2025-02-11@07:47:56 GMT
تلاش کی گنتی: 10

«بچوں کے ساتھ»:

    مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری 2025ء ) سعودی عرب نے حج کے دوران عازمین کے ساتھ بچوں کے جانے پر پابندی عائد کردی۔ گلف نیوز کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے 2025ء کے حج سیزن کے دوران بچوں کے حجاج کے ساتھ جانے پر پابندی عائد کر دی ہے، اس سلسلے میں وزارت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد بچوں کو ہر سال ہونے والی شدید بھیڑ سے منسلک خطرات سے بچانا ہے، یہ اقدام بچوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے اور حج کے دوران انہیں کسی قسم کے نقصان سے بچنے کے لیے اٹھایا گیا جب کہ اس سال بھی حج میں شرکت...
    پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری2025ء) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے زیر اہتمام آٹھ فروری کے الیکشن چوری کے خلاف ایک احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا گیا- جلسے میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی- جن میں خواتین بھی کافی تعداد میں شریک ہوئیں - تلاوت قرآن اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں پر عمران خان کے ساتھ یکجہتی کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں - ان کا کہنا تھا کہ ہم ان قوتوں سے سوال کرتے ہیں کہ 2024 کا الیکشن جب عمران خان اور تحریک انصاف نے کثرت رائے سے جیتا تھا تو پھر فارم 47 والوں کو اقتدار کیوں منتقل...
    لاہور: کم عمر بچوں کے ساتھ کئی ماہ تک بدفعلی کرنے والے پھل فروش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔   داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 کم عمر بچوں کے ساتھ بدفعلی (زیادتی) کرنے والے اوباش  کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ہربنس پورہ میں 4 ماہ قبل بھی مقدمہ درج ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق مفرور اشتہاری شاکر پھل فروشی کا کاروبار کرتا ہے جو بچوں کے ساتھ مسلسل 3 ماہ تک زیادتی کرتا رہا۔ بعد ازاں بچوں کی جانب سے گھر والوں کو مطلع کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ۔ ملزم شاکر مقدمہ درج ہونے پر روپوش ہو گیا تھا۔ جسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے...
    اسکردو کے علاقے حسین آباد میں ایک نوعمر لڑکے کے ساتھ مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا  ہے، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق حسین آباد تھانے میں متاثرہ لڑکے کے اہلخانہ کی جانب سے دی گئی درخواست پر کارروائی عمل میں لائی گئی،ایس ایچ او حسین آباد اور ان کی ٹیم نے  قانونی عمل کے تحت ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کو جنسی زیادتی اور ہتک عزت کے الزام میں 50 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم  پولیس کا کہنا ہے کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزم کو عدالت میں...
    الخدمت فاؤنڈیشن کے یتیم بچوں نے ہیڈکوارٹر دیر اسکاؤٹس میں فرنٹیئر کور نارتھ کے جوانوں اور افسروں ساتھ ایک دن گزارا۔   فرنٹیئر کور نارتھ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے یتیم بچوں نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی ، پھول رکھے اور شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔  اس موقع پر ایف سی کے جوانوں کے چاک و چوبند دستے نے مہمان بچوں کو سلامی پیش کی۔  اس موقع پر بچوں کے لیے ہتھیاروں کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں ایف سی نارتھ کے زیراستعمال ہتھیاروں اور تکنیکی الات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بچوں نے ہتھیاروں اور تکنیکی آلات میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔   دورے کا اہتمام کرنے پر بچوں نے فرنٹیئر کور...
    بھارت میں مشہور اداکارہ سواستیکا مکھرجی کے ساتھ ایک عجیب واقعہ پیش آیا، جس میں ایک ڈیلیوری بوائے نے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹکٹس چوری کر لیے۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر بتایا کہ انہوں نے 22 جنوری کو میچ کے دو ٹکٹس کا آرڈر دیا تھا۔ ٹکٹس شام 6:30 پر ڈیلیور ہونے تھے، لیکن ڈیلیوری بوائے نے 5:30 پر آرڈر مکمل ہونے کا نشان لگا کر ان کا نمبر بلاک کر دیا اور ٹکٹس لے کر غائب ہو گیا۔ سواستیکا نے کمپنی کو شکایت درج کرائی اور اپنی پوسٹ میں ڈیلیوری رائیڈر کی تصویر، فون نمبر، اور آرڈر کی تفصیلات شیئر کیں۔ تاہم، کمپنی کی جانب سے...
    کورنگی کے علاقے میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے نے ایک بار پھر یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ ہمارے معاشرتی اور گھریلو رویے نوجوانوں کی ذہنی صحت پر کس قدر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔ میٹرک کے طالب علم فیضیاب کی خودکشی محض ایک ذاتی فعل نہیں بلکہ ہماری اجتماعی سوچ اور گھریلو ماحول کے مسائل کا آئینہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق، پاکستان میں 15 سے 30 سال کے نوجوانوں میں خودکشی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ والدین کا بچوں کی تربیت میں اہم کردار ہے، مگر بعض اوقات سختی، ڈانٹ ڈپٹ، اور بے جا توقعات بچوں کی ذہنی اور جذباتی صحت کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ ماہرین نفسیات کے مطابق، مسلسل تنقید یا...
    ‎شہر مظفرآباد میں سائیں سہیلی سرکار کا عرس شروع ہوچکا ہے۔ یہ عرس ہر سال 13 جنوری کو شروع ہوتا ہے اور 21 جنوری تک جاری رہتا ہے۔ اس بار زائرین پہلے کے نسبت کم ہیں اور عرس کے دوران پاکستان کے شہروں سے آنے والے وہ لوگ جو وقتی طور پر کاروبار کرتے تھے وہ بھی نظر نہیں آ رہے ۔ ان کاروباری افراد کی وجہ سے لوگوں کو نہ صرف سستی چیزیں دستیاب ہوتی تھیں بلکہ بچوں کو سرکس کے ذریعے تفریح کی سہولت میسر آتی تھی۔ لیکن بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے جگہ کم ہوگئی ہے جس کے باعث کئی سالوں سے بچوں کو یہ سہولت دربار کے قریب میسر نہیں ۔ عرس میں زائرین کی...
    کراچی: باپ کے ظالمانہ رویے کی وجہ سے عدالت میں دو بچوں نے  والد کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں شیخوپورہ کے شہری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں والد کے رویے کے باعث اولاد نے والد کے ساتھ جانے سے انکار  کردیا۔ بچوں نے عدالت میں بیان دیا کہ والد کا رویہ ظالمانہ رہا ہے، وہ ان سے بے رحمانہ سلوک اختیار کریں گے۔ لہٰذا وہ والد کے ساتھ نہیں جانا چاہتے۔ عدالت نے انکار کے بعد بچوں کو شیلٹر ہوم واپس بھیجتے ہوئے سماعت 29جنوری تک کے لیے ملتوی کردی۔ وکیلِ درخواست گزار کے مطابق 14سالہ حسن اور 10سالہ حنظلہ نے گھریلو ماحول کے باعث گھر چھوڑ دیاتھا،...
    کو ئٹہ( آئی این پی ) وفاقی وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات کے تحت بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کی کارروائیاں صوبہ بھرمیں جاری ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پشین، لورلائی، سبی، خضدار اور مکران آپریشن سرکلز کے تمام علاقوں میں بجلی چوروں کے کنکشنزبلاتفریق منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی بھی کئے جارہے ہیں۔بجلی چوری کی روک تھام اور نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی کے اس خصوصی مہم کے تحت صوبہ کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری میں ملوث تقریبا 9270صارفین کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے پولیس اسٹیشنز میں درخواستیں جمع کرائی گئیں تھیں جن میں سے650بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز درج ہوچکے ہیں۔اسکے علاوہ بجلی کے میٹروں کو شنٹ،ٹیمپرنگ...
۱