کراچی انٹر بورڈ نے سال اوّل کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپلوڈ کر دیئے گئے ہیں۔ طلباء اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ کے ذریعے بھی معلوم کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کامرس ریگولر، آرٹس ریگولر اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 28 ہزار 251 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، جن میں سے 27 ہزار 457 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ ان میں سے 8 ہزار 494 امیدوار تمام سات پرچوں میں، 4 ہزار 608 امیدوار چھ پرچوں میں، 3 ہزار 384 امیدوار پانچ پرچوں میں، 2 ہزار 631 امیدوار چار پرچوں میں، 2 ہزار 353 امیدوار تین پرچوں میں، 2 ہزار 141 امیدوار دو پرچوں میں، جبکہ 2 ہزار 90 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب ہوئے۔ آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 10 ہزار 500 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، جبکہ 9 ہزار 792 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی۔
ان میں سے 2 ہزار 818 امیدوار تمام چھ پرچوں میں، 2 ہزار 5 امیدوار پانچ پرچوں میں، 1 ہزار 532 امیدوار چار پرچوں میں، 1 ہزار 312 امیدوار تین پرچوں میں، 915 امیدوار دو پرچوں میں اور 714 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب ہوئے۔ خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں 109 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی اور امتحانات میں شرکت کی۔ ان امتحانات میں 85 امیدوار تمام چھ پرچوں میں، 13 امیدوار پانچ پرچوں میں، 7 امیدوار چار پرچوں میں اور 4 امیدوار تین پرچوں میں کامیاب ہوئے۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایمل ولی خان نے جنید اکبر کے احتجاج کے اعلان کو ڈرامہ قرار دے دیا
ویب ڈیسک : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے جنید اکبر کے احتجاج کے اعلان کو ڈرامہ قرار دیدیا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے جنید اکبر کے احتجاج کے اعلان کو ڈرامہ قراردیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے منتخب ارکان ایفڈیویٹ دیکر پاس ہوئے ہیں، اگر یہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف ہوتے تو وزیر اعلیٰ بل پیش نہ کرواتے۔ میں تو پہلے دن سے کہتا ہوں انکی اتنی اوقات نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم آج انقلابی بننے والے ہیں، انگریزوں کے ساتھ ہمارا کوئی مسئلہ نہیں تھا، انگریزوں سے جنگ وسائل کی تھی، آج پھر ایک شکل میں ون یونٹ بن رہا ہے۔ اٹھارویں ترمیم پختون قوم کے لئے بزرگوں کا تحفہ ہے، آج اس چال سے واضح ہے اے این پی پر کیوں خودکش حملے ہوئے، ہم پر دھماکے ہوتے تھے، فتوے لگتے تھے، ڈالر بھی آتے تھے۔ آج میں اے این پی اور ورکرز کے لئے سخت ترین راستہ چُن رہا ہوں، آج میں قوم کے بچوں کے لئے تحریک کا اعلان کرتا ہوں، مائینز اینڈ منرلز بل کا لانا ہماری لڑائی کو تیز کرنا ہے، ٹرمپ کی بھی منرلز میں دلچسپی ہے۔
حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ
ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ ہماری لڑائی 18 ویں ترمیم پر من وعن عمل تک جاری رہیگی، ہم ایکٹ کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔