غزہ کی تمام جامعات اور اسکول تباہ ہوچکے ہیں: ڈاکٹر سالم صباح
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
فوٹو بشکریہ رپورٹر
فلسطینی یونیورسٹی غزہ کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر سالم صباح نے کہا ہے کہ غزہ کی تمام جامعات اور اسکول تباہ ہوچکے ہیں۔
انہوں نے یہ بات منگل کو اسلامی ممالک کی تنظیم، تنظیمِ تعاون اسلامی (او آئی سی) کے ذیلی ادارے اسٹینڈنگ کمیٹی فار سائنٹفک اینڈ ٹیکنالوجیکل کوآپریشن (کامسٹیک) کے تحت کنسورشین آف ایکسیلنس کا سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔
پروفیسر ڈاکٹر سالم صباح کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے 14 ہزار بچوں شہید کیے جبکہ ہزاروں زخمی ہیں، غزہ میں زندگی بہت مشکل ہو چکی ہے اور تعلیم ختم ہو چکی ہے۔
اسلامی ممالک کی تنظیم، تنظیمِ تعاون اسلامی (او آئی سی) کے ذیلی ادارے اسٹینڈنگ کمیٹی فار سائنٹفک اینڈ ٹیکنالوجیکل کوآپریشن ( کامسٹیک) کے تحت کنسورشین آف ایکسیلنس کا 2 روزہ سالانہ اجلاس اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت 10 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔
کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل ڈاکٹر اقبال چوہدری نے کہا کہ فلسطینی طلباء کے لیے 5000 اسکالر شپ دی گئی ہیں جنہیں مزید بڑھایا جائے۔
اس موقع پر قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز نے شرکاء سے کہا کہ وہ اپنی جامعات میں مظلوم فلسطینی طلباء کے لیے زیادہ سے زیادہ اسکالر شپ کے مواقع فراہم کریں۔
جس وقت فلسطینی پروفیسر کو خطاب کی دعوت دی گئی تو ہال کے شرکاء نے کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی ، سی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کا خطرناک دہشت گرد گرفتار
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل 2025)کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے خطرناک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا،ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ،ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سچل میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سندھودیش ریوولوشنری آرمی (ایس آر اے) سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرد سجاد شرعرف ببلو کو گرفتارکیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم سجاد شرماضی میں قتل، اقدامِ قتل اور دھماکہ خیز مواد رکھنے جیسے سنگین مقدمات میں بھی گرفتار ہوچکا ہے۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم حساس مقامات کی ریکی کرتا اور اپنی تنظیم کے دیگر کارندوں کو معلومات فراہم کرتا تھا، جوشہرمیں امن و امان کیلئے خطرات کا باعث تھے۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ اس سے قبل سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکرتے ہوئے راولپنڈی سے دو خطرناک دہشت گردوں بادل سنگھ،سورج سنگھ سمیت 10دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشنز کئے گئے تھے۔سی ٹی ڈی کے مطابق مجموعی طو رپر 189آپریشنز کئے گئے ،راولپنڈی سے دو انتہائی خطرناک دہشت گرد، بادل سنگھ اور سورج سنگھ کو گرفتار کیا گیا تھاجن کا تعلق ننکانہ صاحب سے بتایا گیا تھا۔ گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، 16 ڈیٹونیٹرز، 38 فٹ حفاظتی فیوز تار، پرائمہ کارڈز، پمفلٹس اور نقدی برآمد کی گئی تھی۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائیاں لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور جہلم میں کی گئیں تھیں۔ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے کے دوران 2053 کومبنگ آپریشنز بھی کئے گئے تھے جن کے دوران 82,473 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 263 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔حکام کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔سی ٹی ڈی کا مزید یہ بھی کہنا تھاکہ دہشت گردوں کیلئے پنجاب کی سرزمین تنگ کر دی جائے گی۔محکمہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم تھے۔محفوظ پنجاب کے ہدف پر عملدرآمد جاری ہے اور دہشتگردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔