حیسکو چیف حیدرآباد کی ہدایت پر بجلی چوروں ، کنڈا مافیا اور حیسکو کے نادہندگان کیخلاف آپریشن
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت)حیسکو چیف حیدرآباد کی ہدایت پر بجلی چوروں ، کنڈا مافیا اور حیسکو کے نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن میں آج ایکسیئن حیسکو ٹنڈوآدم اختیار میمن کی سربراہی میں ایس ڈی او اوڈیرولال سب ڈویژن ٹنڈوآدم لقمان بلوچ نے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سب ڈویژن اڈیرو لال میں کارروائی کرتے ہوئے محمدی ٹاؤن ، کنڈا کنکشن اور بقایا جات کنکشن کے اوپر حیدرآباد روڈ ، طور کالونی، محکمہ جاتی کارروائی کی اور حبیب ٹاؤن ، جمن شاہ اور دیگر علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 200 میٹر تار اپنے قبضے میں لے لئے اور 27 لاکھ روپے کے بقایا جات کے 20 کنکشن منقطع کر دیے اور3 لاکھ جرمانے کے بل دیے اور دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ڈی او لقمان بلوچ نے کہا کہ کنڈا مافیا بجلی چوروں اور انکے سہولت کاروں کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا انکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے حیسکو صارفین کو کہا ہے کہ وہ اپنے بقایا جات فوری طور پر جمع کروائیں تاکہ وہ کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کا تیمرگرہ میں آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خوارج ہلاک
سکیورٹی فورسز کا تیمرگرہ میں آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
سکیورٹی فورسز نے ضلع لوئر دیر کے عمومی علاقے تیمر گرہ میں انٹیلجنس بیسڈ آپریشن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ خوارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان سمیت 2 خوارجی کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 10 اور 11 اپریل کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ضلع لوئر دیر کے عمومی علاقے تیمرگرہ میں آپریشن کیا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 خوارج جن میں ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ خوارجی “حفیظ اللہ عرف کوچوان” بھی شامل تھا ہلاک کردیا گیا۔
سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر اپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ خوارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ خوارجی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
حکومت کی جانب سے اس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی ۔ علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خدشے کے پیشِ نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔