شطرنج کا مقابلہ، وزیراعلیٰ سندھ کو سرکاری اسکول کی طالبہ کے ہاتھوں شکست
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
چیس چیمپئن مہک مقبول نے 15 چالوں میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو ہرا دیا۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے انڈر 18 قومی چیس چیمپئن مہک مقبول کو مبارکباد دی۔ اسلام ٹائمز۔ سرکاری اسکول کی طالبہ و شطرنج کی انڈر 18 چیمپئن نے وزیراعلیٰ سندھ کو 15 چالوں میں شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سرکاری اسکول ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کی طالبہ مہک مقبول کے درمیان وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں شطرنج کا مقابلہ ہوا۔ وزیراعلی ہاؤس میں شطرنج کا میچ دیکھنے کیلئے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ، وزیر کھیل محمد بخش مہر، سیکریٹری تعلیم ذاہد عباسی، سیکریٹری اسپورٹس علیم لاشاری و دیگر شخصیات موجود تھے۔ چیس چیمپئن مہک مقبول نے 15 چالوں میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو ہرا دیا۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے انڈر 18 قومی چیس چیمپئن مہک مقبول کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مہک مقبول نے سرکاری اسکول کی بہتر تعلیم کے ساتھ شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چیس چیمپئن مہک مقبول سرکاری اسکول مراد علی شاہ اسکول کی
پڑھیں:
ٹانک:بارش کے باعث سرکاری اسکول کے کمرے کی چھت گرگئی
خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں بارش کے باعث سرکاری اسکول کے کمرے کی چھت گر گئی۔
اسکول ٹیچرز کے مطابق ٹانک میں جی پی ایس نمبر 4 قطب کالونی کے کمرے کی چھت رات کے وقت گری۔ اسکول میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا خطرے سے خالی نہیں۔ منہدم کلاس روم میں 3 مختلف کلاسز کے بچوں کو پڑھایا جاتا تھا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق 3 کمروں کے اسکول میں اب 2 کمرے رہ گئے ہیں جو ناقابل استعمال ہیں۔ والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر متبادل جگہ کا بندوبست کرے تاکہ بچوں کا وقت ضائع نہ ہو۔