Jasarat News:
2025-04-15@11:22:47 GMT

بغیر ڈاکٹری نسخے کےخشک دودھ کے ڈبے کی فروخت پر پابندی

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

بغیر ڈاکٹری نسخے کےخشک دودھ کے ڈبے کی فروخت پر پابندی

کراچی: دودھ پاؤڈرز کمپنیز دودھ کے ڈبوں پر اب صرف دودھ لکھنے کے بجائے مصنوعی دودھ پاؤڈر کے الفاظ استعمال کریں گے، صرف دودھ لکھ کر فروخت کرنے والی کمپنیوں پر جرمانہ ہوگا، بغیر ڈاکٹری نسخے کےخشک دودھ کے ڈبے کی فروخت کرنے  پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

 میڈیا رپورٹس کےمطابق پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن، یونیسیف اور محکمہ صحت کے اشتراک سے تیار کردہ ایک قانون سندھ اسمبلی میں منظور کیا،میڈیکل اسٹورز بغیر ڈاکٹر کے نسخوں کے دودھ پاؤڈر فروخت نہیں کریں گے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے خلاف جرمانہ ہوگا۔

قانون کے مطابق بغیر کسی عذر کے اگر کسی ڈاکٹر نے دودھ پاؤڈر پلانے کامشورہ دیا تو 5 لاکھ روپے جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا ہوگی،ایمرجنسی کی صورت میں نوزائیدہ بچوں کو مصنوعی دودھ صرف ڈاکٹروں کی ہدایت پر محدود مدت کے لیے دیا جائے گا۔

طبی ماہرین کاکہنا تھا کہ ماں کا دودھ بچے کی بہترین نشوونما اور قوت مدافعت کے لیے ضروری ہے، یہ نہ صرف غذائیت اور اینٹی باڈیز فراہم کرتا ہے بلکہ مختلف بیماریوں سے بچاؤ میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں ماں کے دودھ پلانے کی شرح 48.

4 فیصد ہے، جبکہ نصف سے زیادہ مائیں اپنے بچوں کو دودھ نہیں پلاتیں، جس کے باعث نوزائیدہ بچوں کی اموات کی شرح خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔ قبل از وقت پیدائش، اسہال، سانس اور دیگر بیماریوں کے باعث ہر سال ہزاروں بچے جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وقف قانون مسلمانوں کی شناخت مٹانے کے لئے آر ایس ایس کا منصوبہ ہے، مشعال ملک

ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے جو غیر قانونی طور پر نظربند حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ بھی ہیں، ایک بیان میں فسطائی مودی حکومت کی جانب سے کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی مہم کو تیز کرنے پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کرنے اور بھارت میں مسلمانوں کی شناخت مٹانے کے لئے وقف قانون کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے جو غیر قانونی طور پر نظربند حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ بھی ہیں، ایک بیان میں فسطائی مودی حکومت کی جانب سے کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی مہم کو تیز کرنے پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ خون سے لت پت کشمیر کی سڑکیں اور مسلسل متنازعہ قانون سازی ایک یاد دہانی ہے کہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت اقلیتوں کے لئے ایک قبرستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف قانون کا مقصد شفافیت نہیں بلکہ یہ مسلم ثقافت کو تباہ کرنے کے لیے آر ایس ایس کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت غیر مسلم افراد کو زبردستی وقف بورڈز میں داخل کر کے جائیداد کے حقوق سلب کر کے اور مستقبل میں املاک کو ضبط کرنے کے لیے ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کر کے اسرائیل کے نوآبادیاتی ہتھکنڈوں کو اپنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت اپنے ملک کو ہندوتوا کے رنگ میں رنگنے کے آر ایس ایس کے ایجنڈے پر تیزی سے عمل کر رہی ہے اور اس کے لئے اس نے لوگوں کی جانیں لینا شروع کر دیا ہے جس کی تازہ ترین مثال حال ہی میں منظور شدہ وقف ایکٹ کے خلاف مغربی بنگال میں احتجاج کے دوران تین افراد کی موت ہے۔ مشعال ملک نے افسوس کا اظہار کیا کہ حکام کشمیری عوام اور بھارتی مسلمانوں کو غیر قانونی کاروائیوں اور قتل و غارت کا نشانہ بنا رہے ہیں اور جابرانہ اقدامات کے ذریعے اختلاف رائے کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار اپنے تجارتی اور کاروباری مفادات کی وجہ سے خاموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے بھارت کو مسلم اقلیت کے لیے ایک جہنم بنا دیا، جن کی مساجد کو منہدم، حجاب پہننے پر بچوں کو قتل اور وقف زمینوں پر ہندو مندر بنانے کے لیے قبضہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ بھارت اور اسرائیل کو نسل کشی کرنے والی ریاستیں اور آر ایس ایس کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کریں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت پنجاب نے تیزاب گردی کی روک تھام کے لیے ‘پنجاب ایسڈ کنٹرول ایکٹ 2025’ کے ڈرافٹ کی منظوری دیدی
  • وقف قانون مسلمانوں کی شناخت مٹانے کے لئے آر ایس ایس کا منصوبہ ہے، مشعال ملک
  • امریکا کی اسرائیل کو 18 کروڑ ڈالرز کے انجن فروخت کرنے کی منظوری
  • وقف ایکٹ کی مخالفت کرنے والوں پر شکنجہ
  • دنیا میں 30 لاکھ بچے ادویات اثر نہ کرنے کے سبب چل بسے، اصل وجہ کیا ہے؟
  • گورنر ہاوس لاہور میں اسرائیلی مصنوعات استعمال کرنے پر پابندی عائد
  • کمسن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں  پادری گرفتار 
  • پاکستانی ساحل پر نایاب کچھوے زہریلے صنعتی فضلے کا شکار، ذمہ دار کمپنیوں پر جرمانہ
  • سعودی عرب کا حج ویزا کے بغیر مکہ میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ
  • ملتان سلطانز کا فلسطین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ