لوئر دیر: خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
لوئر دیر: خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جن میں 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تیمرگرہ ٹیچنگ اسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر عباس کاکہنا ہےکہ زچہ اور تمام نومولود مکمل طور پر صحت مند ہیں، بچوں کے والد سراج خان نے اس خوشخبری پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان میں ایک سے زائد بچوں کی پیدائش کے حالیہ واقعات
خیال رہےکہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ گزشتہ ماہ بنوں میں بھی ایک خاتون کے ہاں 5 بچوں کی ولادت ہوئی تھی، اس سے قبل فروری 2023 میں ملتان میں ایک خاتون نے چھ جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا جب کہ 2022 میں لاہور میں بھی ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 7 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔
پاکستان کی آبادی اور پیدائشی شرح
پاکستان کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ممالک میں ہوتا ہے۔ 2024 کے تخمینے کے مطابق، پاکستان کی آبادی 240 ملین (24 کروڑ) سے تجاوز کرچکی ہے، ملک میں پیدائش کی شرح نسبتاً زیادہ ہے، اور ایک اندازے کے مطابق ہر سال 35 سے 40 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت کی بہتر سہولیات اور زچہ و بچہ کی دیکھ بھال میں بہتری کے باعث زیادہ تعداد میں بچوں کی صحت مند پیدائش کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
پاکستان میں ایسے نایاب واقعات وقتاً فوقتاً سامنے آتے رہتے ہیں، جو ملک میں صحت کے شعبے میں ہونے والی پیشرفت کو بھی نمایاں کرتے ہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل بچوں کی پیدائش خاتون کے ہاں ایک خاتون
پڑھیں:
مانسہرہ: خاتون سمیت 4 منشیات فروش گرفتار
—فائل فوٹومانسہرہ میں پولیس نے خاتون سمیت 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ضلع بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
گرفتار ہونے والے منشیات فروشوں کے قبضے سے چرس، آئس، ہیروئن اور غیر قانونی اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔
کراچیمبینہ ٹاؤن پولیس نے یونیورسٹی اور کالج کے...
مختلف کارروائیوں میں منشیات فروش عارف سے 540 گرام ہیروئن اور 1 پستول برآمد ہوا ہے۔
منشیات فروش آصف کے قبضے سے 560 گرام آئس اور 30 بور کا ایک پستول ملا ہے۔
فیاض شاہ سے 470 گرام ہیروئن اور 1 پستول بر آمد ہوا، جبکہ خاتون منشیات فروش زوجہ عبداللطیف سے 2 کلو گرام سے زائد چرس بر آمد ہوئی ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔