Jasarat News:
2025-02-06@06:43:42 GMT

میرپورخاص پولیس نے چور اورچوری کاسامان برآمد کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) گزشتہ رات اولڈ میرپور پولیس اسٹیشن کی حدود گوٹھ چودھری برکت نزد بس ٹرمینل سے حاکم علی آرائیں کے گھر سے نامعلوم چور گھر کی الماری میں رکھی 18 لاکھ روپے کی رقم چوری کرکے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس تکنیکی ٹیم نے تمام تر وسائل کو بروکار لاتے ہوئے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں چور کا پتا لگا لیا،رقم چوری کرنے والا اور کوئی نہیں خود فریادی کا بھتیجا زوہیب ولد ارشد آرائیں نکلا، جسے پولیس نے حراست میں لے لیا اور چوری شدہ رقم برآمد کرلی گئی.

گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ میرے چاچا والے رشتہ داروں کی شادی میں گئے ہوئے تھے اور اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میں نے گھر میں گھس کر الماری میں رکھی نقد رقم 18 لاکھ روپے چوری سے اٹھا لیے۔ دوسری جانب محمود آباد تھانے کی حدمیں جھگڑے کے دوران دکاندار آصف عباسی کو خنجر سے زخمی کرکے فرار ہونے والے ملزم ارشاد عباسی کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیس درج کرلیا۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کسٹم نے 97 کروڑ روپے کی ٹیکس و ڈیوٹی چوری پکڑ لی، مقدمہ درج

کراچی:

کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ نے ایکسپورٹ فیسیلٹیشن اسکیم کے تحت 97کروڑ روپے مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری کے ایک اور بڑے فراڈ کو بے نقاب کرتے ہوئے دو صنعتی یونٹس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ شیراز احمد نے موصولہ خفیہ اطلاع پر میسرز ایم ڈی انڈسٹریز اور میسرز دینار انڈسٹریز کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا۔

تحقیقات کے دوران دونوں کمپنیاں ایکسپورٹ فیسیلٹیشن اسکیم کے غلط استعمال میں ملوث پائی گئیں۔ تحقیقات کے دوران کمپنیوں کے برآمدی طریقہ کار نے اس وقت شکوک و شبہات کو جنم دیا جب مذکورہ کمپنی کی جنوری 2025 میں ماہانہ درآمدات اچانک ایک کنٹینر سے بڑھ کر 47 کنٹینرز تک پہنچ گئی اور کمپنی کے مکمل معائنے سے انوینٹری میں تضادات بھی سامنے آئے۔ 

کمپنیوں کی جانب سے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کے تحت درآمد ہونے والے ایک ہزار 550 میٹرک ٹن لیڈانگٹس میں سے صرف 111 میٹرک ٹن برآمد کیے گئے، اس طرح سے ای ایف ایس کے تحت درآمد ہونے والے باقی ماندہ خام مال کو مقامی مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کیا گیا۔ 

بعد از کلیئرنس آڈٹ کے دوران یہ انکشاف بھی ہوا کہ درآمد ہونے والے 2 ہزار 751 میٹرک ٹن خام مال میں سے صرف 307 میٹرک ٹن کے ذخائر کمپنی کے گودام میں موجود پائے گئے، تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ایک کمپنی اپنے برانڈ سے سیسے کی انگوٹھیاں تیار کررہی تھی، جسے بعدازاں دوسری کمپنیوں کے نام سے برآمد کیا گیا۔

تحقیقات کے دوران اس امر کی نشاندہی ہوئی کہ ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کے تحت درآمد ہونے والے خام مال کی مجموعی مالیت ایک ارب 60 کروڑ روپے ہے جبکہ غائب ہوئے سامان کی مالیت 87 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے۔ 

اس طرح سے مذکورہ کمپنیوں نے مجموعی طور پر 97 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری کی۔

دونوں کمپنیوں کے این ٹی این اور سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبرز ایف بی آر کی ٹیکس دہندگان کی فہرست میں معطل پائے گئے۔ جس پر کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ نے مقدمہ درج کرکے جعلی برآمدات کی تحقیقات کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • میرپورخاص،شہر بھر میں بے امنی کا راج ،شہری عدم تحفظ کا شکار
  • میرپور خاص پولیس کی کارروائی 24گھنٹے میں ملزمان گرفتار
  • لاہور: پولیس اہلکار سمیت دیگر ملزمان نے اجتماعی زیادتی کرکے خاتون کی برہنہ ویڈیو بنالی
  • رائے ونڈ، پولیس اہلکاروں کا خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد، زیادتی کا نشانہ بھی بنایا،برہنہ ویڈیو بناتے رہے
  • کسٹم نے 97 کروڑ روپے کی ٹیکس و ڈیوٹی چوری پکڑ لی، مقدمہ درج
  • میرپورخاص،جماعت اسلامی 5 فروری کو یکجہتی کشمیر ریلی نکالے گی
  • فصل آباد شہروگردونواح میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ
  • بلوچستان اسمبلی نے بھی زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا قانون منظور کرلیا
  • اسلام آباد: ڈاکوؤں نے 20 لاکھ کیش چھین لیا، پنڈی سے 60 تولہ سونا چوری