2025-02-04@18:05:07 GMT
تلاش کی گنتی: 29

«سکول سے باہر»:

    کراچی:سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد بھارت سے بہت زیادہ ہے۔ کراچی کی نجی یونیورسٹی سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سسٹم آف گورننس فیل ہوچکا، ملتان سکھر، لاہور اسلام آباد موٹروے بن جاتی ہے، سندھ تک آتے آتے پیسا ختم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل تک شہباز شریف پیکا قوانین کے خلاف اور عمران خان حامی تھے، آج سب الٹ ہوگیا۔ سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ بھارت میں 11 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں جبکہ پاکستان میں 2 کروڑ 65 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، پاکستان میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکول سے باہر بچوں کی تعداد بھارت سے بہت زیادہ ہے۔کراچی کی نجی یونیورسٹی سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سسٹم آف گورننس فیل ہوچکا، ملتان سکھر، لاہور اسلام آباد موٹروے بن جاتی ہے، سندھ تک آتے آتے پیسہ ختم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل تک شہباز شریف پیکا قوانین کے خلاف اور عمران خان حامی تھے، آج سب الٹ ہوگیا۔سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ بھارت میں 11 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں جبکہ پاکستان میں 2 کروڑ 65 لاکھ بچے سکول سے باہر ہیں، پاکستان میں سکول سے باہر بچوں کی تعداد دنیا میں سب سے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے حق پرست رکن قومی اسمبلی این اے 219 پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے القمر انگلش پبلک اسکول بسم اللہ سٹی کیمپس کے اسپورٹس گالا میں شرکت کی ،اسپورٹس گالا افضال گرا¶نڈ لطیف آباد میں منعقد ہوا جس میں طلبہ و طالباتنے کھیلوں کی سرگرمیوں کے علاوہ مختلف فن کا مظاہرہ کیا، تقریب میں اسکول انتظامیہ و اساتذہ شعبہ تعلیم سے منسلک افراد نے بھی شرکت کی اور طلبہ و طالبات نے کھیلوں کے علاوہ ملی نغموں و دیگر کرتب پیش کرنے پر انعامات پیش کیے، حق پرست رکن قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے طالبعلموں کی ذہنی نشوونما...
    حیدرآباد،ماڈل اسکول ویونیورسٹی کیمپس کی ٹیچرز کی جانب سے پرنسپل سید احسان اللہ راشدی کی حمایت میں مظاہرہ کیا جارہا ہے
    سندھ حکومت نے عالمی ادارے کے اشتراک سے سرکاری اسکولوں میں بچوں کو دوپہر کا مفت کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکو اوشی یاما (Coco Ushiyama) نے ملاقات کی ہے، جس میں اسکولوں کے بچوں میں غذائیت کی کمی اور خوراک جیسے چیلنجز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔پروگرام کا پہلا مرحلہ کراچی کے ضلع ملیر سے شروع ہوگا، اس سلسلے میں بیس لائن سروے بھی کیا جائے گا۔ اس پروگرام کی مدد سے 11 ہزار بچوں اور بچیوں کو 2 سال تک اسکول میں ’’ہاٹ میل لنچ بکس‘‘ مہیا کیے جائیں گے۔پروگرام کے ایک سال کے نتائج کی بنیاد پر دیگر شہروں کے...
    جنید ریاض: پنجاب کی کابینہ نے فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن رولز 2014 کی منظوری دے دی ، جس کے تحت تمام پرائیویٹ اسکولز کو اپنے اداروں میں 10 فیصد مستحق بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنا ہوگا۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نذیر ووٹو نے نئے رولز کی کابینہ سے منظوری حاصل کی ہے اور اس حوالے سے اہم احکامات جاری کیے ہیں۔ نئے رولز کے مطابق، پرائیویٹ اسکولز بچوں سے ایڈمیشن، ٹیوشن، سکیورٹی اور دیگر کوئی بھی اضافی چارجز وصول نہیں کر سکیں گے۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے بتایا کہ صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز آؤٹ آف سکول بچوں کا ڈیٹا اکٹھا کریں گی تاکہ مستحق بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جا سکے۔ پاک چین دوستی پرلگائے گئے...
    ٹنڈوجام: گورنمنٹ پرائمری اسکول حیدر شاہ آبڑی میں سینئر استاد لال محمد سموں کی جانب سے غریب اور مستحق طلباء میں کپڑے تقسیم کے جا رہے ہیں
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کا عالمی ادارہ خوراک کے اشتراک سے سرکاری اسکول میں بچوں کو دوپہر کا مفت کھانا فراہم کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکو اوشی یاما (Ms. Coco Ushiyama) کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بچوں میں غذائیت کی کمی اور خوراک جیسے چیلینجز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پروگرام کا پہلا مرحلہ کراچی کے ضلع ملیر سے شروع کیا جائیگا جبکہ اس سلسلے میں اسکولز اور ملحقہ علاقوں کا بیس لائین سروے بھی کیا جائے گا، اس پروگرام کی مدد سے 11 ہزار بچوں اور بچیوں...
    کراچی: سندھ حکومت کا عالمی ادارۂ خوراک کے اشتراک سے سرکاری اسکول میں بچوں کو دوپہر کا مفت کھانا فراہم کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکو اوشی یاما کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بچوں میں غذائیت کی کمی اور خوراک جیسے چیلینجز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کے روز محکمہ اسکول ایجوکیش کے آفس میں ہونے والی ملاقات کے دوران سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ زاہد علی عباسی اور دیگر آفیشلز موجود تھے۔  اس موقع پر صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے کہا کہ خاندانی وسائل میں مشکلات اور آبادی کے رجحان کے سبب...
    سندھ حکومت کی جانب سے عالمی ادارے کے اشتراک سے سرکاری اسکولز میں بچوں کو دوپہر کا مفت کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکو اوشی یاما نے ملاقات کی جس کے دوران اسکولز کے بچوں میں غذائیت کی کمی اور خوراک جیسے چیلینجز حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے کہا کہ خاندانی وسائل میں مشکلات اور آبادی کے رجحان کے سبب والدین بچوں کو بہتر غذا مہیا نہیں کر پاتے اور بچوں میں غذائیت کی کمی جیسے مسائل کی وجہ سے ان کے سیکھنے کا عمل بھی متاثر ہوتا ہے۔سردار شاہ نے کہا کہ ہم یہ پروگرام...
    کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے عالمی ادارے کے اشتراک سے سرکاری اسکولز میں بچوں کو دوپہر کا مفت کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکو اوشی یاما نے ملاقات کی جس کے دوران اسکولز کے بچوں میں غذائیت کی کمی اور خوراک جیسے چیلینجز حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے کہا کہ خاندانی وسائل میں مشکلات اور آبادی کے رجحان کے سبب والدین بچوں کو بہتر غذا مہیا نہیں کر پاتے اور بچوں میں غذائیت کی کمی جیسے مسائل کی وجہ سے ان کے سیکھنے کا عمل بھی متاثر ہوتا ہے۔ سردار شاہ نے کہا کہ ہم...
    ویب ڈیسک— امریکہ کی جانب سے پابندیوں کے انتباہ کے بعد جنوبی امریکہ کا ملک کولمبیا امریکی فوجی طیاروں کے ذریعے اپنے تارکینِ وطن کی واپسی پر رضامند ہو گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں ممالک میں اتفاق ہو گیا ہے کہ کولمبیا اپنے تارکینِ وطن کو بغیر کسی رکاوٹ کے قبول کرے گا اور یہ امریکی فوجی طیاروں کے ذریعے ہی کولمبیا پہنچائے جائیں گے۔ اس سے قبل کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو نے دو امریکی فوجی طیاروں کے ذریعے اپنے تارکینِ وطن کو واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اُسی صورت میں اپنے تارکینِ وطن کو واپس لیں گے جب امریکہ ان کے ساتھ عزت کے ساتھ...
    کراچی: انٹرنیشنل لیگ ٹوئنٹی 20 میں ہفتے کی شب ایم آئی ایمریٹس اور گلف جائنٹس میچ میں ساڑھے 3 منٹ کے دوران بڑا ڈرامہ دیکھنے کو ملا۔ ایمریٹس کے کپتان نکولس پوران نے حریف کلب کے ٹام کرن کو کریز سے باہر نکل جانے پر رن آؤٹ قرار دینے کی اپیل کی، جس پر تھرڈ امپائر نے فیصلہ پوران کی ٹیم کے حق میں دے دیا۔  جائنٹس کی اننگز کے 18 ویں اوور میں انہیں اختتامی 13 بالز پر فتح کیلیے 18 رنز درکار تھے، مارک ایڈائر نے اوور کی آخری گیند کو لانگ آف کی جانب کھیل کر سنگل رن بنایا۔  کرن نے ایک رن مکمل کرنے کے بعد دوسرے کے لیے کریز سے قدم باہر نکالے...
    نواب شاہ: کمشنر شہید بینظیر آباد ندیم احمد ابڑو ریسکیو 1122 ، گورنمنٹ گرلز اسکول، ایچ ایم خواجہ لائبریری اور میوزیم کا دورہ کر رہے ہیں
    فوٹو بشکریہ رپورٹر فلسطینی یونیورسٹی غزہ کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر سالم صباح نے کہا ہے کہ غزہ کی تمام جامعات اور اسکول تباہ ہوچکے ہیں۔انہوں نے یہ بات منگل کو اسلامی ممالک کی تنظیم، تنظیمِ تعاون اسلامی (او آئی سی) کے ذیلی ادارے اسٹینڈنگ کمیٹی فار سائنٹفک اینڈ ٹیکنالوجیکل کوآپریشن (کامسٹیک) کے تحت کنسورشین آف ایکسیلنس کا سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔پروفیسر ڈاکٹر سالم صباح کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے 14 ہزار بچوں شہید کیے جبکہ ہزاروں زخمی ہیں، غزہ میں زندگی بہت مشکل ہو چکی ہے اور تعلیم ختم ہو چکی ہے۔ اسلام آباد: کامسٹیک کا 2 روزہ سالانہ اجلاساسلامی ممالک کی تنظیم، تنظیمِ تعاون اسلامی (او آئی سی) کے ذیلی ادارے...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کااجلاس ہورہا ہے کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے علاقے میں مڈل اسکولوں کی کمی کے باعث پرائمری پاس کرنے والے 46 فیصد طلبہ کے اسکول چھوڑنے پر تشویش کا اظہا کرتے ہوئے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلیے پرائمری اسکولوں میں دو پہر کو مڈل اسکول کلاسز کی شفٹیں متعارف کرائیں۔ مراد علی شاہ کا پسماندہ علاقوں میں این جی اوز کے تحت چلنے والے اسکولوں کادورہ، این جی اوز کی کوششوں کو سراہا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزیر اعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کودرپیش 2 بڑے چیلنجز...
    اسکول بوائز کرکٹ ٹیم کا شاہد آفریدی کے ساتھ اسکول گرلز کرکٹ ٹیم کا شاہد آفریدی کے ساتھ سعودی عرب کے ساحلی شہرجدہ میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کرکٹ آل راؤنڈر اورقومی ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی، قونصل جنرل پاکستان خالد مجید، ڈپٹی قونصل جنرل عدنان جاوید اور اسکول کے پرنسپل عدنان ناصر کے ساتھ طلباء و طالبات سے ملنے اسکول کے شہید بےنظیربھٹو میموریل آڈیوٹوریم پہنچے توان کا زبردست استقبال ہوا، ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور شرکاء نے ویلکم ویلکم کے نعرے بلند کئے۔ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے قونصل جنرل خالد مجید، اسکول پرنسپل عدنان ناصر، طلباء طالبات اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سکول کے طلبا اور...
    کراچی: طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ناشتے کے بغیر اسکول جانے والے بچوں میں غذائی قلت، کمزوری، اور پڑھائی میں عدم دلچسپی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر پانچویں جماعت تک کے بچوں میں یہ رجحان زیادہ عام ہے۔  ان خیالات کا اظہار طبی ماہرین نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کے دوران کیا۔ ماہر امراض نفسیات ڈاکٹر اقبال آفریدی نے کہا کہ غذائیت اور ذہنی صحت ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ماہرین غذائیت اور ماہرین امراض نفسیات مل کر نیوٹریشنل سائکائٹری کے تصور کو فروغ دے رہے ہیں، تاہم یہ فیلڈ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بچے یا افراد کھانے...
    لاہور : لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت نے سکولز بسوں کے حوالے سے مجوزہ قواعد عدالت میں پیش کیے۔ جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی جس میں شہری ہارون فاروق اور دیگر کی سموگ تدارک سے متعلق شکایات شامل تھیں۔   سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت گلی محلوں میں سکولز کو بسوں سے استثنیٰ دینے پر غور کر رہی ہے، اور 4 ہزار روپے سے کم فیس والے سکولز کو بھی بسوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، جو سکول اس حوالے سے قواعد کی خلاف ورزی کریں گے، ان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔...
    جدہ: شاہد آفریدی فائونڈیشن اسکول سعودیہ میں شاہد آفریدی شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں جدہ (سید: مسرت خلیل) شاہد آفریدی فاؤنڈین گاؤں کے لوگوں کی جو بے مثال خدمات انجام دے رہی ہے، اس سے متاثر ہوکر شہر کے لوگ بھی اب گاؤں کا رخ کرنے لگے ہیں۔ ان کی اچھی خاصی تعداد کا اعتماد دیکھ کرخوشی ہوتی ہے، یہ بات فاونڈیشن کے بانی چیئرمین اور پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کرکٹ آل راؤنڈر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی نے جدہ میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول رحاب میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں تقرر کرتے ہوئے کہی۔ استقبالیہ میں قونصل جنرل پاکستان خالد مجید، ڈپٹی قونصل جنرل عدنان جاوید، قونصلیٹ اسٹاف انس خلیل مدنی،...
    کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں نوجوان سے موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ بلدیہ کالونی سیکٹر فائیو جے میں صبح سویرے لوٹ مار کے دوران ڈکیتوں نے بچے کو اسکول چھوڑنے کیلئے آنے والے نوجوان کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔ تین موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈکیت بے خوف ہوکر گلیوں میں گشت کرتے ہوئے آئے اور شہری سے قیمتی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ ملزمان مزاحمت پر شہری کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے، واردات اسکول کے طالب علموں کے سامنے ہوئی، پینٹ شرٹ پہنے تمام ملزمان ہیلمٹ لگائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے انکی شناخت میں دشواری کا سامنا ہے۔  
    حیدرآباد: ہمارا اعلان پر امن پاکستان کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے دورے کے موقع اساتذہ کے ہمراہ
    وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ — فائل فوٹو وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ وفاق نے اسکولوں کی بحالی کے لیے 5 ارب روپے دیے ہیں۔ سردار شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم صوبوں کا کام ہے صوبوں نے ہی کام کرنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ تعلیم کا سیکٹر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے،  وفاق عملی طور پر بھی ہمیں سپورٹ کرے۔ ہر گلی میں ماسٹرز ڈگری والے بے روزگار موجود ہیں: وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ ہر گلی میں ماسٹرز کی ڈگری والے لوگ موجود ہیں لیکن ان کے پاس نوکری نہیں ہے۔ وزیرِ تعلیم سندھ نے کہا...
    عوامی انتخاب پر وینزویلا کے صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شیطانی مداخلتوں اور یکطرفہ و غیر قانونی پابندیوں کیخلاف کاراکاس کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمعیل بقائی نے وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو کو عوامی انتخاب و حلف برداری پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں وینزویلا کے صدر کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسمعيل بقائی نے تاکید کی کہ ہم ایران و وینزویلا، دونوں اقوام کی خیر و صلاح کے لئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی توسيع کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، شیطانی مداخلتوں اور...
    نواب شاہ (نمائندہ جسارت) تعلیمی ادارے جلاد کا منظر پیش کرنے لگے، سیاسی بنیادوں پر بھرتی کے نتائج سامنے آنے لگے، شہریوں میں شدید غصے کا اظہار، شہری نے پریس کلب پر بچے کے ہمراہ احتجاج کیا، اس سے قبل ہیڈ ماسٹر نے بچوں کے بال کاٹ دیے تھے، اسکولوں سے برطرف کرنے کے بجائے معطل کرکے ایسے اُستادوں کو بچا لیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکول ٹیچر جلاد بن گیا، ٹیچر نے طالب علم پر مبینہ تشدد کیا ہے۔ اس سلسلے میں سرکاری اسکول ٹیچر کے تشدد کا نشانہ بننے والے طالب علم ذاکر نے اپنے چچا نوشاد علی کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مہران کالونی کے سرکاری اسکول میں...
    لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) جیل کالونی کی سڑکوں کی خستہ حالی اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی عمارت کی تباہی کے باعث اسکول کی طالبات کا احتجاج، محکمہ تعلیم کے حکام سے اسکول کی عمارت کی تعمیر سمیت ضلع بھر میں سڑک کی تعمیر کا مطالبہ۔ اس موقع پر مظاہرین طیبہ، عائشہ، آمنہ، ماریہ، ریحانہ اور اسکول کی ہیڈ مسٹریس نجمہ نساء نے میڈیا کو بتایا کہ جیل کالونی میں قائم گرلز ہائی اسکول کی عمارت کو گرا کر اسکول کی تعمیر شروع کردی گئی، چند ماہ قبل 2 ماہ سے بند ہے جس کی وجہ سے طلباء کی پڑھائی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل کالونی روڈ کئی سال سے خستہ حالی کا شکار ہے، جہاں...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) میٹرک و انٹر بورڈز کے چیئرمین پروفیسر شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ غیر نصابی سرگرمیاں طلباء میں مثبت رجحانات کو جنم دیتی ہیں، کھیلوں کی سرگرمیوں سے نہ صرف جسمانی و ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ طلباء میں خود اعتمادی، نظم و ضبط اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دار ارقم اسکول فیڈرل بی ایریا برانچ کے سالانہ اسپورٹس فیسٹیول کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر دار ارقم اسکول کے پرنسپل سید ساجد احمد، موئے تھائے کک باکسنگ کے ورلڈ چمپئن آغاکلیم، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر حامد الرحمٰن اور اے آر وائے نیوز کے اینکرپرسن اشفاق ستی بھی موجود تھے۔...
    کراچی: میٹرک و انٹر بورڈز کے چیئرمین پروفیسر شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ غیر نصابی سرگرمیاں طلباء میں مثبت رجحانات کو جنم دیتی ہیں۔ پروفیسر شرف علی شاہ کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے نہ صرف جسمانی و ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ طلباء میں خود اعتمادی، نظم و ضبط اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دار ارقم اسکول فیڈرل بی ایریا برانچ کے سالانہ اسپورٹس فیسٹیول کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر دار ارقم اسکول کے پرنسپل سید ساجد احمد، موئے تھائے کک باکسنگ کے ورلڈ چیمپئن آغاکلیم، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر حامد الرحمٰن اور اے آر وائے نیوز...
۱