فاروق آباد: بھٹہ مزدور کے 2 بیٹے کھیلتے ہوئے پانی کے گڑھے میں ڈوب گئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
فاروق آباد(نمائندہ خصوصی)نواحی آبادی نوکھر قدیم میں ندیم مغل بھٹہ پر مزدوری کرتا ہے، اس کے دوکمسن بیٹے 2 سالہ اذان علی اور 3 سالہ عفان علی کھیلتے ہوئے کچی اینٹوں کی تیاری کیلئے کھودے گئے پانی کے گڑھے میں گرگئے۔ راہگیروںنے بچوں کو دیکھ کر نکالا تو وہ مردہ حالت میں تھے۔بچوں کے نعشیں پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ اہل علاقہ نے افسوسناک واقعہ پر ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھٹوں پربنائے گئے تالابوں کے گرد حفاظتی باڑ لگائی جائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کورنگی میں گڑھے میں لگی آگ 17 روز بعد بجھ گئی
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے کورنگی کریک میں گڑھے میں لگنے والی آگ 17 روز بعد بجھ گئی۔
آگ بجھانے کے لیے امریکی ماہرین کی ٹیم کی خدمات حاصل کی گئی تھیں جبکہ گڑھے میں سیمنٹ بھرنے کی حکمتِ عملی پر بھی غور کیا گیا تھا۔
کراچی کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں پلاٹ میں لگی...
گڑھے سے گیس کا اخراج ابھی بھی جاری ہے۔
گڑھے سے گیس کے اخراج کے ساتھ پانی ابھی بھی ابل رہا ہے۔
واضح رہے کہ کورنگی کریک میں گڑھے میں پر اسرار آگ 29 مارچ کو لگی تھی۔