فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن دعوت اسلامی کا فلسطینی بچوں کے لیے یتیم خانہ اور غزہ میں متاثرہ خاندانوں کے لیے رہائشی منصوبہ بنانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن دعوت اسلامی کا فلسطینی بچوں کے لیے یتیم خانہ اور غزہ میں متاثرہ خاندانوں کے لیے رہائشی منصوبہ بنانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (ایف-جی-آر-ایف) دعوت اسلامی نے اپنے آئندہ فلاحی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دعوت اسلامی فلسطینی یتیم بچوں کے لیے ایک یتیم خانہ قائم کرے گی اور غزہ میں متاثرہ خاندانوں کے لیے رہائشی منصوبہ تعمیر کرے گی۔
ایف جی آر ایف دعوت اسلامی کے ہیڈ حاجی عبد الحبیب عطاری کے مطابق ایف جی آر ایف فلسطینی عوام کی مدد میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اور اپنی انسانی ہمدردی کی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے متاثرہ کمیونٹیز میں پکا ہوا کھانا تقسیم کرنے اور ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کرنے جیسے اقدامات کر رہی ہے۔
فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے ہیڈ مولانا عبدالحبیب عطاری کی سربراہی میں ایک وفد غزہ میں امدادی کارروائیوں کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اردن پہنچا، جہاں انہوں نے اردنی وزیر برائے اوقاف، اسلامی امور و مقدس مقامات محمد احمد مسلم الخلائلہ اور دیگر حکام سے تفصیلی ملاقات کی۔
اس موقع پر مولانا عبدالحبیب عطاری نے کہا کہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن دعوت اسلامی کا بنیادی مقصد فلسطینی مسلمانوں کو وسیع پیمانے پر امداد فراہم کرنا ہے، بالکل اسی طرح جیسے شام اور ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی مدد کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ایف جی آر ایف 1,90,000 سے زائد افراد تک پکا ہوا کھانا، 65000 افراد کا ماہانہ راشن،
1.
اور تقریبا روزانہ کی بنیاد پر پکا ہوا کھانا اور پینے کا صاف پانی بھی ایف جی آر ایف دعوت اسلامی کی طرف سےغزہ متاثرین میں پہنچایا جا رہا
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس وقت مزید دو امدادی کنٹینرز تیار کر کے اردن سے غزہ کی طرف روانہ کر دیے ہیں ، جن میں ہر امدادی باکس کی قیمت 40 امریکی ڈالر (تقریباً 12,000 پاکستانی روپے) ہے۔ ہر باکس ایک خاندان کو 15 دن تک مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ 24000 کلو آٹا بھی اردن سے غزہ بھیج دیا گیا ہے
غزہ کے حوالے سے سید فضیل رضا عطاری جوکہ ایف جی آر ایف یوکے کے ہیڈ ہیں وہ غزہ میں تمام امدادی سرگرمیوں کو دیکھ رہے اس موقع پر سید فضیل رضا عطاری کی خدمات کو بھی خوب سراہا
دوسری جانب، محمد احمد مسلم الخلائلہ نے فلسطین اور بین الاقوامی سطح پر FGRF کی انسانی خدمات کو سراہا اور ان کے تجویز کردہ فلاحی منصوبوں کے لیے مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی
ایف جی آر ایف دعوت اسلامی نے امید ظاہر کی کہ مولانا عبدالحبیب عطاری کی اردنی وزیر اور دیگر حکام سے ملاقات کے بعد غزہ اور فلسطینی مسلمانوں کے لیے مختلف امدادی منصوبے جلد شروع کیے جائیں گے
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دعوت اسلامی بچوں کے لیے
پڑھیں:
غزہ امداد: جماعت اسلامی کا انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس بلانے کا اعلان
اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے تحت 15 اور 16 فروری کو اسلام آباد میں انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں قومی و بین الاقوامی مندوبین شرکت کریں گے۔
جماعت اسلامی پاکستان کے ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی کاکہنا ہےکہ انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس میں بین الاقوامی، قومی، یوتھ، پرائم میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا سیشنز منعقد کیے جائیں گے، جن میں فلسطین اور غزہ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔
پہلے روز کی سرگرمیاں
کانفرنس کے پہلے روز مختلف سیشنز ہوں گے، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی صدارت میں ہونے والے سیشن میں سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، ڈاکٹر اشرف عواد اور حافظ عزیر علی خان اظہار خیال کریں گے جبکہ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی صدارت میں پرائم میڈیا سیشن منعقد ہوگا، جس میں قومی و بین الاقوامی میڈیا پرسنز، سینئر تجزیہ کار اور اینکر پرسنز شریک ہوں گے۔
بین الاقوامی سیشن کی صدارت آصف لقمان قاضی کریں گے، جس میں ملائیشیا، ایران، جنوبی افریقہ، ترکیہ، اردن اور موریطانیہ سے آئے مندوبین خطاب کریں گے۔
دوسرے روز کی سرگرمیاں
کانفرنس کے دوسرے روز بھی اہم سیشنز ہوں گے جس میں بین الاقوامی سیشن کی صدارت آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر مسعود احمد خان کریں گے، جس میں امریکا، فلسطین، برطانیہ، شام، ڈومینیکا، غزہ اور عراق سے تعلق رکھنے والے مندوبین شریک ہوں گے۔
قومی سیشن کی صدارت امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کریں گے، جس میں امیر العظیم، سابق سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر علی ظفر، سابق سینیٹر رضا ربانی، سینیٹر راجا عباس ناصر جعفری اور سابق سینیٹر جاوید جبار خطاب کریں گے۔
ڈیجیٹل میڈیا سیشن میں شعیب ہاشمی اور دیگر ماہرین اظہار خیال کریں گے، کانفرنس میں فلسطین کے حوالے سے عالمی صورتِ حال، میڈیا کے کردار اور یکجہتی کے عملی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔