین کی ایک وجہ شہرت معروف گلوکار فرحان سعید بھی ہیں جو انکے شوہر ہیں۔عروہ حسین اور فرحان سعید نے سال 2016 میں شادی کی اور 3 جنوری 2024 کو اسٹار جوڑی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔عروہ حسین ان دنوں اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزارنے اور اس کی پرورش کرنے میں مصروف ہیں جسکی وجہ سے ٹی وی اسکرینز سے دور ہوگئی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں۔عروہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کچھ کہنے کے بجائے بالی وڈ کی فلم ’’دہلی 6‘‘کا سب سے مشہور گیت ’’مسکلی‘‘لگایا۔