پی ٹی آئی اختلافات کی ہنڈیا بیچ چورا ہے پر پھوٹ گئی، رہنمائوں کے ایک دوسرے پر طنز WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز

پشاور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے، صوابی جلسے میں شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجہ میں لفظی گولہ باری ہوئی اور سلمان اکرم راجہ کی تقریر کے دوران شیرافضل مروت نے اسٹیج پر مخالف نعرے لگوائے جبکہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین امین گنڈا پور نے عمران خان کی ناراضی کی تردید کردی۔
پی ٹی آئی اختلافات کی ہنڈیا بیچ چورا ہے پر پھوٹ گئی، 8فروری کو صوابی جلسے میں تحریک انصاف کے رہنماوں نے ایک دوسرے پر طنز کے تیر برسا دیے۔شیر افضل مروت نے نعرے لگائے تو سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کوئی بدتمیزی نہیں ہوگی۔ بعد میں شیر افضل مروت نے کہا کہ خطاب کی اجازت دی گئی، نہ اسٹیج پر بیٹھنے کو مناسب جگہ ملی، قیادت ان کی شرکت پر ناخوش تھی تو پہلے بتا دیتی۔
صوابی جلسے میں کارکنان کی کم حاضری پر صوبائی صدر جنید اکبر خان نے رپورٹ طلب کرلی۔ادھر وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ناراضی کی تردید کردی اور کہا کہ عمران خان نے ملاقات میں ناراضی والی تو کوئی بات نہیں کی البتہ ان کے دل میں کیا ہے کچھ نہیں کہہ سکتا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت کے مابین اختلافات کی جھلک صوابی جلسے میں بھی نظر آئی جہاں مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو اسٹیج پر بیٹھنے کے لیے نشست نہیں مل سکی اور اعظم سواتی طبعیت ناساز ہونے کے باعث شرکت نہ کرسکے۔پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب غائب اسٹیج پر خاموش بیٹھے رہے، پی ٹی آئی کے رہنما عاطف خان بھی بغیر تقریر کے جلسے کے اختتام پر چلے گئے۔
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو اسٹیج پر بیٹھنے کی جگہ بھی نہیں دی گئی جبکہ جلسے میں شیر افضل مروت کی اچانک انٹری پر کارکنوں نے استقبال کیا تاہم انہیں خطاب کا موقع بھی نہیں مل سکا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنی تقریر شروع ہوتے ہی شیر افضل مروت کو اسٹیج پر بلا لیا اور دونوں نے ہاتھ ملا کر پیغام دیا۔علی امین گنڈاپور نے اپنے خطاب سے پہلے شیر افضل مروت کو مائیک دے دیا جس پر شیر افضل مروت نے مختصر خطاب میں کہا کہ ہم برے لوگ ہیں اور برے وقت میں کام آتے ہیں۔شیر افضل مروت نے اعلان کیا کہ اگلا جلسہ لکی مروت میں ہوگا اور کارکن ضرور شرکت کرنے آئیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اختلافات کی پی ٹی آئی

پڑھیں:

مقبول بٹ کے یوم شہادت پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی

حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ کشمیری عوام کو محمد مقبول بٹ پر فخر ہے جنہوں نے پھانسی کے پھندے کو چوما لیکن آزادی کے اپنے مطالبے پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز آزادی پسند کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کے 41ویں یوم شہادت پر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں اور رہنمائوں نے دی ہے۔ بھارت نے محمد مقبول بٹ کو 11فروری 1984ء کو کشمیریوں کے مطالبہ حق خودارادیت میں اہم کردار ادا کرنے پر نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں خفیہ طور پر پھانسی دی تھی۔ انہیں تہاڑ جیل کے احاطے میں ہی سپرد خاک کیا گیا۔ بھارتی حکام نے مقبوضہ علاقے کے عوام کی طرف سے مسلسل مطالبے کے باوجود شہید رہنما کا جسد خاکی مناسب تدفین کے لیے ان کے اہل خانہ کے حوالے نہیں کیا۔ دیگر حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ کشمیری عوام کو محمد مقبول بٹ پر فخر ہے جنہوں نے پھانسی کے پھندے کو چوما لیکن آزادی کے اپنے مطالبے پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبول بٹ کی پھانسی ایک عدالتی قتل ہے۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ شہداء بھارتی تسلط کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا اصل اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مقبول بٹ کے یوم شہادت پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی
  • پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں ،علی امین
  • پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئی، صوابی جلسے میں رہنماؤں کے درمیان لفظی گولہ باری
  • صوابی جلسے میں خطاب کی اجازت نہ ملنے پر شیر افضل مروت کا ردعمل سامنے آگیا
  • اگر قیادت صوابی جلسے میں میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتادیتی: شیر افضل مروت
  • اگرقیادت صوابی جلسے میں میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتادیتی: شیر افضل مروت
  • قیادت میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتا دیتی، شیر افضل مروت
  • پی ٹی آئی اختلافات، صوابی جلسے میں بھی ابھر کر سامنے آگئے
  • ہمارے لب سی دیے گئے لیکن میری زبان بولے گی، شیر افضل مروت کی صوابی جلسے میں للکار