کوئٹہ:

کول مائنز ایریا میں بم دھماکے  میں سوات کے 9 مزدور جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہرنائی شاہراہ  کے کول مائنز ایریا میں پک اپ گاڑی پر بم دھماکا ہوا ہے، جس میں 9 مزدور جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق سوات سے ہے۔ ڈی سی ہرنائی حضرت ولی کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کوئلہ کانوں میں مزدوری کرتے تھے ۔ واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو بی ایچ یو شاہرگ منتقل کردیا گیا ہے

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

دھماکا خیز مواد روڈ کنارے نصب تھا، ترجمان صوبائی حکومت
دوسری جانب حکومت بلوچستان نے تحصیل شاہرگ ٹاکری میں روڈ سے متصل دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور قانون نافذ کرنے ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دھماکا خیز مواد روڈ کنارے نصب تھا۔ زخمی مزدوروں کو شاہرگ اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کی مذمت
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں مزدوروں کی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 9 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی مزدوروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق گیا ہے

پڑھیں:

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے 

ویب ڈیسک: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

 زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تاحال ملک کے کسی بھی علاقے سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 60کلو میٹر رہی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
 
 

لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، کیچی بیگ پولیس اسٹیشن کے قریب دستی بم دھماکہ، ایک راہگیر زخمی
  • خیبرپختونخواہ حکومت کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے 
  • راجن پور: گزشتہ رات اغوا ہونے والے 3 مزدور واردات کے چند گھنٹوں میں بازیاب
  • مائنز اینڈ منرلز سے 5 اعشاریہ 70 ارب رائلٹی ملی، ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
  • کوئٹہ: موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ
  • سوات؛کم سن طالبات اسکول کے گہرے کنویں میں گر گئیں، ویڈیو سامنے آ گئی
  • کے پی مائنز اینڈ منرل بل، پی ٹی آئی کا منظوری کے لیے عمران خان سے اجازت لینے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کا کے پی مائنز اینڈ منرل بل کی منظوری کیلیے عمران خان سے اجازت لینے کا فیصلہ
  • کے پی حکومت کا صوبے کو ’ہارڈ ایریا‘ ڈیکلیئر کرنے کا مطالبہ