نواب شاہ: سرکاری ٹیچر جلاد بن گیا، بچے پر تشدد، آنکھ متاثر
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
نواب شاہ (نمائندہ جسارت) تعلیمی ادارے جلاد کا منظر پیش کرنے لگے، سیاسی بنیادوں پر بھرتی کے نتائج سامنے آنے لگے، شہریوں میں شدید غصے کا اظہار، شہری نے پریس کلب پر بچے کے ہمراہ احتجاج کیا، اس سے قبل ہیڈ ماسٹر نے بچوں کے بال کاٹ دیے تھے، اسکولوں سے برطرف کرنے کے بجائے معطل کرکے ایسے اُستادوں کو بچا لیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکول ٹیچر جلاد بن گیا، ٹیچر نے طالب علم پر مبینہ تشدد کیا ہے۔ اس سلسلے میں سرکاری اسکول ٹیچر کے تشدد کا نشانہ بننے والے طالب علم ذاکر نے اپنے چچا نوشاد علی کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مہران کالونی کے سرکاری اسکول میں ٹیچر عابد علی زرداری نے تشدد کیا ہے، جس سے معصوم بچے کی ایک آنکھ بری طرح متاثر ہوئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم واقعے کا نوٹس لیں، بتایا جا رہا ہے کہ سرکاری اسکول میں بچے پر تشدد کرنے والا بااثر ٹیچر زرداری ہے، بچے پر لاتوں، مکوں کی برسات کرکے آنکھ ضائع کی ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرکاری اسکول
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے
کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کراچی میں صدرِ مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری 18 اپریل کو ہونے والے جلسے سے بھی خطاب کریں گے، جو پیپلزپارٹی کے موجودہ سیاسی لائحہ عمل اور آئندہ حکمتِ عملی کے حوالے سے اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت اس جلسے کے ذریعے عوامی رابطہ مہم کو مزید متحرک کرنے اور آئندہ سیاسی اقدامات کا خاکہ پیش کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ جلسے میں پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنما، کارکنان اور بڑی تعداد میں عوام کی شرکت متوقع ہے۔