اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکول سے باہر بچوں کی تعداد بھارت سے بہت زیادہ ہے۔کراچی کی نجی یونیورسٹی سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سسٹم آف گورننس فیل ہوچکا، ملتان سکھر، لاہور اسلام آباد موٹروے بن جاتی ہے، سندھ تک آتے آتے پیسہ ختم ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل تک شہباز شریف پیکا قوانین کے خلاف اور عمران خان حامی تھے، آج سب الٹ ہوگیا۔سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ بھارت میں 11 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں جبکہ پاکستان میں 2 کروڑ 65 لاکھ بچے سکول سے باہر ہیں، پاکستان میں سکول سے باہر بچوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایا کار پاکستانیوں کو مال فروخت کرنے کےلیے آتا ہے، فارن انویسٹمنٹ کو بھول جائیں۔مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ پہلے مقامی سرمایا کاروں سے سرمایا کاری کروائیں، ایسا بیرونی سرمایا کار ہو جو یہاں مال بنا کر ایکسپورٹ کرے۔

رواں سال جون تک سٹارلنک کی سروسز پاکستان میں دستیاب ہوں گی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سکول سے باہر پاکستان میں کہا کہ

پڑھیں:

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی اپنے بچوں کو کیا کھلاتے ہیں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)معروف کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کا شمار سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے جوڑوں میں ہوتا ہے۔ ان کی سادگی، محبت اور طرزِ زندگی کے مداح نہ صرف فلم انڈسٹری بلکہ کرکٹ برادری میں بھی موجود ہیں۔ دونوں کی پہلی ملاقات 2013 میں ہوئی، اور دو سال بعد 2015 میں انہوں نے اپنے تعلق کو عوامی سطح پر قبول کیا۔ 2017 میں یہ جوڑا ازدواجی بندھن میں بندھا اور اب ان کے دو بچے ہیں، بیٹی وامیکا کوہلی اور بیٹا اکائے کوہلی**۔

یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ ویرات اور انوشکا اپنی اولاد کو بہترین اور آرام دہ زندگی فراہم کر رہے ہیں، لیکن وہ بچوں کی خوراک کے معاملے میں کافی محتاط ہیں۔ جب سے وامیکا پیدا ہوئی، تب سے یہ جوڑا لندن منتقل ہو گیا۔ اگرچہ وہ کبھی کبھار ممبئی آتے ہیں، لیکن زیادہ تر وقت برطانیہ میں ہی گزارتے ہیں۔

ویرات اور انوشکا کا ماننا ہے کہ بچوں کو گھریلو کھانے دینے چاہئیں جو مکمل غذائیت سے بھرپور ہوں۔ حیران کن طور پر، ان کے بچے بھی ہوٹلوں اور ریستورانوں کے بجائے گھریلو کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بری خبر

متعلقہ مضامین

  • ہم تین سال سے غریب ہو رہے ہیں، سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل
  • پاکستان میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد بھارت سے بہت زیادہ ہے، مفتاح اسماعیل
  • کسان کو براہِ راست سبسڈی دی جائے: مفتاح اسماعیل
  • سابق وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کسانوں کے حوالے سے اہم تجویز دیدی
  • ڈبلیو سی ایل ٹی 20 سیزن 2 میں پاک بھارت مقابلے پر سب کی نگاہ
  • نوکری پیشہ افراد پر ٹیکس کم کیا جائے، مفتاح اسماعیل کا مطالبہ
  • انوشکا شرما اور ویرات کوہلی اپنے بچوں کو کیا کھلاتے ہیں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
  • پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا
  • عمران خان میں زیادہ جمہوری مادہ نہیں، کسی حکومت مخالف اتحاد میں شامل نہیں ہورہے، مفتاح اسماعیل