وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے فرانس کے سفیر نکولس گالے کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سےفرانس کے سفیر نکولس گالے نے ملاقات کی ہے۔
ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ اور فرانسیسی سفیر کے درمیان ہونے والی ملا قات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیا ل کیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے فرانسیسی سفیر کو بتایا کہ اب معاشی صورتِ حال بہتر ہو رہی ہے جس کا فائدہ پورے ملک کو ہو گا، پاکستان میں دہشت گری اندرونی معاملہ نہیں بلکہ یہ بیرونی سازش ہے، دہشت گردی پر کافی قابو پا لیا ہے، سیکیورٹی ادارے بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے فرانسیسی سفیر کو 2022ء کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملک کی معاشی صورتِ حال کے باعث ترقیاتی پروگرام متاثر ہوا ہے، زراعت کے لیے زرعی زمینوں اور آبپاشی کے نظام کو بحال کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے اٹلی کی سفیر ماریلیا ارمیلن نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بتایا ہے کہ ملاقات میں زرعی ٹیکس پر بھی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر فرانسیسی سفیر نے کہا کہ آئی ایم ایف زراعت پر بھی ٹیکس لگانا چاہتا تھا۔
جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے انہیں آگاہ کیا کہ صوبے میں زرعی ٹیکس پہلے سے نافذ تھا، زرعی ٹیکس 3 گنا بڑھایا گیا ہے جو بڑا بوجھ ہو گا، اب زرعی ٹیکس 15 فیصد سے بڑھا کر 45 فیصد کر دیا گیا ہے۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں امن و امان بہت بہتر ہے، صورتِ حال سرمایہ کاروں کے لیے بہت مفید ہے، سندھ حکومت پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ پر بہت اہم منصوبے بنائے اور مزید پر کام جاری ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے فرانسیسی کمپنیوں کو واٹر ڈیسیلی نیشن میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔
جس پر فرانسیسی سفیر نے فرینچ کمپنیز کے لیےسندھ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
فرانسیسی سفیر نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو یو این اوشین کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
یو این اوشین کانفرنس 9 تا 13 جون 2025ء فرانس میں ہو رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ سے فرانسیسی سفیر زرعی ٹیکس
پڑھیں:
محسن نقوی سے عمان کے سفیر کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سلطنت عمان کے سفیر فہد بن سلیمان بن خلف الخروسی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور عمان کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان عمان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، تین لاکھ سے زائد پاکستانی عمان میں مقیم ہیں اور عمان کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں، کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ہنرمند افراد کو عمان بھیجا جائے۔ عمانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے برادرانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ عمانی سفیر نے عمان کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔ دریں اثناء محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔