گلگت، تیز رفتار گاڑی نے سکول جانے والی تین طالبات کو کچل ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
غذر شاہراہ بسین کے مقام پر تیز رفتار پروڈو گاڑی نے سکول جانے والی تین طالبات کو کچل ڈالا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں تین طالبات جاں بحق ہو گئی ہیں جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت میں غذر شاہراہ پر ٹریفک کے ایک المناک حادثے میں تین طالبات جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق غذر شاہراہ بسین کے مقام پر تیز رفتار پروڈو گاڑی نے سکول جانے والی تین طالبات کو کچل ڈالا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں تین طالبات جاں بحق ہو گئی ہیں جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگا دی اور شاہراہ بند کر کے احتجاج شروع کر دیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تین طالبات
پڑھیں:
کراچی: تیز رفتار ٹرالر کی کار، موٹر سائیکل، رکشے کو ٹکر، باپ، بیٹا جاں بحق، 2 زخمی
کراچی کے نیٹی جیٹی پل پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جب تیز رفتار ٹریلر نے کار، موٹر سائیکل اور رکشے کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں باپ، بیٹا جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کے علاقے نیٹی جیٹی پل سے آئی سی آئی پل کی جانب جاتے ہوئے تیز رفتار ٹریلررجسٹریشن نمبرایس ایم اے 129 نے عقب سے کار، موٹرسائیکل اور رکشے کو ٹکرماردی، حادثے کے نتیجے میں سیاہ رنگ کی کار رجسٹریشن نمبربی ایم 4598 پل پر لگی آہنی باڑ توڑتے ہوئے پل سے نیچے لوہے کے پائپوں پر جا گری۔
حادثے میں گاڑی میں سوار باپ، بیٹا موقع پرجاں بحق اورایک بیٹا زخمی ہوگیا جنہیں پہلے نجی اسپتال اوربعدازاں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حادثے میں رکشہ ڈرائیوربھی شدید زخمی ہوگیا، حادثے کے بعد نیٹی جیٹی پل پربدترین ٹریفک جام ہو گیا اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اوربدترین ٹریفک جام ہو گیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 62 سالہ محمد اشرف ولد عبداللہ ان کا بیٹا 40 سالہ نوید محمد اشرف شامل ہیں، حادثے میں متوفی محمد اشرف کا دوسرا بیٹا عثمان محمد اشرف اورایک رکشہ ڈرائیورشمس الحہی زخمی ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، ایس ایچ اوڈاکس نفیس الرحمن نے بتایا خوفناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے متوفی محمد اشرف صنعت کارہیں اورڈیفنس واقعے اپنی رہائش گاہ سے سائٹ ایریا میں واقع اپنی فیکٹری اشرف انٹرپرائزجا رہے تھے کہ نیٹی جیٹی پل سے آئی سی آئی کی جانب جاتے ہوئے ٹریلر نے گاڑی، موٹر سائیکل اوررکشے کو ٹکر ماردی۔
ٹکر کے نتیجے میں گاڑی پل سے نیچے جا گری گاڑی میں سوار صنعت کار باپ بیٹا جاں بحق اور ایک بیٹے سمیت رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
انھوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیورموقع پرسے فرارہوگیا، پولیس نے ٹریلر کو قبضے میں لیکراس کی تلاش شروع کردی ہے۔