پشاور:

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں بیوہ و نادار عورتوں اور یتیم و یسیر بچوں کے لیے خصوصی الاونس کی فراہمی کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے محکمہ سماجی بہبود نے تمام تر منصوبہ بندی کرلی ہے۔

صوبے میں حکومتی سرپرستی میں غریب جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں 16 سال کی عمر تک کے یتیم و یسیر بچوں کو 5 ہزار روپے الاونس دینے کے لیے منصوبہ تیار کیا ہے جبکہ 16 ہزار بیوہ خواتین جن کی عمر 45 سال سے زائد ہو ان کو بھی راشن کی مد میں خصوصی الاونس دیا جائے گا۔

بتایا جا رہا ہے کہ محکمہ سماجی بہبود اور زکوٰۃ کے تحت اس سلسلے میں منصوبے تیار کیے گئے۔

اسی طرح پہلی بار معذور افراد کو الیکٹرک وہیل چیئرز کی فراہمی کا منصوبہ بھی شروع کیا جارہا ہے۔ تاہم یہ منصوبہ سرکاری ملازمین اور یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس سے شروع کیا جائے گا۔ صوبے میں 1500 معذور افراد کو یہ الیکٹرک وہیل چیئرز فراہم کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں نادار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کے لیے منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے لیے حکومت نے فی جوڑے کو دو لاکھ روپے اور ولیمے کا کھانا بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ شادی کی تقریب کے پک اینڈ ڈراپ کا بھی انتظام کیا جائے گا۔

اس حوالے سے این سی وی زکوٰۃ کمیٹیوں اور آن لائن آنے والی درخواستوں میں سے غریب و نادار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر سماجی بہبود قاسم علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں نادار و غریب افراد کے مختلف منصوبے تیار کر لیے گئے ہیں اور یہ منصوبے اپنی حتمی تیاری میں ہیں۔ یتیم و یسیر بچوں اور بیوہ عورتوں کے لیے بھی زکوٰۃ کمیٹیوں کو بھی نامزدگی کا کہا گیا ہے، انکی درخواستوں کو بھی دیکھا جائے گا۔

معمر افراد کے لیے پہلا سینیئر سیٹزن ہوم پچگی میں کھولا جا رہا ہے جس میں 58 سال سے زائد معمر شہریوں کو مفت خوراک، شام کی چائے اور اسنیکس و دیگر سہولیات ملیں گی۔ اس کے لیے نوتھیہ میں سینیئر سیٹیزن کلب جلد کھولا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جائے گا کے لیے

پڑھیں:

بچوں کا اغوا روکنے کیلیے کراچی پولیس چیف نے افسران کی ٹیم بنادی

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں بچوں کو اغوا کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ڈی آئی جی سمیت 5 پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی۔ ٹیم کا سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر ہوںگے جبکہ ٹیم کے دیگر ممبران میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہروز علی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ عارب مہر، ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل انیل حیدر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی قیس خان شامل ہیں۔ ٹیم گرفتار ملزمان سے اچھی طرح سے پوچھ گچھ کرے گی اور شہر میں بچوں کے اغوا میں ملوث گینگ کا سراغ لگاکر انہیں گرفتار کرے گی۔ ٹیم کراچی رینج کے کسی بھی افسر کو مدد کے لیے ٹیم میں شریک کرسکتی ہے جبکہ ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے 3 فروری کو اپنی پیش رفت سے متعلق رپورٹ کراچی پولیس چیف کو بھی پیش کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پولیو مہم بچوں کی فلاح کیلیے اہم جنگ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ، منشیات کے بڑے ڈیلرز کیخلاف اہم حکم دیدیا
  • خیبر پخونخوا؛ پولیو ڈیوٹی کیلیے جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق
  • برطانیہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے بچوں کے استحصال کو جرم قرار دینے والا پہلا ملک بننے کو تیار
  • گلگت بلتستان اسمبلی کا خصوصی اجلاس 4 فروری کو طلب
  • دبئی 2026 میں فضائی ٹیکسی منصوبہ شروع کرنیوالا دنیا کا پہلا شہر بننے کیلئے تیار
  • پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا
  • بچوں کا اغوا روکنے کیلیے کراچی پولیس چیف نے افسران کی ٹیم بنادی
  • رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ سیکٹر میں عوام کیلیے مراعاتی پیکج تیار