ٹام کرن رن آؤٹ، نکولس پوران نے واپس بیٹنگ کیلیے بلالیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
کراچی:
انٹرنیشنل لیگ ٹوئنٹی 20 میں ہفتے کی شب ایم آئی ایمریٹس اور گلف جائنٹس میچ میں ساڑھے 3 منٹ کے دوران بڑا ڈرامہ دیکھنے کو ملا۔
ایمریٹس کے کپتان نکولس پوران نے حریف کلب کے ٹام کرن کو کریز سے باہر نکل جانے پر رن آؤٹ قرار دینے کی اپیل کی، جس پر تھرڈ امپائر نے فیصلہ پوران کی ٹیم کے حق میں دے دیا۔
جائنٹس کی اننگز کے 18 ویں اوور میں انہیں اختتامی 13 بالز پر فتح کیلیے 18 رنز درکار تھے، مارک ایڈائر نے اوور کی آخری گیند کو لانگ آف کی جانب کھیل کر سنگل رن بنایا۔
کرن نے ایک رن مکمل کرنے کے بعد دوسرے کے لیے کریز سے قدم باہر نکالے تھے، تاہم اسی اثنا میں وکٹ کیپر پوران نے فیلڈر پولارڈ کے تھرو پر بیلز گرادیں۔
ٹام کرن بھی مایوس ہوکر پویلین واپس چل پڑے تھے لیکن جائنٹس کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور اس پر مطمئن نہیں تھے، اسی دوران پوران نے کرن کو دوبارہ بیٹنگ کے لیے واپس بلالیا، جائنٹس نے مقابلہ 2 وکٹ سے جیت لیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پوران نے
پڑھیں:
ساڑھے 8 لاکھ افغان شہریوں کو واپس بھیجا جاچکا ،وزیر مملکت
غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، فیصلہ کچھ زمینی حقائق پر کرنا پڑا
دہشت گردی کے بہت سے واقعات افغان شہریوں سے جڑ رہے ہیں، طلال چودھری
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، افغانی ہمارے بھائی ہیں لیکن فیصلہ کچھ زمینی حقائق پر کرنا پڑا۔پریس کانفرنس کے دوران سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ تمام غیر ملکی شہری ہمارے لیے قابل احترام ہیں، ملک میں دہشت گردی کے تناظر میں انخلا کا فیصلہ کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ 30 اکتوبر 2023 کو غیرملکیوں کے انخلا کی پالیسی تیار کی گئی، پہلے مرحلے میں کاغذات نہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو واپس بھیجا گیا، دوسرے مرحلے میں 13 فروری 2025 کو افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے لیے کابینہ نے فیصلہ کیا انہیں واپس بھیجا جائے گا اور ان کے لیے 31 مارچ 2025 کی ڈیڈلائن دی گئی جب کہ تیسرے مرحلے میں افغان کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کا انخلا جاری ہے، غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، اب تک غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 8 لاکھ 57 ہزار 157 کو واپس اپنے ممالک میں بھیجا جاچکا ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ ملک میں افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے شہریوں کی تعداد 8 لاکھ 15 ہزار 247 پاکستان میں رجسٹرڈ ہیں اور پی او آر پروگرام پاکستان میں 2006 سے شروع ہوا اور 2023 تک جاری رہا اس میں 15 لاکھ 69 ہزار 522 افغان شہری اس میں رجسٹرڈ ہوئے تھے۔ انہوںنے کہاکہ افغان شہری ہمارے بھائی ہیں ان کے لیے ہمارے دل میں بہت احترام ہے تاہم فیصلہ کچھ زمینی حقائق پر کرنا پڑا، اس وقت پاکستان میں جو دہشت گردی ہورہی ہے اس کے بہت سے واقعات افغان شہریوں سے جڑ رہے ہیں۔