کم عمر بچوں کے ساتھ کئی ماہ تک بدفعلی کرنےو الا پھل فروش گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
لاہور:
کم عمر بچوں کے ساتھ کئی ماہ تک بدفعلی کرنے والے پھل فروش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 کم عمر بچوں کے ساتھ بدفعلی (زیادتی) کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ہربنس پورہ میں 4 ماہ قبل بھی مقدمہ درج ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق مفرور اشتہاری شاکر پھل فروشی کا کاروبار کرتا ہے جو بچوں کے ساتھ مسلسل 3 ماہ تک زیادتی کرتا رہا۔ بعد ازاں بچوں کی جانب سے گھر والوں کو مطلع کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ۔
ملزم شاکر مقدمہ درج ہونے پر روپوش ہو گیا تھا۔ جسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ایس پی سٹی نے ایس ایچ او داتا دربار پولیس اور اب کی ٹیم کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کم عمر بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ گھناؤنے جرائم میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بچوں کے ساتھ کم عمر بچوں
پڑھیں:
پولیس کانسٹیبل نے 13 سالہ لڑکے کو تلاشی کے نام پر کمرے میں لے جاکر بدفعلی کا نشانہ بناڈالا
پنجاب کے علاقے وہاڑی میں پولیس کانسٹیبل نے 13 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے علاقے شبیرآباد کا رہائشی 13 سالہ احسن رضا نامی لڑکا شہر میں سامان لینے دکان آیا تھا۔
لڑکے کو کانسٹیبل فاروق نے تلاشی کے بہانے روکا اور پھر اُسے ایک کمرے میں لے جاکر حبس بے جا میں رکھ کر بدفعلی کی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کانسٹبل فاروق جوڈیشل کالونی میں تعینات ہے۔
ورثا کی شکایت پر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا تاہم ورثا نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے مقدمے میں حبس بے جا کی دفعات شامل نہیں کیں اور ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔