شاہد آفریدی فاؤنڈیشن ایک غیرمنافع بخش تنظیم ہے
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
جدہ: شاہد آفریدی فائونڈیشن اسکول سعودیہ میں شاہد آفریدی شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں
جدہ (سید: مسرت خلیل) شاہد آفریدی فاؤنڈین گاؤں کے لوگوں کی جو بے مثال خدمات انجام دے رہی ہے، اس سے متاثر ہوکر شہر کے لوگ بھی اب گاؤں کا رخ کرنے لگے ہیں۔ ان کی اچھی خاصی تعداد کا اعتماد دیکھ کرخوشی ہوتی ہے، یہ بات فاونڈیشن کے بانی چیئرمین اور پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کرکٹ آل راؤنڈر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی نے جدہ میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول رحاب میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں تقرر کرتے ہوئے کہی۔ استقبالیہ میں قونصل جنرل پاکستان خالد مجید، ڈپٹی قونصل جنرل عدنان جاوید، قونصلیٹ اسٹاف انس خلیل مدنی، فیصل علی، اسکول کے پرنسپل عدنان ناصر، میڈیا کے نمائندوں اور اسکول کے طلبا وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شاہد آفریدی نے بتایا کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن ایک غیرمنافع بخش تنظیم ہے۔ ہمارے کئی پروجیکیٹس ہیں جن میں تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، پانی تک رسائی، کھیلوں کی بحالی اور ایمرجنسی ریلیف رسپانس کے حوالے سے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شاہد ا فریدی
پڑھیں:
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ترکیے اور ایران کے سفیروں کی ملاقات
فائل فوٹواسلام آباد میں چیف جسٹس سے ترک سفیر عرفان نذیر اوغلو اور ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے الگ الگ ملاقات کی۔
سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے دونوں معزز سفیروں کو خوش آمدید کہا۔
چیف جسٹس نے پاکستان، ترکیے اور ایران کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے تینوں ممالک کے عوام کے درمیان مشترکہ ثقافتی ورثے اور باہمی احترام کو اجاگر کیا۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پاکستان اور ترکیے کے درمیان مضبوط عدالتی تعلقات ہیں، پاک ترک عدالتی روابط کو ضلعی عدلیہ تک بھی توسیع دی جائے۔
اعلامیہ کے مطابق سفیر نذیر اوغلو نے ترک آئینی عدالت کے چیئرمین کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
ترکیہ سفیرنے عدالتی تعاون کومزید فروغ دینے میں ترکیہ کی دلچسپی کا اعادہ کیا۔
سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق ایرانی سفیرسے ملاقات میں چیف جسٹس نے پاک ایران عدالتی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ایرانی سفیرنے ایران کے چیف جسٹس کی جانب سے جسٹس یحییٰ آفریدی کوان کے تقرر پر مبارکباد دی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی سفیر نے چیف جسٹس پاکستان کو ایران کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔
رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران کے چیف جسٹس مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے دونوں متوقع دوروں کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح تبادلے باہمی طور پر سیکھنے اور ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے اہم ہیں۔
چیف جسٹس نے ضلعی عدلیہ کو بھی عدالتی تعاون کے دائرے میں شامل کرنے کی اہمیت پرزوردیا۔
سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے دونوں سفیروں کو یادگاری تحائف پیش کیے۔