خیبر پختونخوا حکومت نے وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کو محکمے میں ملازمت دینے کا کوٹہ سسٹم باضابطہ طور پر ختم کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے نظر ثانی شدہ پالیسی میں اس شق کو ختم کردیا ہے جس میں سرکاری ملازمین کے دوران ملازمت فوت ہو جانے پر ان کے بچوں کو اسی سرکاری محکمے میں ملازمت دینے کی پالیسی نافذ العمل تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران ملازمت وفات پا جانے والے سرکاری ملازمین کے علاوہ صوبائی حکومت نے معذور سرکاری ملازمین کے بچوں کا خصوصی کوٹہ بھی ختم کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے بھرتیوں، ترقیوں اور تبادلوں سے متعلق قواعد میں ترمیم کرتے ہوئے رول 10 کی شق 4 کو مکمل طور پر جبکہ شق 2 کو جزوی طور پر ختم کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پہلے سے رائج العمل نظام کے تحت سرکاری ملازمین جو دوران ملازمت فوت ہو جاتے تھے یا صحت کی وجوہات کی بنا پر کام جاری رکھنے سے قاصر تھے ان کی جگہ ان کے بچوں کو اسی محکمے میں ملازمت کے لیے اہل قرار دیا جاتا تھا۔ تاہم، اس پالیسی کی تبدیلی کے ساتھ ہی اس طرح کی ترجیحی بھرتیوں پر اب عمل نہیں کیا جائے گا.

یاد رہے کہ یہ اقدام گزشتہ سال پنجاب حکومت کی جانب سے اسی طرح کے فیصلے میں اٹھایا گیا تھا، جس میں پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974 کے رول 17 اے کو ختم کردیا گیا تھا۔

سیکریٹری ریگولیشن سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے نافذ العمل کی جانے والی اس ترمیم کے بعد پنجاب میں دوران ملازمت وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کے ملازمت کے حقوق ختم کر دیے گئے تھے۔

حکومتوں کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں صوبائی حکومتوں میں میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کے نظام کی طرف منتقلی کی عکاس ہیں اور تمام امیدواروں کے لیے مساوی مواقعوں کو یقینی بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایکٹ بچوں بیٹوں پنجاب ترمیم جنرل ایڈمنسٹریشن خیبر پختونخوا سرکاری ملازمین سروسز سول سرونٹس صوبائی حکومت نوٹیفکیشن وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایکٹ بچوں بیٹوں جنرل ایڈمنسٹریشن خیبر پختونخوا سرکاری ملازمین سول سرونٹس صوبائی حکومت نوٹیفکیشن وی نیوز سرکاری ملازمین کے بچوں والے سرکاری ملازمین کے خیبر پختونخوا صوبائی حکومت دوران ملازمت کے بچوں کو حکومت نے دیا ہے

پڑھیں:

پنجاب حکومت نظام صحت کی بہتری کےلئے بنیادی اقدامات کررہی ہے، صوبائی وزیر صحت

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں 2025سے 2034 تک کی نیشنل ہیلتھ اینڈ پاپولیشن پالیسی کےلئے وزارت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوارڈی نیشن اسلام آباد کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری آپریشنز طارق محمود رحمانی اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم بھی موجود تھے۔

وفد میں ڈاکٹر سمین صدیقی اور ڈاکٹر سیفی موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت اور وفد کے درمیان میڈیکل ایجوکیشن، نرسنگ شعبہ کی بہتری، پیشنٹ سیفٹی، انفیکشیئس ڈیزیزز اور کی پرفارمنس انڈیکیٹرز پر تبادلہ خیال ہوا۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب حکومت نظام صحت کی بہتری کےلئے بنیادی اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیکل ایجوکیشن کی بہتری کےلئے پہلے دن سے کام کر رہے ہیں۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے ایچ آر کی جدید تربیت انتہائی اہم ہے۔ وزیر اعلی کا چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام، ڈائیلاسز پروگرام اور سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام حکومت پنجاب کے صحت کے شعبہ میں فلیگ شپ پروگرامز ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب کی سرکاری طبی درسگاہوں میں جدید ریسرچ کو فروغ دے رہے ہیں۔

تمام ڈی ایچ کیوز اور آر ایچ سیز کی ری ویمپنگ کی جا رہی ہے۔ نرسنگ شعبہ میں مسلسل بہتری لائی جا رہی ہے۔ نرسنگ میں ایم ایس این کروا رہے ہیں اور پی ایچ ڈی کےلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ نرسنگ شعبہ میں بین الاقوامی معیار کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ پنجاب کے تمام نرسنگ کالجز کے ہوسٹلز کی تزئین و آرائش کروائی گئی ہے۔

حال ہی میں 3000 نرسوں کی بھرتی کی گئی ہے۔ لاہور میں پاکستان کا سب سے بڑا نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بنایا جا رہا ہے۔لاہور اور سرگودھا میں سٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹس آف کارڈیالوجی بنائے جا رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں پیشنٹ سیفٹی کو یقینی بنانے کےلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے ہر مریض کا محفوظ اور بہتر علاج ہماری اولین ترجیح ہے۔ تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں انفیکشیئس ڈیزیزز کی روک تھام کے لئے شعبے قائم کریں گے۔ سرکاری ہسپتالوں میں کی پرفارمنس انڈیکیٹرز پر بھی کام کر رہے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ عوام کےلئے آسانیاں پیدا کرنے والا ہر منصوبہ حکومت پنجاب کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اڈیالہ جیل سے "صنم کو خط لکھا" گانے کے مصداق سیاسی این آر او مانگا جارہا ہے، گورنر خیبر پختونخوا
  • پنجاب حکومت نظام صحت کی بہتری کےلئے بنیادی اقدامات کررہی ہے، صوبائی وزیر صحت
  • اڈیالہ جیل سے خط لکھ کر سیاسی این آر او مانگا جارہا ہے،گورنر خیبر پختونخوا
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیر داخلہ کی کرک حملہ کی مذمت
  • خیبر پختونخوا میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی
  • ڈسٹرکٹ کی سطح پر چیمبر زکے لیے زمین فراہم کرنے میں پیش رفت
  • اہم تبدیلیاں ! سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر آگئی
  • سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر آگئی
  • حیدرآباد :پاکستان ورکرز فیڈریشن کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ