پتوکی، نومولود بچوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کو ٹریس کرنے کیلئے پنجاب پولیس کی جدید ٹیکنالوجی ناکام ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء) پتوکی نومولود بچوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کو ٹریس کرنے کیلئے پنجاب پولیس کی جدید ٹیکنالوجی ناکام ہوگئی پتوکی پولیس متعدد کیس کا کوئی سراغ نہ لگاسکی آئی جی پنجاب کے لمحہ فکریہ شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔
(جاری ہے)
تحصیل پتوکی کے تھانہ سٹی پتوکی کے علاقوں میں کوڑا کے ڈھیروں سے نومولود بچوں کی نعشیں ملنا معمول بن گئیں سال 2024میں بھی نومولود بچوں کے متعدد کیس رپورٹ ہوئے مگر پولیس ملزمان کا کوئی سراغ نہ لگا سکی نامعلوم خواتین و لڑکیوں نے نومولودکو جنم دیکر قتل کرنا معمول بنالیا نامعلوم خواتین ،لڑکیوں کیساتھ مرد بھی برابر کے گناہ گار شامل ہیں پنجاب پولیس کے پاس جدید ٹیکنالوجی بھی ناکارہ نظر آنے لگی شہریوں میں خوف کی لہر برقرار ہونے لگی شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور ،ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل سے مطالبہ کیا ہے کہ نومولود کے رپورٹ ہونے والے کیسسز کو فوری طور پر ٹریس کیا جائے اور ملزمان کو میڈیا کے سامنے لایا جائے اور انکو کڑی سزا دلوائی جائے تاکہ ایسے واقعات رک سکیں ۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پاکستان کا چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات حاصل کرنے کا فیصلہ
بیجنگ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محسن نقوی نے چین کے اپنے دورے کے دوران چینی ہم منصب سے ملاقات کی، جس میں انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں بارڈرز کی حفاظت کے لیے پیرا ملٹری فورسز کے ساتھ تعاون اور پولیس و پیرا ملٹری فورسز کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، اور اسلام آباد پولیس اور بیجنگ پولیس کے درمیان تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محسن نقوی نے جنوری میں ہونے والی جوائنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی،