بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرنے پر 5 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی کا اغاز کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق، شہر میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران 90 افراد نے اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا، تاہم انسداد پولیو ٹیمز کے سمجھانے پر 60 والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے پر رضامند ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: 2025 کی پہلی پولیو مہم کا آغاز: پولیو کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے مزید بتایا کہ اس دوران 5 افراد نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے مسلسل انکار کیا جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلوانے والے والدین کے خلاف مستقبل میں بھی قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کو پولیو ڈارپ نہ پلوانے والے والدین کو قانونی کارروائی سامنا کرنا ہوگا؟

بلوچستان بھر میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3 فروری سے ہوا۔ اس 7 روزہ مہم کے دوران 26 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انسداد پولیو مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ملک بھر میں 73 پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سب سے زیادہ بلوچستان میں 27 پولیو کے کیسز سامنے آئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews افراد انسداد پولیو مہم بلوچستان قانونی کارروائی قطرے پلانے سے انکار کوئٹہ گرفتار والدین.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افراد انسداد پولیو مہم بلوچستان قانونی کارروائی قطرے پلانے سے انکار کوئٹہ گرفتار والدین قطرے پلانے سے انکار انسداد پولیو مہم

پڑھیں:

پولیو کا خاتمہ حکومت اور محکمہ صحت کی ترجیح ہے، سلمان رفیق

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے گورنمنٹ مزنگ ٹیچنگ اسپتال لاہور میں 2025 کی پہلی سات روزہ قومی انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عظمیٰ کاردار و دیگر نے شرکت کی۔ خواجہ سلمان رفیق، عظمی کاردار اور سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب نے معصوم بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیمیں گھر گھر قطرے پلانے جائیں گی۔ پولیو ٹیموں کو ہر گھر پر دستک دینے کی تلقین کی گئی ہے۔ مہمان، نومولود بیمار بچوں کو بھی پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ مہم میں 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کے دوران 2 لاکھ سے زیادہ پولیو ورکرز ڈیوٹی انجام دیں گے۔ مہم کے دوران ترجیحی آبادیوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ مہم کا انعقاد پنجاب کے تمام اضلاع میں کیا جا رہا ہے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران گزرگاہوں پر بھی قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے میں مدد گار ثابت ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں انسداد پولیو مہم جاری،اب تک 16لاکھ بچوں نے قطرےپیئے
  • 90 افراد کا پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار، 5 افراد گرفتار
  • بلوچستان: صوبہ بھر میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی
  • پولیو کا خاتمہ حکومت اور محکمہ صحت کی ترجیح ہے، سلمان رفیق
  • پشاور،ملک بھرمیں جاری پولیو مہم کے دوران ہیلتھ ورکرر بچے کو پولیو کے قطرے پلانے کے بعد نشان لگارہا ہے
  • ملین بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف‘مہمات شروع
  • سانگھڑ‘ سیلاب متاثرین نے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کردیا
  • 2025 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم شروع، 45 ملین بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
  • سال کی دوسری پولیو مہم کا آج سے آغاز