عون چودھری سے ملاقات عاطف خان کے گلے پڑ گئی ، گنڈا پور کے طعنے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز

پشاور: پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے عاطف خان کو طعنے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، عون چوہدری سے ملاقات کی تصویر گروپ میں شیئر کرنے پر عاطف خان ناراض ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق گورنر شاہ فرمان نے واٹس ایپ گروپ میں عاطف خان اور عون چوہدری کی ملاقات کی تصیور شئیر کی، جس پر عاطف خان نے انہیں کھری کھری سنائیں۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے طعنہ زنی کرتے ہوئے واٹس ایپ گروپ میں کہا کہ ’میں تو چیف ایگزیکٹو کے طور پر مجبوری میں سرکاری لوگوں سے ملتا تھا‘۔

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بشریٰ بی بی کے عدت کیس کے گواہ سے ملاقات پر سوالات اٹھائے اور پارٹی سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

عاطف خان کی اس ملاقات نے گروپ میں مزید مسائل پیدا کر دیے ہیں اور پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال پی ٹی آئی کے لیے مشکلات کا سبب بن گئی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سے ملاقات گنڈا پور

پڑھیں:

سڑکوں پر دودھ اور کتب فروخت سے اربوں کی سلطنت تک کا سفر

نئی دہلی:کاروباری دنیا میں کامیابی کی داستانیں کئی ہیں لیکن بھارتی شخص رضوان ساجن کے سفر کی داستان اپنا ایک الگ ہی اثر رکھتی ہے۔ متوسط طبقے کے ایک نوجوان سے لے کر روزانہ ایک ارب (پاکستانی) روپے کمانے والے بزنس مین تک کا ان کا سفر عزم اور محنت کی اعلیٰ مثال ہے۔

رضوان ساجن ممبئی کے ایک عام گھرانے میں پیدا ہوئے اور مالی مشکلات کے باعث کم عمری میں ہی محنت مزدوری پر مجبور ہوگئے۔ اپنی کفالت کے لیے انہوں نے سڑکوں پر کتابیں اور دودھ بیچنے جیسے چھوٹے کام کیے لیکن پھر ایک بڑا دھچکا اس وقت لگا جب ان کے والد کا انتقال ہوگیا اور وہ بہتر مستقبل کے لیے بیرون ملک جانے پر مجبور ہوگئے۔

1981ء میں انہوں نے کویت کا رخ کیا، جہاں انہیں ایک کمپنی میں ٹرینی سیلز مین کے طور پر کام مل گیا۔ اس تجربے نے ان میں کاروباری سوجھ بوجھ اور مارکیٹنگ کی مہارت پیدا کی، جو آگے چل کر ان کے کامیاب کیریئر کی بنیاد بنی۔

کئی سال محنت کے بعد1993 میں رضوان ساجن نے ایک جرأت مندانہ قدم اٹھاتے ہوئے  ڈینوبے گروپ کی بنیاد رکھی۔ ابتدا میں یہ کمپنی تعمیراتی مواد فراہم کرنے تک محدود تھی لیکن رضوان کی دور اندیشی اور محنت نے اسے ایک بین الاقوامی کاروباری ادارہ بنا دیا۔

ڈینوبے گروپ وقت کے ساتھ ساتھ گھریلو سجاوٹ، رئیل اسٹیٹ اور دیگر کئی شعبوں میں بھی پھیل گیا۔ آج یہ گروپ سعودی عرب، قطر، بحرین، عمان اور بھارت سمیت کئی ممالک میں کام کر رہا ہے اور تعمیرات و ہوم انٹیریئر میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آج ڈینوبے گروپ روزانہ ایک ارب (پاکستانی) روپے سے زائد کماتا ہے اور اس کے کل اثاثے 2.5 ارب ڈالرز سے تجاوز کر چکے ہیں۔ رضوان ساجن کی یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ محنت، لگن اور صحیح فیصلے ایک عام آدمی کو بھی کامیابی کی بلندیوں تک پہنچا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سوڈان کی ایک مصروف مارکیٹ پر حملہ، کم از کم 54 افراد ہلاک
  • عون چوہدری سے ملاقات عاطف خان کے گلے پڑ گئی، علی امین گنڈاپور کے طعنے
  • ایف پی سی سی آئی کا جنوری میں ریکارڈ ٹیکس جمع ہونے کا خیرمقدم
  • جنوری میں ریکارڈ 872 ارب کی ٹیکس کلیکشن خوش آئند ہے، عاطف اکرام شیخ
  • ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر17انٹر کرکٹ ، زون 6نے ٹورنامنٹ جیت لیا
  • سڑکوں پر دودھ اور کتب فروخت سے اربوں کی سلطنت تک کا سفر
  • یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائیگا، چودھری انوار الحق
  • مسٹر بیسٹ اور دیگر سرمایہ کاروں کی ٹک ٹاک کے امریکی شیئرز کے لیے 20 ارب ڈالر کی پیش کش
  • انجینئر انور گروپ کی امیر مقام سے ملاقات، جی بی میں پارٹی معاملات پر شدید تحفظات کا اظہار